Home Nutrition & Diet مونگ پھلی کے 5 ایسے فوائد جو آپ کے علم میں نہیں ہوں گے

مونگ پھلی کے 5 ایسے فوائد جو آپ کے علم میں نہیں ہوں گے

Mong Phali Ke Fayde
Spread the love

مونگ پھلی ایک خشک میوہ ہے جو کہ دوسرے خشک میوہ جات کے برعکس زیرِ زمین اگتا ہے۔ اسے عام طور پر سردیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، تاہم مونگ پھلی کی طبی افادیت کی وجہ سے اسے محفوظ کر کے سارا سال استعمال کیا جاتا ہے۔ 

اس خشک میوے کی فصل تیار ہونے پر اسے زمین سے نکال کر سکھا لیا جاتا ہے اور پھر بھوننے کے بعد اس کو استعمال میں لایا جاتا ہے۔ بھوننے کی وجہ سے سے اس کے ذائقے میں بہت بہتری آ جاتی ہے، جب کہ اگر اسے کچا استعمال کیا جائے تو اس خشک میوے کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔

مونگ پھلی کو اس کے ذائقے کی وجہ سے مختلف اشیاء جیسا کہ چاکلیٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ اس کا مکھن بھی بنایا جاتا ہے جو کہ صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مونگ پھلی میں پائے جانے والے غذائی اجزا کا اگر جائزہ لیا جائے تو اس میں ہمیں بہت سے اجزاء نظر آتے ہیں جو کہ صحت میں بہتری لا سکتے ہیں۔

ایک چوتھائی کپ مونگ پھلی میں اٹھارہ گرام فیٹ، تین گرام سیچوریٹڈ فیٹ، دو گرام سوڈیم، آٹھ گرام کاربوہائڈریٹ، تین گرام ڈائیٹری فائبر، دو گرام شوگر، نو گرام پروٹین، چھ فیصد آئرن، اور دو فیصد کیلشیم پایا جاتا ہے۔

مونگ پھلی کے فوائد

مونگ پھلی کے فوائد سے کسی کو انکار نہیں ہے، لیکن اگر اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ اس لیے ماہرینِ غذا مشورہ دیتے ہیں کہ اسے متوازن مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہیئے۔

دل کی صحت کے لیے فائدہ مند

صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے دل کی صحت میں بہتری لانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کچھ بنیادی ہدایات پر عمل کیے بغیر دل کی صحت میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔ مثال کے طور کے پر دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بادام اور مونگ پھلی جیسے خشک میوہ جات جب کہ انار جیسے مفید پھل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق  مونگ پھلی کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ مونگ پھلی کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے واقع ہونے والی موت کی شرح کو انتیس فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

اس میوے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے اجزاء کولیسٹرول کے لیولز کو بھی کم کرتے ہیں اور خون کی نالیوں کو سکڑنے سے روکتے ہیں جس سے دل کی بیماریوں کے کئی خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مددگار

وزن کا بڑھ جانا یا موٹاپہ ان دنوں ایک عام بیماری ہے جو کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کر چکی ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس کے علاوہ کئی لوگ موت موٹاپے کی وجہ سے موت کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

اس لیے ڈاکٹر حضرات اس بات کا مشورہ دیتے ہیں کہ جلد از جلد اس بیماری سے نجات حاصل کر لینی چاہیئے۔ موٹاپے سے چھٹکارا پانا کافی مشکل ہوتا ہے، اس لیے اس بیماری کا شکار افراد کو ایسی غذائیں استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے جن میں چربی یا فیٹ کم مقدار میں پایا جاتا ہے۔

مونگ پھلی میں چوں کہ چربی کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ وزن میں کمی لانے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے، تاہم وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لیے اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مونگ پھلی میں پروٹین اور فائبر بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دماغ کی صحت میں بہتری

دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے جسم کو وٹامن بی1، نیاسین، اور فولیٹ جیسے اہم منرلز کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب آپ مونگ پھلی کو باقاعدگی کے ساتھ متوازن مقدار میں استعمال کرتے ہیں تو جسم کو یہ تمام نیوٹرنٹس حاصل ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے دماغ کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے۔ 

اس کے علاوہ جسم کو متوازن مقدار میں بی1 حاصل ہونے سے دماغ کی کئی بیماریوں کے خطرات میں بھی واضح کمی آتی ہے۔ مونگ پھلی میں ایسے بائیو ایکٹو کمپاؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ سوچنے کی صلاحیت میں بہتری لاتے ہیں اور انسان کی گفتگو کرنے کے عمل کو بھی بہتر بناتے ہیں۔ اس خشک میوے میں پائے جانے والے پولی فینولز موڈ کو خوش گوار بناتے ہیں۔

دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے فائدہ مند

مونگ پھلی کو دانتوں اور مسوڑھوں کے مسائل کی دوا بھی کہا جاتا ہے۔ اس خشک میوے کو بھوننے کے بعد اس میں نمک ملا کر چبانے سے دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے۔

نمک ملی مونگ پھلی کے استعمال سے منہ سے ایسے جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید نہیں ہوتے اور منہ کے بہت سے مسائل کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مونگ پھلی کے استعمال سے دانتوں کی قدرتی چمک کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے اور ان کے مسائل بھی لاحق نہیں ہوتے۔

تاہم مونگ پھلی کو استعمال کرنے کے بعد اچھی طرح کلی کر لیں تا کہ اس کے ذرات منہ میں نہ رہ جائیں۔

جِلد کے لیے مفید

جِلد کی صحت کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مونگ پھلی کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیوں اس میں پائے جانے والے مفید فیٹ کی وجہ سے جِلد کی صحت میں بہتری آتی ہے اور اس کو نقصان پہنچانے والے ذرات کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ مونگ پھلی کا استعمال ایکزیما اور جِلد کی دوسری بیماریوں کے خلاف بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

مونگ پھلی کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment