Home Nutrition & Diet ٹماٹر کے 9 حیران کن فوائد

ٹماٹر کے 9 حیران کن فوائد

tamator-kay-fawaid
Spread the love

ٹماٹر کا شمار ان سبزیوں میں کیا جاتا ہے جو مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، جب کہ اسے صحت کے لیے بھی بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ ٹماٹر کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پھل بھی کہا جاتا ہے۔

اس پھل سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کی وجہ سے ان طبی فوائد کے جسم پر اثرات زیادہ دیر تک برقرار رہتے ہیں۔ ان اجزاء میں وٹامن اے، بی، بی 3، بی6، آور بی 7 شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹماٹر میں میگنیشیم، آئرن، کرومیم، پوٹاشیم، زنک، اور کولین بھی پایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر میں پچانوے فیصد تک پانی پایا جاتا ہے، جب کے پانچ فیصد کاربو ہائڈریٹس اور فائبر پائے جاتے ہیں۔ ایک سو گرام ٹماٹر میں اٹھارہ کیلوریز، پچانوے فیصد پانی، ایک گرام پروٹین، چار گرام کاربو ہائڈریٹس، اڑھائی گرام شوگر، ڈیڑھ گرام فائبر، اور تقریباً آدھا گرام فیٹ پایا جاتا ہے۔

ٹماٹر ایک ایسی سبزی یا پھل ہے جسے سلاد کے طور پر کچا بھی استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ اس سے بننے والی چٹنیاں بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہیں۔ اسے زیادہ تر کیچپ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹماٹر کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے، اس لیے اسے زیادہ مقدار میں استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

ٹماٹر کے فوائد

ٹماٹر کو اگر متوازن مقدار میں ہر روز استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر میں کمی

ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے وہ غذائیں بہت مفید تصور کی جاتی ہیں جن میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پائی جاتی ہو۔ آم کی طرح ٹماٹر میں بھی پوٹاشیم پائی جاتی ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں کردار ادا کر سکتی ہے، تاہم ہائی بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے ٹماٹر کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹماٹر میں پائی جانے والی پوٹاشیم چہرے کی سوزش سے بچاؤ میں بھی کردار ادا کر سکتی ہے۔

ہاضمے کے لیے مفید

تازہ ٹماٹر کا جوس ایک قدرتی مشروب ہے جو بے پناہ فوائد سے مالا مال ہوتا ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ ان مشروبات میں شمار کیا جاتا ہے جو جسم کو بہت سے فوائد پہنچاتے ہیں۔

ٹماٹر کا جوس ہاضمے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، کیوں کہ اس میں پائے جانے والے ریشے اور جراثیم کُش عناصر پیٹ میں ہونے والے انفیکشن کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹماٹر کا جوس معدے کی تیزابیت سے بھی بچاتا ہے۔

یہ جوس ان لوگوں کے لیے زیادہ فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے جو پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔ ٹماٹر کے جوس کو اگر کھانے کے ساتھ استعمال کیا جائے تو زیادہ طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

جسمانی خوبصورتی میں اضافہ

اس پھل کو بالوں، جِلد، اور چہرے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید تصور کیا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں لائیکو پین، کیروٹین، اور لیوٹین جیسے اجزاء کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جسمانی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹماٹر میں پایا جانے والا لائیکو پین نامی جز جِلد کو سورج کی مضرِ صحت شعاؤں سے بھی بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔

دل کی صحت کے لیے فائدہ مند

ٹماٹر کو بھی سنا مکی کی طرح دل کی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں وٹامن بی6، نیاسین، پوٹاشیم، اور فولک ایسڈ پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے اور اسے مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹماٹر فالج کے خطرات کو بھی کم کر دیتا ہے، کیوں کہ اس سبزی میں پائے جانے والے غذائی ریشے جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹماٹر میں پائی جانے والی پوٹاشیم کی وجہ سے دل اور خون کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے، جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔

بلیک ہیڈز سے نجات

یہ سبزی بلیک ہیڈز سے نجات حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تازہ ٹماٹر کے ٹکڑوں کو بلیک ہیڈز والی جلد پر باقاعدگی کے ساتھ آہستگی سے رگڑنے سے جِلد کے نکھار میں اضافہ ہوتا ہے اور بلیک ہیڈز سے بھی نجات ملتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ میں مفید

ٹماٹر میں لائیکو پین سمیت ایسے اینٹی آکسیڈنٹس جیسے پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ اجزاء پروسٹیٹ، چھاتی، اور پیٹ کے کینسر سے روک تھام میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے لائیکو پین میں کینسر کے خطرات کو روکنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

کیل مہاسوں کا خاتمہ

اس سبزی کو کیل مہاسوں سے نجات پانے کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے، وٹامن سی، اور وٹامن کے اور تیزابی خصوصیات چہرے سے کیل مہاسوں کو صاف کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ چہرے کے کیل مہاسوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اس کے گودے کو چہرے پر لگائیں اور دس منٹ بعد خشک ہونے پر دھو لیں۔ کچھ دنوں تک اس نسخے پر عمل کرنے سے چہرے کے کیل مہاسے ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔

کولیسٹرول کی متوازن سطح

ٹماٹر کا جوس بھی گوند کتیرے کی مانند کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس میں پائے جانے والے اجزاء خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں اور اس میں موجود فائبر اچھے کولیسٹرول کی تیاری میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

وزن میں کمی کے لیے مفید

ناشتے میں ٹماٹر کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف جِلد کی صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ وزن میں کمی بھی آنا شروع ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ناشتے میں کچے ٹماٹڑ استعمال کرنے سے وزن میں حیرت انگیز کمی آتی ہے۔

ٹماٹر کے مزید طبی فوائد کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آسانی کے ساتھ ماہرِ غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment