Home Nutrition & Diet کیا آپ بھی وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں؟ جانیے اس کے 5 مؤثر علاج

کیا آپ بھی وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں؟ جانیے اس کے 5 مؤثر علاج

Vitamin C ki Kami Ka Ilaj
Spread the love

وٹامن سی ایک ایسا وٹامن ہے جس کے بغیر صحت مند زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ اگر اس وٹامن کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے تو صحت خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اس کے استعمال کے بغیر صحت کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ وٹامن سی پانی میں حل ہونے والا ایک وٹامن ہے جسے اینٹی آکسیڈنٹ بھی کہا جاتا ہے۔

جسم میں کافی زیادہ نقصان دہ  سیلز پائے جائے جاتے ہیں جنہیں فری ریڈیکلز بھی کہا جاتا ہے۔ ان فری ریڈیکلز کی وجہ سے جسم میں آکسی ڈیٹو تناؤ واقع ہو جاتا ہے۔ وٹامن سی کے فوائد بھی یہ شامل ہے کہ اس کی وجہ سے فری ریڈیکلز کی تعداد کم ہونا شروع جاتی ہے جس سے جسم میں آکسی ڈیٹو تناؤ واقع نہیں ہوتا۔

اس کے ساتھ ساتھ وٹامن سی کے استعمال سے جسم میں زیادہ سوزش بھی واقع نہیں ہوتی۔ لیکن وٹامن سی سے یہ فوائد وہی لوگ حاصل کر سکتے ہیں جو اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اس کے برعکس بہت سارے لوگ وٹامن سی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جب وٹامن سی والی غذائیں استعمال نہ جائیں تو جسم میں اس کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔

وٹامن سی کی کمی سے بچنے کے لیے کچھ فروٹ بھی استعمال کیے جاتے ہیں جو جسم میں اس کی کمی واقع نہیں ہونے دیتے۔ لیکن جسم میں وٹامن سی کا لیول متوازن رکھنے کے لیے ان غذاؤں اور فروٹس کا استعمال نہایت ضروری ہوتا ہے۔ ان کے غذاؤں کے استعمال سے نہ صرف وٹامن سی کا لیول برقرار رہتا ہے بلکہ اگر وٹامن سی کی کمی واقع ہو گئی ہو ان کے استعمال سے وٹامن سی کی کمی کا علاج بھی ہوتا ہے۔

وٹامن سی کے فوائد

وٹامن سی کے استعمال سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

جِلد کے لیے مفید

وٹامن سی کے استعمال کے بغیر جِلد کی صحت بھی خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹر انعم شریف کے مطابق وٹامن سی کو اگر استعمال نہ کیا جائے تو جِلد کا نکھار ختم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

اس لیے جِلد کی جھریوں اور دوسرے مسائل سے بچاؤ کے لیے وٹامن سی والی غذاؤں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن سی کے استعمال سے سورج کی روشنی اور فضائی آلودگی کی وجہ سے جِلد کو نقصان نہیں پہنچتا اور اس کا نکھار برقرار رہتا ہے۔

وٹامن سی کے استعمال سے جِلد میں کولاجین نامی ہارمون کی افزائش میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے جِلد اور خاص طور پر چہرے کی جھریوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

دائمی بیماریوں کے خطرات میں کمی

وٹامن سی کو سب سے طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ سمجھا جاتا ہے جو کہ جسم کے قدرتی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس ایسے مالیکیولز کو کہا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔

اس وٹامن کے استعمال سے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کے لیول میں اضافہ ہوتا ہے، اور ایک طبی تحقیق کے مطابق وٹامن سی کے استعمال سے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کے لیول میں تیس فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے جس سے جسم میں سوزش واقع نہیں ہوتی۔

دل کی بیماریوں کے خطرات میں کمی

دنیا میں بھر میں دل کی بیماریوں کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔ بہت سے طبی مسائل جیسا کہ ہائی بلڈ پریشراور ہائی ٹرائی گلیسرائڈ لیول وغیرہ کی وجہ سی دل کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ وٹامن سی کے استعمال سے ان طبی مسائل کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے جس سے دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

طبی تحقیقات کے مطابق اگر دن میں پانچ ملی گرام تک وٹامن سی حاصل کیا جائے تو دل کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وٹامن سی کے استعمال سے جہاں لوگ بہت سے طبی فوائد حاصل کرتے ہیں، وہاں بہت سارے ایسے افراد بھی ہیں جو وٹامن سی کی کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی وٹامن سی کی کمی کا شکار ہیں تو آپ تو وٹامن سی والے فروٹ یا غذائیں استعمال کرنی چاہیئں۔

وٹامن سی کی کمی کا علاج

وٹامن سی کی کمی کے مندرجہ ذیل مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

امرود

امردو کو بھی وٹامن سی والا فروٹ کہا جاتا ہے۔ اگر دن بھر میں ایک سو پچیس گرام گرام امرود کھائے جائیں تو جسم کو روزانہ کی ضرورت کا ایک سو اڑتیس فیصد وٹامن سی حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ امرود میں لائیکوپین نامی اینٹی آکسیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ امرود سے کافی زیادہ طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں کیوں کہ اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائی جاتے ہیں۔

لیموں

لیموں کے استعمال کو بھی وٹامن سی کی کمی کا علاج سمجھا جاتا ہے۔ اگر ایک لیموں استعمال کیا جائے تو جسم کو پنتالیس گرام وٹامن سی حاصل ہوتا ہے۔ لیموں کے استعمال سے حاصل ہونے والا وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جس سے جسم کو کافی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

لیچی

لیچی نہ صرف ایک خوش ذائقہ پھل پے بلکہ اس میں وٹامن سی بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لیچی میں پولی فینول جیسے مؤثر اینٹی آکسیڈنٹ کمپاؤنڈ بھی پائے جاتے ہیں جو جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

پپیتا

پپیتا کو بھی وٹامن سی والا فروٹ کہا جاتا ہے اور اس کا ذائقہ بھی نہایت خوش گوار ہوتا ہے۔ اگر ہر روز ایک سو پنتالیس گرام پپیتا استعمال کیا جائے تو جسم کو اٹھاسی گرام وٹامن سی حاصل ہوتا ہے۔ اس لیے پپیتے کے استعمال سے دماغ پر بھی مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

مالٹے

سرد موسم میں مالٹوں کا استعمال بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ تاج میڈیکل کمپلیکس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ درمیانے سائز کا ایک مالٹا استعمال کرنے سے تراسی گرام وٹامن سی حاصل ہوتا ہے۔

وٹامن سی کی کمی کے دیگر علاج اور اس کی کمی کی علامات سمیت اس کے فوائد جاننے کے لیے کسی ڈاکٹر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ڈاکٹر کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment