Home Men's Health مردانہ طاقت بڑھانے کے 5 طریقے جانیں اور ازدواجی زندگی کو خوش گوار بنائیں

مردانہ طاقت بڑھانے کے 5 طریقے جانیں اور ازدواجی زندگی کو خوش گوار بنائیں

Mardana Taqat Barhany Ka Tarika
Spread the love

بہت سے مردوں کی ازدواجی زندگی اس لیے مشکلات کا شکار ہوتی ہے کہ وہ مردانہ کمزوری کا شکار ہوتے ہیں۔ مردانہ کمزوری ان دنوں ایک عام طبی مسئلہ ہے جو بہت سے مردوں کو شکار بنا رہا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق اکتیس فیصد مرد  جنسی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ ان مسائل کی سب سے بڑی وجہ موٹاپہ اور ورزش کی عادت نہ اپنانا ہے۔

مردانہ کمزوری کوئی خطرناک طبی مسئلہ نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے پریشان ہوا جائے۔ عام طور پر طرزِ زندگی میں چند منفی عادات کی وجہ سے مردانہ کمزوری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، جب کہ کچھ مردوں کو یہ کمزوری لاحق ہو جاتی ہے۔ مردانہ کمزوری کے علاج کے لیے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں جو کہ مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ میں بھی مردانہ طاقت کی کمی ہے یا آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہیں تو چند مثبت عادات اپنا کر اس مسئلے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان عادات کے علاوہ مردانہ کمزوری کے علاج یا مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے ڈاکٹر ثناء اقبال جیسی انٹرنل میڈیسن اسپیشلسٹ قابل ماہرِ امراض سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جن کا تعلق ایم ـ ڈی ہیلتھ کیئر سنٹر سے ہے۔ ڈاکٹر ثناء نہایت قابل ڈاکٹر ہیں جن کا تجربہ تیرہ سال ہے۔

مردانہ طاقت بڑھانے کے طریقے

مندرجہ ذیل مؤثر طریقوں کی مدد سے مردانہ طاقت بڑھائی جا سکتی ہے۔

کافی کا استعمال

کافی کے استعمال کو بھی مردانہ طاقت کا علاج سمجھا جاتا ہے، اور اس کے استعمال کی مدد سے آسانی کے ساتھ مردانہ طاقت بڑھائی جا سکتی ہے۔ 2015ء میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے لوگوں میں مردانہ کمزوری کے خطرات نہایت کم تھے جو دن میں دو سے تین کپ کافی استعمال کرتے تھے، تاہم ذیابیطس کا شکار افراد میں کافی کے استعمال سے مردانہ طاقت کے استعمال میں اضافہ نہیں ہو گا۔ لیکن ذیابیطس کے شکار افراد کافی سے دیگر فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس مشروب کی مدد سے مردانہ طاقت بڑھائی جا سکتی ہے، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ مردانہ طاقت بڑھانے کے لیے کافی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنا شروع کر دیا جائے۔ اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے صحت پر منفی اثرات بھی ظاہر ہو سکتے ہیں، اس لیے اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مردانہ طاقت کے علاج کے لیے کافی کو دن کے مختلف اوقات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے استعمال کا سب سے بہترین استعمال صبح کا وقت ہے۔ تاہم اس میں شوگر یا مصنوعی مٹھاس شامل کرنے سے گریز کریں کیوں کہ کافی میں ایسی چیزیں شامل کرنے سے اس کی افادیت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ذہنی دباؤ اور اضطراب سے نجات

ذہنی دباؤ اور اضطراب مردانہ کمزوری کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ خاص طور پر مردوں کو ان ذہنی مسائل کی وجہ سے مردانہ کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اضطراب جیسے ذہنی مسائل کا شکار افراد کی ازداجی زندگی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے کیوں کہ ایسے افراد جنسی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ کو ذہنی مسائل اور مردانہ طاقت میں کمی کا ایک ساتھ سامنا ہے تو سمجھ جائیں کہ مردانہ طاقت میں کمی کی بڑی وجہ یہ مسائل ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن کراچی سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کے مطابق مردانہ طاقت میں اضافے کے لیے پہلے ذہنی مسائل سے نجات حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔

ذہنی مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے کچھ مثبت عادات اپنائی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اپنے گھر کے افراد یا دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارا جا سکتا ہے، متوازن غذائیں استعمال کی جا سکتی ہیں اور ورزش کی عادت پر باقاعدگی کے ساتھ عمل کیا جا سکتا ہے۔

ورزش کی عادت اپنائیں

جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ موٹاپہ مردانہ طاقت میں کمی اور مردانہ کمزوی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے نہ صرف مردانہ طاقت میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی کافی زیادہ منفی اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ جنسی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے موٹاپے سے نجات حاصل کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔

ورزش کی عادت اپنائے بغیر موٹاپہ سے نجات حاصل کرنا ناممکن ہوتا ہے، یاد رہے کہ موٹاپہ ایک بیماری ہے جس سے چھٹکارا پانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اگر ہر روز تیس منٹ کے لیے سخت ورزش کی جائے تو موٹاپے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ورزش کی عادت اپنا کر اس بیماری کے خطرات سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

ورزش کی عادت اپنانے کے ساتھ آپ کو اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ اس عادت کے دوران آپ غیر متوازن غذائیں استعمال نہ کریں، کیوں کہ یہ غذائیں استعمال کرنے کی وجہ سے آپ کے لیے ورزش کی عادت مؤثر ثابت نہیں ہو گی، ورزش کی افادیت میں اضافہ کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذاؤں کا استعمال نہایت ضروری ہوتا ہے۔

سگریٹ نوشی کی عادت سے نجات

سگریٹ اور تمباکو نوشی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے خظرات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس کے علاوہ جسم میں خون کی گردش بھی متاثر ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے اعضائے مخصوصہ میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور جنسی مسائل کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

بہت سارے افراد کی ازدواجی زندگی سگریٹ نوشی کی عادت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔ کچھ طبی تحقیقات کے مطابق سگریٹ نوشی کی عادت ترک کرنے کو مردانہ طاقت بڑھانے کا طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی سگریٹ نوشی کے عادی ہیں تو جنسی مسائل سے بچنے کے لیے اس عادت کو فوری طور پر ترک کر دیں۔

اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کا استعمال

مختلف طبی مسائل کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جس سے اعضائے مخصوصہ کے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ اعضائے مخصوصہ سمیت پورے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کا سب سے بہترین ذریعہ سفید مچھلی، السی کے بیج، اور فورٹی فائیڈ انڈے شامل ہیں۔

مردانہ طاقت بڑھانے کے مزید طریقے جاننے یا مردانہ طاقت کے علاج کے لیے ماہرین امراض سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ امراض سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Videos

Related Posts

Leave a Comment