Home Nutrition & Diet کیا آپ آملہ کے ان 5 حیران کن فوائد سے واقف ہیں جو صحت کو بہتر بناتے ہیں

کیا آپ آملہ کے ان 5 حیران کن فوائد سے واقف ہیں جو صحت کو بہتر بناتے ہیں

Amla Ke Fawaid
Spread the love

کیا آپ جانتے ہیں کہ آملہ ایک مکمل غذا ہے؟ کسی بھی پھل، سبزی، دال، یا خشک میوے کو اس صورت میں مکمل غذا کہا جاتا ہے جس کا استعمال نہ صرف صحت کو بہتر بنائے بلکہ بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کرے۔ آملہ بھی ایسی غذاؤں میں شامل ہے جو ہر طرح سے صحت کے لیے فائدہ مند تصور کی جاتی ہیں۔

آملہ کو زیادہ تر جنوب ایشائی ممالک جیسا کہ بھارت اور پاکستان میں استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ اسے انہی ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔ آملہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ لوگ اسے سالن پکا کر استعمال کرتے ہیں تو کئی جگہوں پر اس کا اچار ڈال کر اسے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ کا جوس بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آملہ کا مربہ بھی بنایا جاتا ہے۔ چوں کہ مربہ چینی کو گرم میں شامل کر کے بنایا جاتا ہے، اس لیے مربہ استعمال کرنے کی صورت میں جسم کو زیادہ کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔ اگر روزانہ حاصل کی جانے والی کیلوریز کو مدِ نظر رکھ آملہ کے مربہ کو استعمال کیا جائے تو مفید نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

تاہم ڈاکٹر احمد جمال چودھری، جو کہ نہایت قابل انٹرنل میڈیکل اسپیشلسٹ ہیں اور ایم ڈی ہیلتھ سنٹر میں پریکٹس کرتے ہیں، کا کہنا ہے کہ آملہ کا جوس سب سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ کیوں کہ آملہ کے جوس میں کوئی بھی مضرِ صحت چیز جیسا کہ چینی شامل نہیں کی جاتی۔ ڈاکٹر سارہ کا مزید کہتی ہیں کہ آملہ کے اچار میں اگر صحت کو نقصان پہنچانے مصالحے نہ استعمال کیے جائیں تو یہ بھی صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

آملہ کے فوائد

آملہ کے فوائد سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم یہ فوائد حاصل کرنے کے لیے آملہ کو کچھ ہفتوں یا مہینوں تک متوازن مقدار میں استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

آملہ کو وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ وٹامن سی ایک پانی میں حل ہونے ہوالا (واٹر سولیبل) وٹامن ہے جو کہ جسم میں بطور اینٹی آکسیڈنٹ کام کرتا ہے۔ 

عام طور پر کچھ چیزوں کے استعمال سے جسم پر مضرِ صحت اثرات ظاہر ہوتے ہیں، جس سے مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ تاہم ایک سائنسی تحقیق کے مطابق آملہ کے استعمال سے کسی بھی مضر صحت اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس میں پائے جانے والے مفید وٹامنز اور منرلز صحت کے لیے ہر طرح سے مفید ثابت ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ آملہ کو ان پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے جن میں وٹامن سی سب سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ آملہ کی اسی خصوصیت کی وجہ سے اس کا استعمال آکسی ڈیٹو دباؤ سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے اور مدافعتی نظام میں بہتری لاتا ہے۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ ہونے سے بہت سی موسمی بیماریوں جیسا کہ کھانسی، زکام، اور گلے کی خراش سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری

جب آپ آملہ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جسم کو اتنی مقدار میں فائبر حاصل ہو جاتا ہے جو ہاضمہ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔ آملہ کے استعمال سے حاصل ہونے والے فائبر سے معدے اور آنتوں کے طبی مسائل سے آسانی کے ساتھ بچا جا سکتا ہے۔

چوں کہ آملہ کے استعمال سے جسم کو وٹامن سی بھی حاصل ہوتا ہے اس لیے جسم کو دوسری غذاؤں سے نیوٹرنٹس اور منرلز حاصل کرنے میں مشکل پیش نہیں آتی۔

جِلد کے لیے مفید

آملہ کے استعمال کو جِلد کے مختلف طبی مسائل کو ختم کرنے لیے بھی فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آملہ بالوں کے پتلے پن کو بھی ختم کرتا ہے۔ بالوں کی مضبوطی کے لیے نہ صرف آملہ کو کھایا جا سکتا ہے بلکہ اس کا تیل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جب کہ ایکنی کی وجہ سے جِلد پر بننے والے داغ، دھبے، نشانات سے چھٹکارا پانے کے لیے آملہ کا پیسٹ بنا کر اسے پندرہ منٹ کے لیے جِلد پر لگایا جاتا ہے۔ پندرہ منٹ کے بعد جِلد کو دھو لیجیے۔ اس کے علاوہ آملہ کے استعمال سے خون بھی ڈی ٹاکسیفائی ہوتا ہے جس سے جِلد کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
آملہ کے جوس کے استعمال سے جِلد میں کولاجین زیادہ مقدار میں بنتا ہے جس سے جِلد کے نکھار میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر آملہ کے جوس کو چہرے پر لاگایا جائے تو اس سے خشکی کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دل کی صحت میں بہتری

اس پھل کے استعمال سے دل کی صحت میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ علی میڈیکل سنٹر اسلام آباد میں پریکٹس کرنے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آملہ کے ایکسٹریکٹ کو اگر چند ہفتوں تک استعمال کیا جائے تو نقصان دہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کے لیول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 
نقصان دہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ کا لیول اگر زیادہ ہو جائے تو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ آملہ کے استعمال سے چوں کہ ان کا لیول کم ہوتا ہے اس لیے دل کی بیماریوں کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔
اس کے علاوہ آملہ کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو دل کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔

آنکھوں کے لیے فائدہ مند

آملہ میں چوں کہ وٹامن اے پایا جاتا ہے، اس لیے یہ آںکھوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اس پھل کے استعمال سے جسم کو حاصل ہونے والے وٹامن اے سے نہ صرف دیکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے بلکہ عمر میں اضافے کی وجہ سے لاحق ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔ 
آملہ کے مزید فوائد اور اس کے استعمال کے متعلق جاننے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment