آج سے سینکڑوں سال قبل بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے جدید طبی وسائل اور سہولتیں میسر نہیں تھیں، اس لیے روایتی طریقوں سے ان بیماریوں سے نجات حاصل کی جاتی تھی۔ ان طریقوں میں سب سے مؤثر طریقہ حجامہ کا تھا، جسے آج کل کپنگ تھراپی بھی کہا جاتا ہے۔
اس کی سب سے پرانی تاریخ 1550 قبل مسیح میں ملتی ہے جب حجامہ مصری تہذیب میں روایتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا، اس کے علاوہ چینی، یونانی، کورین، اور تبتن تہذیبوں میں بھی اسے خاص اہمیت حاصل تھی۔ یونانی ماہرِ طب ہپو کریٹس کو جدید حجامہ کے طریقہ علاج کا بانی سمجھا جاتا ہے جس نے اس طریقے کو ایک نئی جدت بخشی تھی۔
اس کے علاوہ اسلامی تہذیب میں بھی حجامہ کو خاص اہمیت حاصل ہے کیوں بعض احادیث میں اس طریقہ علاج پر عمل کرنے کی تاکید نظر آتی ہے۔ حجامہ ایک ایسا طریقہ علاج ہے جس میں جسم سے گندہ اور مضرِ صحت خون نکا ل دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انسان بہت سے بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
Table of Contents
حجامہ کے فوائد
حجامہ سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مردانہ کمزوری کا علاج
حجامہ کو مردانہ کمزوری کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے، حتی کہ اعضائے مخصوصہ میں بھی خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ بعض اوقات بعض جسمانی و نفسیاتی مسائل کی وجہ سے بھی مردانہ کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کپنگ تھراپی کی وجہ سے ان مسائل میں کمی آتی ہے جو مردانہ کمزوری کے خاتمے کا سبب بنتے ہیں۔
جِلد کی صحت میں بہتری
اگر آپ جِلد کی صحت میں بہتری لانا چاہتے ہیں تو حجامہ ایک بہترین آپشن ہے۔ حجامہ کی وجہ سے نہ صرف خون کی گردش بہتر ہوتی ہے بلکہ اس میں آکسیجن اور غذائی اجزاء میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے ہماری جلد کی صحت بہتر ہونا شروع ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ حجامہ سے کیل، مہاسوں، اور ایکزیما جیسی جِلد کی بیماریوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
سانس کی بیماریوں سے چھٹکارا
سانس کی بیماریوں سے چھٹکارا پانے کے لیے حجامہ کو اگر روایتی اور جدید علاج میں سب سے مفید علاج کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ کپنگ تھراپی کی وجہ سے سانس کی نالی کی بہت سے بیماریوں سے نجات ملتی ہے، اس کے علاوہ سینے اور پھیپھڑوں کے تناؤ میں بھی کمی آتی ہے۔
کپنگ تھراپی کے بعد پھیپھڑوں کی کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بلغم کو جسم سے خارج کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پھیپھڑوں میں بننے والی بلغم کا اگر کھانسی کی مدد سے اخراج نہ ہو تو اس سے بہت سی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، کیوں کہ بلغمی جراثیم سارے جسم میں پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حجامہ سانس کی نالی کی متعدی انفیکشن کے خلاف بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
جسم سے زہریلے مواد کا اخراج
مصروفیات اور وقت کی قلت کی وجہ سے کچھ لوگ فاسٹ فوڈ استعمال کرتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، اس کے علاوہ مصالحہ دار غذاؤں کی وجہ سے بھی جسم میں زہریلا مواد جمع ہونا شروع جاتا ہے، جو اگر خارج نہ ہو تو بہت سے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر کچھ ہفتوں یا مہینوں بعد حجامہ کروایا جائے تو نہ صرف جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ بہت سی بیماریوں کے خظرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
پیشاب کی نالی کے مسائل
پیشاب کی نالی مختلف مسائل اور گردوں کی پتھری کے خلاف بھی حجامہ نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ پیشاب کی نالی کے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے حجامہ کے کپ رانوں کے اوپری حصے پر لگائے جاتے ہیں۔
تھکاوٹ کا بہترین علاج
بہت زیادہ ضروریاتِ زندگی کی وجہ سے ہر کسی کے پاس وقت کی قلت ہوتی ہے، حتی کہ آرام کرنے کے لیے اگر کچھ وقت میسر بھی آ جائے تو اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس کی وجہ سے دماغ سکون بہت کم حاصل ہوتا ہے۔ ان وجوہات کی وجہ سے دائمی طور پر تھکاوٹ کی علامات لاحق ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دائمی تھکاوٹ سے بچنے کے لیے حجامہ ایک بہترین آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔
زخم کی مندملی کے عمل میں تیزی
حجامہ کو زخموں کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کے ذریعے زخم کے مندمل ہونے کا عمل تیز کیا جا سکتا ہے کیوں کہ اس کی مدد سے خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اور جسم کو توانائی بھی فراہم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حجامہ کی مدد سے پٹھوں کے درد میں بھی کمی آتی ہے اور جسم کو سکون بھی پہنچتا ہے۔
وزن میں کمی لانے کے لیے مفید
حجامہ کی مدد سے موٹاپے سے بھی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ اس طریقہ علاج کی وجہ سے بڑی آنت سے فضلات اور زہریلے مادے خارج ہونا شروع ہو جاتے ہیں، جو وزن میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ کپنگ تھراپی کی وجہ سے آپ کی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے بہت سی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
ہاضمہ کے نظام میں بہتری
حجامہ کی مدد سے ہاضمہ کے نظام میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ جب کہ دائمی اسٹریس، نیوٹریشن کے غیر متوازن لیول، اور مدافعتی نظام کے مسائل کی وجہ سے لاحق ہونے والے ہاضمہ کے مسائل کے خلاف حجامہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ بھی حجامہ سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں، ان طبی فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی حجامہ اسپیشلسٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں، کسی مشکل کا سامنا کیے بغیر آسانی کے ساتھ حجامہ اسپیشلسٹ سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔