Home Nutrition & Diet دودھ کے 8 طبی فوائد اور استعمال

دودھ کے 8 طبی فوائد اور استعمال

Doodh Ke Fawaid
Spread the love

دودھ ہماری روزانہ کی خوراک کا بطور مشروب ایک اہم حصہ ہے جو صحت مند ندگی اور مضبوط ہڈیوں کے لیے بہت اہم خیال کیا جاتا ہے۔ اس مشروب کو مکمل غذا تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ مختلف غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔ ان اجزاء میں پروٹین، کیلشیم، فیٹ، وٹامن ڈی، رائبوفلیون، وٹامن بی12، پوٹاشیم، فاسفورس، اور سیلینیم شامل ہیں۔

 عام طور پر بکری، گائے، اور بھینس کا دودھ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مشروب جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے جس سے تمام بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ دودھ سے مختلف طبی فوائد اس وقت مؤثر طریقے سے حاصل ہوں گے جب اس مشروب کو صحیح وقت پر  اور مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے ۔

دودھ کو استعمال کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

غذائیات کے ماہرین عمومی طور پر یہی تجویز کرتے ہیں کہ شام یا رات کے وقت دودھ استعمال کیا جائے۔ سونے سے کچھ دیر قبل دودھ پینے سے آپ پرسکون نیند کا لطف اٹھائیں گے جب کہ سونے سے پہلے اس کا استعمال حافظہ تیز کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رات کو اس مشروب کا استعمال ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے اور کیلشیم جذب کرنے کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

  اس کے برعکس جن بچوں کی عمر پانچ سال سے کم ہے ان کے لیے  صبح کے وقت دودھ کا استعمال بہترین آپشن ہو گا۔ کیوں کہ صبح دودھ پینے سے وہ سکول کی سرگرمیاں اچھے طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔

اپنی عمر کے مطابق آپ دودھ کی مناسب مقدار صحیح وقت پر استعمال کر کے مختلف طبی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ 

دودھ کے طبی فوائد

اس مشروب کے طبی فوائد مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں۔

موٹاپے سے بچاؤ

اس مشروب کے اہم فوائد میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ موٹاپے سے بچاتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق ایسے بچے جن کو باقاعدگی سے دودھ سے استعمال کروایا جاتا ہے ان میں موٹاپے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ ایک اور تحقیق کے مطابق درمیانی عمر کی خواتین جو دودھ سے بنی ہوئی اشیاء استعمال کر رہی تھیں ان میں بھی وزن بڑھنے اور موٹاپے کے خطرات کم ہو گئے تھے۔ اس مشروب میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کو زیادہ بھوک نہیں لگنے دیتے جس سے موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ کا باقاعدگی سے استعمال کرنے والے کیلشیم کی مطلوبہ مقدار بھی روازنہ حاصل کرتے ہیں جس کی وجہ سے بھی وزن نہیں بڑھتا۔

ہڈیوں کی مضبوطی

دودھ کا باقاعدہ استعمال آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس مشروب میں چوں کہ کیلشیم، فاسفورس، پروٹین، وٹامن کے، اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو کہ ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے کے لیے ضروری خیال کیے جاتے ہیں۔ یہ مشروب جسم کو وہ تمام ضروری اجزاء فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دودھ کا استعمال ہڈیوں کی بیماریوں، جیسا کہ ہڈیوں کا بھربھرا یا کمزور ہو جانا، سے بچاتا ہے۔

پروٹین کا بہترین ذریعہ

یہ مشروب پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔ ایک کپ دودھ میں 8 گرام پروٹین پائے جاتے ہیں۔ پروٹین جسمانی افعال جیساکہ نشوونما اور مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ دودھ میں تمام ضروری 9 امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں جس سے جسم صحت مند رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس مشروب کا استعمال بڑھتی عمر کی وجہ سے پٹھوں کے مسائل کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔ کھیل کود یا ورزش کے بعد استعمال ہونے ہوالی انرجی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

doodh-say-jild-ka-nikhar

جِلد کا نکھار

ٹھنڈا دودھ جِلد کے نکھار کے لیے حیران کن ٹونر کا کام کرتا ہے۔ جِلد کی خشکی ختم کرنے کے لیے متاثرہ جِلد پر ہر روز ٹھنڈا دودھ لگائیں۔ جس سے نہ صرف خشک جلد کا خاتمہ ہو گا بلکہ رنگت نکھرے گی اور کیل، مہاسے، اور دانے بھی بہت حد تک کم ہو جائیں گے۔

قبض اور تیزابیت کا خاتمہ

معدے میں تیزابیت زیادہ بننے کی وجہ سے مختلف مسائل جیسا کہ سینے کی جلن، تیزابیت، یا قبض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان مسائل کا شکار افراد اگر رات کو سونے سے قبل ایک گلاس ٹھنڈا دودھ استعمال کریں تو اس سے ان کے ہاضمے کا نظام تیزی سے کام کرنے لگے گا جس سے معدے کے مختلف امراض سے چھٹکارا پانے میں مدد ملے گی۔

ذہنی دباؤ میں کمی

دودھ کے استعمال سے ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ میں کمی آتی ہے۔  اس مشروب کا استعمال سیرٹونن نامی کیمیکل کو بڑھاتا ہے جو کہ بھوک اور ذہنی سرگرمی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس کے استعمال سے سیروٹونن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے۔

کینسر کے خطرات میں کمی

اس مشروب میں کیلشیم اور وٹامن ڈی پائے جاتے ہیں جو کہ کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کیلشیم آنتوں کے کینسر کے خطرات کو کرتا ہے جب کہ وتامن ڈی چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرات کم کر سکتا ہے۔

دل کی بہترین صحت

یہ مشروب پوٹاشیم کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ خون کی نالیوں کو سکڑنے نہیں دیتا اور بلڈ پریشر نارمل رکھتا ہے جس سے دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ دودھ کے ذریعے حاصل کی جانے والی پوٹاشیم کی مطلوبہ مقدار دل کو صحت مند رکھتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دودھ کو مختلف خشک میوہ جات اور ہلدی کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے کئی اور فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

دودھ اور کھجور کا استعمال

کھجور میں چوں کہ وٹامن، منرلز، آئرن، اور فائبر جیسے غذائی اجزاءب پائے جاتے ہیں اس لیے اگر کھجور کو دودھ میں ابال کر استعمال کیا جائے تو مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ مردوں میں کھجور اور دودھ کا استعمال جنسی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

دودھ اور ہلدی کا استعمال

ہلدی کو دودھ میں شامل کرنے سے یہ مشروب زبردست اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات کا حامل بن جاتا ہے جو سیلز کو پہنچنے والے نقصان سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس مشروب اور ہلدی کا استعمال مختلف بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

مختلف فوائد کے لیے دودھ کو اور بھی کئی چیزوں کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس استعمال کی بہترین صورت یہی ہوتی ہے کہ آپ دودھ کو کسی غذائی ماہر کے مشورے سے استعمال کریں۔ اگر آپ کو کسی غذائی ماہر سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہیلتھ فارم کے پلیٹ فارم پر آئیے اور آسانی کے ساتھ کسی غذائی ماہر سے رابطہ کیجیئے۔

Related Posts

Leave a Comment