Home Nutrition & Diet انڈے کے 9 حیران کن فوائد

انڈے کے 9 حیران کن فوائد

anday kay fawaid
Spread the love

انڈے کاشمار ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جن کو مکمل غذا تصور کیا جاتا ہے۔ انڈے کو مکمل غذا اس لیے تصور کیا جاتا ہے کیوں اس میں موجود بنیادی اجزاء صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ایک ابلے ہوئے انڈے میں مندرجہ ذیل اجزاء شامل ہوتے ہیں

فاسفورس –
وٹامن اے –
سیلینیم –
فولیٹ –
وٹامن بی2 –
وٹامن بی5 –
وٹامن بی1 –

اس کے ساتھ ساتھ انڈوں میں وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی6، کیلشیم اور زنک کی اچھی خاصی مقدار بھی پائی جاتی ہے۔ انڈے کو دن یا رات میں کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن زیادہ تر افراد اس کو ناشتے کے طور پر استعمال کرتے ہیں کیوں کہ صبح ناشتے میں انڈہ استعمال کرنے سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں وہ اجزاء حاصل ہو جاتے ہیں جو صحت مند زندگی کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انڈوں سے اور بھی بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انڈے کے طبی فوائد

انڈوں سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں

متوازن کولیسٹرول

ایک انڈے میں ایک سو باسٹھ ملی گرام کولیسٹرول موجود ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، اچھی اور بری۔ کولیسٹرول کی اچھی قسم سے صحت پر مفید اثرات ظاہر ہوتے ہیں جب کہ بری قسم سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ انڈوں میں اچھی قسم کی کولیسٹرول پائی جاتی ہے جس کا دل کی بیماریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انڈوں کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے کولیسٹرول کی اچھی قسم میں اضافہ ہوتا ہے ۔

وزن میں کمی

ایک انڈے میں 78 کیلوریز پائی جاتی ہیں اور اس میں کاربوہائڈریٹس بالکل بھی شامل نہیں ہوتے۔ اس لیے اسے کھانے کے بعد آپ کو بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور آپ کا پیٹ بھرا بھرا رہتا ہے۔ ناشتے میں ابلا ہوا انڈہ استعمال کرنے سے آپ کو زیادہ بھوک نہیں لگتی جس سے آپ باقی سارا دن کم کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔

مدافعتی نظام میں بہتری

انڈوں میں چوں کہ پروٹین، وٹامن ڈی، فولیٹ، اور وٹامن بی جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ جسم میں وائرس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو بھی روکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈوں میں سیلینیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے نہ صرف قوتِ مدافعت بڑھتی ہے بلکہ ڈی این کو نقصان بھی کم پہنچتا ہے اور کینسر کے خلیات بھی تباہ ہوتے ہیں۔

نظر کو بہتر بنائے

جو مچھلی سے اومیگا تھری حاصل نہیں کر سکتے ان کے لیے اومیگا تھری حاصل کرنے کے لیے انڈے ایک بہترین غذا ہیں۔ اومیگا تھری دماغ کے فعال کو بہتر بنانے اور بینائی کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کولین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ

کولین ایک نیوٹرنٹ ہے جو زیادہ تر افراد مطلوبہ مقدار میں حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں جب کہ انڈے ہر روز  کولین کی مطلوبہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
کولین سیل ممبرین کو بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم کے دوسرے اعضاء کے ساتھ ساتھ دماغ میں سگنل مالیکیولز کو بھی بناتا ہے۔ ایک انڈے میں 100 ملی گرام کولین پایا جاتا ہے۔

بلڈ پریشر کا نارمل لیول

انڈے کی سفیدی میں پائی جانے والی پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پوٹاشیم ایک ایسا غذائی جز ہے جو دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

خون کی شریانوں کی صحت کو بہتر بنائے

انڈے کی سفیدی جب ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ یہ غذا ایسے اجزاء پر مشتمل ہے جو خون کی نالیوں کو تنگ نہیں ہونے دیتے بلکہ کشادہ رکھتے ہیں۔ یہ شریانیں کشادہ رہنے سے خون کی روانی متاثر نہیں ہوتی اور خون جمنے کا خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔

مسلز کی کمزوری اور آدھے سر کا درد

انڈہ چوں کہ وٹامن اے اور بی2 جیسے نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کی کمزوری، موتیا، اور آدھے سر کے درد جیسی مختلف بیماریوں کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

انڈوں میں وٹامن ڈی کی بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم تصور کی جاتی ہے۔ اس لیے انڈے کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے جسم کو مطلوبہ مقدار میں وٹامن ڈی کی مقدار حاصل ہوتی رہتی ہے جس سے نہ صرف ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں بلکہ ہڈیوں کی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
کچھ لوگ صرف انڈے کی سفیدی استعمال کرتے ہیں جب کہ کچھ کو صرف اس کی زردی پسند ہوتی ہے۔ سفیدی اور زردی کے اپنے اپنے فوائد ہیں، اس لیے ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

انڈے کی سفیدی کے فوائد

انڈے کی سفیدی سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں
انڈے کی سفیدی میں کولیسٹرول نہیں ہوتا جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات نہیں بڑھتے –
اس میں کیلوریز کی کم ہوتی ہیں جس سے وزن نہیں بڑھتا –
یہ پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں –
انڈے کی سفیدی کے ساتھ ساتھ اس کی زردی سے بھی بہت سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انڈے کی زردی کے فوائد

انڈے کی زردی سے مندرجہ ذیل فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں
انڈے کی زردی بالوں کو چمک دار بناتی ہے –
جِلد کو خوبصورت بناتی ہے –
ہمیں چست اور توانا رکھتی ہے –
ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے –
اس میں پائی جانے والی چکنائی صحت کو بہتر بناتی ہے –
انڈے کی سفیدی اور زردی کے متعلق مزید معلومات کے لیے کسی غذائی ماہر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ کیوں کہ ہیلتھ وائر نے غذائی ماہرین سے رابطے کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment