Home Health Alerts پاکستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کیئرکا بڑھتا ہو ا رجحان اورشعبہ صحت کاروشن مستقبل

پاکستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کیئرکا بڑھتا ہو ا رجحان اورشعبہ صحت کاروشن مستقبل

Digital Health Care Ka Bharta Hoa Rujhan
Spread the love

پس منظر

زندگی کی بنیادی ضروریات میں سے ایک اہم ضروریات صحت ہے۔ جس کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔بہتر صحت شخصی خوشحالی اور تندرستی میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ چنانچہ کسی بھی ملک میں نظام صحت کا بنیادی ڈھانچہ اس ملک کی نتیجہ خیز ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کسی بھی ملک میں صحت کی دیکھ بھال، فراہمی اور فروغ کا انحصار اس ملک کے سرکاری و غیر سرکاری محکمہ جات کی کارکردگی پر منحصر ہے۔ پاکستان میں نظام صحت کسی بھی ترقی پزیر ملک کی طرح کئی دہائیوں سے مشکلات کا شکار ہے۔ جس کی چند بڑی وجوہات درج ذیل ہیں۔

 انسانی اور مالی وسائل کی عدم دستیابی – ادارتی نااہلی – سیاسی انتشار – ناقص معلوماتی نظام – غیر مستحکم بنیادی ڈھانچہ –  ناقابل عمل ہیلتھ پالیسیوں کی تشکیل – عوام کی صحت عامہ کے مسائل پر غیر سنجیدگی – شفافیت کا فقدان

 ڈیجیٹل ہیلتھ کا رجحان

پاکستان بائیس کڑوڑ کی آبادی پرمشتمل ایک گنجان آباد ملک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ،صحت کے اعتبار سے 195 ممالک کی فہرست میں پاکستان 154 نمبر پر آتا ہے۔ برطانوی طرز کی بنیاد پر تشکیل پانے والا یہ نظام تین بنیادی درجوں پر مشتمل ہے جن کو پرائمری ثانوی اور تیسرے درجے کے نظام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ متعدد ہیلتھ کئیر پالیسیوں کے باوجود یہ نظام عوام کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔حالیہ ادوار میں صوبائی اور ضلعی حکومت کے ساتھ ساتھ عام عوام صحت عامہ سے متعلق اپنے حقوق و فرائض سے باخبر ہے۔ تاہم، پاکستان کو ایسے مسائل در پیش ہیں جن کی وجہ سے پاکستان صحت عامہ کے مسائل اور اس کی بحالی وفراہمی میں خاطر خواہ طور پر پیچھے ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں جہاں دنیا بھر میں صحت کی فراہمی و بحالی اور فروغ میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی مختلف سرکاری اور غیر سرکاری مراکز صحت میں بہتری کا رجحان پیدا ہوا ہے ۔صحت عامہ کی خدمات کو انٹرنیٹ وغیرہ کے ذریعے سے مؤثر بنانا ڈی ہیلتھ کیئر سسٹم کہلاتا ہے۔ یہ نظام پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے صحت عامہ کی سہولیات، فراہمی اور بحالی میں قلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بنیادی طور پر، ترقی پذیر ممالک کو صحت کی نگرانی، صحتِ ادب، تعلیم، علم اور تحقیق جیسے مسائل سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ہیلتھ کیئر سسٹم، صحت کے میدان میں ایک بڑی انقلابی تبدیلی ہے جو شعبہ صحت کی ترقی، بحالی اور فروغ کا ضامن ہے۔ لہٰذا، ڈی ہیلتھ کیئر سسٹم عوام اور مریضوں کو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ مستقبل میں صحت عامہ کے مسائل پر فی الفور بروقت امداد کے ذریعہ سے قابو پایا جا سکتا ہے۔

ایک اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آن لائن مریض ریکارڈکی تعداد محض ایک سال کے مختصر عرصے میں چالیس لاکھ سے پچپن لاکھ تک تجاوز کر چکی ہے – 

 ڈی ہیلتھ کیئر کی سہولتیں اور افادیت

حکومت پاکستان کا شعبہ صحت کی طرف رجحان اور اس پر عوام کا طبی سہولیات پر بڑھتا ہوا اعتماد، ڈی ہیلتھ میں ترقی کا ضامن ہے۔ تاہم، اب مریض ڈی ہیلتھ کی بدولت اپنا ابتدائی معائنہ کرنے کی استطاعت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں، اس نظام کی بدولت مریض اور معالج کے درمیان اعتماد کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ اس مہم کی بدولت عوام میں صحت عامہ کے متعلقہ مسائل اور اُن کے علاج اور حل کو مؤثر اور آسان بنا دیا ہے۔ٹیکنالوجی اور نظام صحت کے مشترکہ اتفاق و اتحاد سے تشکیل پانے والا ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سسٹم درج ذیل خصوصیات اور فوائد کا حامل ہے۔

مریض تک بہتر سہولیات صحت کی فراہمی اور بہترین میعار صحت – مستحکم ،اہل اور جدید سہولیات صحت کا نظام – طبی سہولیات کی کم نرخوں پر دستیابی – ڈی ہیلتھ ڈیٹا کی تشکیل ہے مریضوں میں صحت عامہ سے متعلق آگاہی جو علاج سے پہلے بچاؤ کو فروغ دیتی ہے – مریضوں کے اندر بڑھتا ہوا با اختیار ی کا رجحان اور اب وہ اپنے علاج پر باقاعدگی سے عمل پیرا ہے – اسبہترین اور اہل تشخیصی عمل جس کی مدد سے ڈاکٹر، مریض کی ممکنہ بیماریوں کے خطرہ کو بھانپ کر بر وقت احتیاطی معلومات فراہم کرتا ہے – مریض اور ڈاکٹر میں براہ راست تعلق کا فروغ اورطو یل المدت انتظار کی بجائے سہولیات صحت کی بروقت رسائی – دُور رہنے والے مریض کبھی بھی اپنے معالج سے علاج کرواسکتے ہیں –

ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے خدشات

 بلاشبہ ڈی ہیلتھ کیئر سسٹم کے لاتعداد فوائد ہیں مگر اس کے ساتھ چند خدشات بھی منسلک ہیں جو اس سسٹم کی کارکردگی پر سوال کھڑے کرتے ہیں۔

وسیع پیمانے پر مریضوں کے ڈیٹا کی فراہمی اس ڈیٹا کو موثر بنانے میں مشکلات پیدا کرتا ہے -l ڈی ہیلتھ کئیر سسٹم کے سافٹ وئیر میں کسی تکنیکی غلطی کی بناء پر مریضوں کے بائیو ڈیٹا کی عدم دستیابی، بروقت اور مؤثر علاج معالجہ مین رکاوٹ کا باعث بنتی ہے –

ماحاصل

ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر سسٹم، صحت کے میدان میں آنے والی ایک بڑی تبدیلی ہے جوشعبہ صحت کی ترقی کا ضامن ہے۔ تاہم، اس نظام نے شعبہ صحت کی کارکردگی کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ لہٰذا، مستبقل میں یہ نظام، صحت کی کارکردگی اور ملک سے بیماریوں کے خاتمے میں ایک کردار ادا کرے گا۔ لہٰذا، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس نظام میں موجود غلطیوں اور کوتاہیوں کو دُور کیا جا سکے اور یہ نظام مریض کے دل میں گھر کر جائے۔ 

Related Posts

Leave a Comment