Home General Health زخموں کے 11 مؤثر علاج

زخموں کے 11 مؤثر علاج

zakhmo ka ilaj
Spread the love

جِلد کے بیرونی حصے پر لگنے والی چوٹ کی وجہ سے زخموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ زخم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خود بخود مندمل ہو جاتے ہیں، جب کہ کچھ زخموں کے مندمل ہونے کے عمل کو تیز کرنا پڑتا ہے تا کہ صحت کے زیادہ مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عام طور معمولی زخموں کا علاج گھر پر ہی ممکن ہوتا ہے جب کہ بڑے زخموں، جیسا کہ ہڈیوں کا ٹوٹ جانا یا جسم سے بہت زیادہ مقدار میں بہنا، کے لیے ہسپتال جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر زخم انفیکشن کی مختلف علامات کا شکار ہو جائیں تو پھر بھی طبی ماہرین سے رابطہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔

زخموں کے علاج

اگر آپ کو چوٹ کی وجہ سے معمولی زخموں کا سامنا کرنا پڑے تو مندرجہ ذیل گھریلو علاج نہایت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

ہلدی

جنوب ایشیائی ممالک میں ہلدی کو اس کی طبی افادیت کی بنیاد پر کثرت کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، اس کو زیادہ تر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے جب کہ اسے جِلد کے نکھار کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ انفیکشنز کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اپنی سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کی وجہ سے یہ خون کو شفاف بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہلدی میں اینٹی سیپٹک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، اینٹی سیپٹک خصوصیات ہلدی کو زخموں کا بہترین علاج ثابت کرتی ہیں۔ اکثر اوقات چوٹ لگنے کی صورت میں ہلدی کو دودھ میں شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے تا کہ درد کی شدت میں کمی آ سکے اور زخم انفیکشنز کا شکار بھی نہ ہوں۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا کو زیادہ تر سن برن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ اس میں پائی جانے والی جیل کو جِلد کے دوسرے مسائل کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ایلو ویرا میں اینٹی مائکروبیل اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زخم بھرنے کے عمل کو تیز کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ایلو ویرا کی مدد سے ایکنی اور جلنے والی جلد میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ایلو ویرا زخموں کے درد کو بھی کم کر سکتی ہے۔

اینٹی بیکٹیریل مرہم

زخموں کے لیے اینٹی بیکٹیریل مرہم نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اس مرہم کے استعمال سے زخم نہ صرف انفیکشن سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ زخم بھرنے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ زخموں کے لیے پیٹرولیم جیلی بھی استعمال کی جا سکتی ہے جو کہ زخموں کو جراثیم سے بچاتی ہے۔

شہد

شہد انسان کے لیے ایک دوا ہے جس میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل، اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ سینکڑوں سالوں سے شہد کو زخموں کے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ شہد سے اور بھی بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق شہد مندملی کے پراسس کو تیز کرتا ہے اور جِلد پر نشانات بھی نہیں بننے دیتا۔ زخموں کے مؤثر علاج کے لیے طبی شہد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے، لیکن طبی شہد استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

ٹی ٹری آئل

جس طرح بلیک ہیڈز اور جِلد کے دانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ٹی ٹری آئل بہت مفید ثابت ہوتا ہے، اسی طرح جِلد کے زخموں کے لیے بھی یہ آئل نہایت مفید ہے۔ ٹی ٹری آئل میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے  ساتھ ساتھ سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو زخم سے درد کو کم کرتی ہیں۔ جِلد کے کسی بھی حصے پر لگنے والے معمولی زخم پر ٹی ٹری آئل لگانے زخم تیزی سے بھرنا شروع ہو جاتا ہے۔

zakhmo-ka-ilaj

لہسن

لہسن میں ایلی سین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی مائیکروبیل اور سوزش کم کرنے والی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق لہسن زخموں کا نہایت مؤثر علاج ہے۔ ایسی ادویات یا مرہم، جو لہسن سے بنائی جاتی ہیں، دوسری ادویات کی نسبت زخموں کے یے زیادہ مفید ثابت ہوتی ہیں۔

لہسن کے مزید طبی فوائد کے متعلق معلومات آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

وٹامن ای

وٹامن ای بھی اپنی اینٹی آکسیڈنٹ اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ وٹامن زخموں کے مندملی کے پراسسس کو تیز کرتا ہے اور جِلد کے ٹشوز کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دیتا۔ ناریل کا تیل وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اس کے علاوہ وٹامن ای سے بنے سپلیمنٹس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

لیوینڈر آئل

لیوینڈر آئل اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کی وجہ سے زخم بھرنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ زخموں کے مؤثر علاج کے لیے اس آئل کو بادام یا زیتون کے تیل میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب کہ طبی تحقیقات کے مطابق بھی لیوینڈر آئل مجموعی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

سیب کا سرکہ

سیب کے سرکے میں خارش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق سیب کا سرکہ بھی زخموں کے علاج لیے مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

شوگر

شوگر کو بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنا تو آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ چینی کا اگر زخموں پر چھڑکاؤ کیا جائے تو یہ زخم کی رطوبت کو جذب کر لیتی ہے۔ اس کے لیے آپ زخم پر چینی کا چھڑکاؤ کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ یاد رہے کہ پندرہ منٹ کے بعد چینی کو زخم سے صاف کر دیں۔

ٹی بیگز

ٹی بیگز جِلد کے ٹشوز سکیڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، اس لیے یہ معمولی زخموں کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ زخموں پر ٹی بیگز رکھنے سے خون بہنا بند ہو جاتا ہے۔

اگر یہ علاج آپ کے زخموں کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں تو آپ کو کسی آرتھو پیڈک سرجن سے رابطہ کرنا ہو گا، کسی بھی آرتھو پیڈک سے آسانی کے ساتھ رابطہ کرنے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment