Home Nutrition & Diet کافی کے 9 حیرت انگیز فوائد

کافی کے 9 حیرت انگیز فوائد

Coffee Kay Fawaid
Spread the love

کافی زیادہ تر لوگوں کے لیے پسندیدہ مشروب ہوتا ہے کیوں کہ اس کے استعمال سے ایک جگہ پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جب کہ انرجی لیول میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے دن کا آغاز کافی پینے سے کرتے ہیں، صبح کے وقت کافی استعمال کرنے سے سارا دن طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے۔

دنیا کے مختلف حصوں میں کافی کو مختلف طبی فوائد کے لیے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ ایک طبی تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہے اس مشروب میں اینٹی آکسیڈنٹس جیسے مفید کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں، فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

ایک نجی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ہر روز دنیا بھر میں دو ارب کپ سے زائد کافی پی جاتی ہے اور سرد موسم شروع ہونے سے یہ مقدار اس سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔

کافی کے فوائد

عام طور پر طبی ماہرین کی جانب سے یہ رائے دی جاتی ہے کہ طبی فوائد کے لیے دن بھر میں کافی کے تین سے چار کپ استعمال کرنے چاہییں، کیوں کہ اس میں کیفین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ کافی سے مندرجہ طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ذیا بیطس ٹائپ ٹو کے خطرات میں کمی

کافی کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ذیا بیطس ٹائپ ٹو کے خظرات میں کمی ہو سکتی ہے۔ تیس طبی تحقیقات کا جب مطالعہ کیا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ ہر روز کافی استعمال کرنے سے اس بیماری کے خطرات میں چھ فیصد تک کمی آتی ہے۔

کافی کے کمپاؤنڈز میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ وہ لبلبے میں بیٹا سیلز کے فنکشن کو محفوظ کریں جس کی وجہ سے انسولین پیدا ہوتی ہے جو بلڈ شوگر لیولز کو ریگولیٹ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کافی میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو انسولین کی حساسیت اور سوزش کو کم کرتے ہیں جو ذیا بیطس ٹائپ ٹو کی وجہ بنتے ہیں۔

جسمانی کارکردگی میں اضافہ

عمومی طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ورزش سے کچھ دیر پہلے اگر کافی استعمال کی جائے تو اس سے جسمانی کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے۔ کافی میں پائی جانے والی کیفین اینڈرینالین کی سطح میں اضافہ کرتی ہے۔ اینڈرینالین جسم میں پایا جانے والا ایک مفید ہارمون ہے جو جسم کو جسمانی مشقت یا سرگرمی کے لیے تیار کرتا ہے۔

دل کی صحت میں بہتری

کافی کے باقاعدہ استعمال سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی آتی ہے اور دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ دل کے مسائل کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو موت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کافی دل کی صحت کو بہتر بنا کر موت کی شرح کو بھی کم کر دیتی ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق ہر روز تین سے پانچ کپ کافی پینے سے دل کی بیماری کا خطرہ پندرہ فیصد تک کم ہو جاتا ہے، جب کہ کافی کے باقاعدہ استعمال سے ہارٹ اٹیک کے خطرے میں بھی نمایاں کمی آتی ہے، جب کہ کافی کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر میں بھی کمی آ سکتی ہے۔

انرجی لیول میں اضافہ

چوں کہ کافی میں کیفین پائی جاتی ہے جو تھکاوٹ کو دور کرنے اور انرجی لیولز کو بڑھانے کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔ کیفین میں کچھ نقصان دہ نیورو ٹرانسمٹرز کو بلاک کرنے کی خصوصیت پائی جاتی ہے جس سے ایسے نیورو ٹرانسمٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جو انرجی لیولز کو بڑھاتے ہیں، ان نیورو ٹرانسمٹرز میں ڈوپا مائن بھی شامل ہے، ڈوپا مائن ایسا کیمیکل ہے جو موڈ کو بہتر بناتا ہے۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق کافی میں پائی جانے والی کیفین کے استعمال سے سائیکلنگ کرنے والے افراد میں تھکاوٹ کی شرح بارہ فیصد تک کم ہوتی ہے۔

مردانہ کمزوری کا علاج

کافی کو مردانہ کمزوری کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے لوگ بہت کم مردانہ کمزوری کا شکار ہوتے ہیں جو کافی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

ہر روز کافی کے دو کپ استعمال کرنے سے مردانہ کمزوری کا خطرہ بیالیس فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق بھی کافی کو متوازن غذا کا حصہ ضرور ہونا چاہیئے تا کہ مردانہ کمزوری سمیت دوسرے طبی مسائل سے بچا جا سکے۔

coffee-say-depression-ka-ilaj

ڈپریشن کے خلاف مفید

اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں یا ہر وقت اداس اور مایوس رہتے ہیں تو کافی آپ کے لیے بہترین علاج ثابت ہو سکتی ہے کیوں کہ کافی کے استعمال سے ڈوپا مائن بڑھتا ہے جو خوشی اور مثبت احساسات کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کافی کے استعمال سے بھولنے اور پاکنسن جیسی بیماریوں کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے کیوں کہ طبی ماہرین کے مطابق اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغ کے مفید نیورو ٹرانسمٹرز میں اضافہ کرتے ہیں۔

وزن کم کرنے میں مددگار

کافی کو وزن میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، اس میں موجود کمپاؤنڈز چربی کے خلیے تو توڑتے ہیں جس کی وجہ سے وزن میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر ورزش یا دوسری جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ کافی کو استعمال کیا جائے تو وزن میں تیزی سے کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کافی کے استعمال سے بلڈ شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے جس کی وجہ سے چینی اور نمک استعمال کرنے کی خواہش میں کمی واقع ہوتی ہے۔

فالج کے خطرات میں کمی

فالج جیسی خطرناک بیماری کے خطرات کو کم کرنے کے لیے بھی کافی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال یا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دو سے چار کپ کافی میں اتنی کیفین پائی جاتی ہے کہ فالج کے خطرات کم ہو جائیں۔

جگر کی صحت میں بہتری

حیرت انگیز طور پر کافی نہ صرف جگر کی صحت کو بہتر بناتی ہے بلکہ اسے بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ہر روز ایک سے دو کپ کافی پینے سے جگر کے کینسر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔

کافی کے مزید فوائد متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں، کسی بھی ماہر غذائیت کے ساتھ آسانی سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment