Home General Health ذہنی دباؤ کے 11 مؤثر علاج

ذہنی دباؤ کے 11 مؤثر علاج

zehni-dabao-ka-ilaj
Spread the love

آج کل زیادہ تر افراد ذہنی دباؤ کا شکار نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے طبیعت کے چڑچڑے پن میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان کی دماغی صحت پر بھی منفی اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔

ذہنی دباؤ کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سرِ فہرست میں ملازمت سے محروم ہونا، خاندانی مسائل کا سامنا، اور مالی مشکلات ہیں۔ ذہنی دباؤ کوئی خطرنات بیماری نہیں ہے، معمولی ذہنی دباؤ کی وجہ سے انسان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، تاہم اگر زیادہ لمبے عرصے کے لیے شدید ذہنی کا سامنا کرنے پڑے تو سنگین طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق علیحدگی اختیار کرنے والے میاں بیوی اور زیادہ عمر کے افراد کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذہنی دباؤ جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہر سال دس اکتوبر کو ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے، تا کہ لوگ اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھا سکیں۔

ذہنی دباؤ کا علاج

ذہنی دباؤ لاحق ہونے کی صورت میں مندرجہ ذیل علاج نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

متوازن غذائیں

صحت مند غذاؤں کے استعمال سے جسمانی صحت میں بہتری آتی ہے، جس کی وجہ سے دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ جسمانی صحت برقرار رہنے سے دماغ میں ایک کیمیکل کی افزائش ہوتی ہے جسے ڈوپا مائن کہتے ہیں، یہ کیمیکل خوشی کے احساس کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ذہنی دباؤ سے بچنے اور چھٹکارا پانے کے لیے آپ اپنی ڈائیٹ میں کیلے جیسی مفید پھل، بند گوبھی جیسی مفید سبزیاں، اور وٹامن سے بھرپور دالیں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ایسی غذا کا استعمال ترک کرنا ہو گا جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

ہاتھوں کو دھوئیں

ذہنی دباؤ میں کمی لانے کے لیے ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھونا ایک آزمودہ علاج ہے۔ ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھونے سے اعصابی نظام کے دباؤ میں کمی آتی ہے، جس سے بالآخر ذہنی دباؤ بھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس لیے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے کی صورت میں اپنے ہاتھوں کو تھوڑی دیر کے لیے پانی میں بھگوئیں، جس سے ذہنی دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

ہنسنے کی کوشش کریں

ہنسی مزاح کی وجہ سے مثبت احساس میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں کمی آ سکتی ہے۔ یہ مسئلہ لاحق ہونے کی صورت میں زیادہ ہنسنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ زیادہ ہنسنے کے لیے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں یا خاندان کے افراد کے ساتھ باتیں کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہنسنے کے لیے مزاح سے بھرپور کوئی پروگرام، ٹی وی ڈرامہ، یا فلم دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مزاح سے بھرپور کتابیں بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔

سگریٹ نوشی کو ترک کریں

عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے کہ سگریٹ نوشی صرف پھیپھڑوں کو ہی متاثر کرتی ہے، لیکن سگریٹ نوشی کے نقصانات بہت زیادہ ہیں۔ سگریٹ نوشی کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے پر سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں، جس سے ذہنی دباؤ میں کمی آنے کے بجائے میں اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور آپ کو اکثر ذہنی دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے تو سگریٹ نوشی کو فوراً ترک کر دیں، کیوں کہ یہ ذہنی دباؤ کی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

میوزک سنیں

سریلی آواز اور مدہم دھنوں کو سننے سے ذہنی دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کچھ طبی تحقیقات کے مطابق میوزک سے ہمارے بلڈ پریشر پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیوں کہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے بلڈ پریشر میں عمومی طور ہر اضافہ ہو جاتا ہے۔

zehni-dabao-ka-ilaj-kay-lye-music-suny

اس کے علاوہ ذہنی دباؤ لاحق ہونے کی صورت میں گنگنایا بھی جا سکتا ہے، کیوں کہ گنگنانے سے اعصابی تناؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے، اور ذہنی دباؤ سے چھٹکارا پانے کے لیے اعصابی تناؤ میں کمی لانا ایک بہترین حکمت عملی ہے۔

کیفین کے استعمال میں کمی

کیفین ایک ایسا کیمیکل ہے جس کے استعمال سے صحت پر بہت سے منفی اثرات ظاہر ہوتے ہیں، جن میں سرِ فہرست ذہنی دباؤ میں اضافہ ہے۔ چائے سمیت بہت سی غذاؤں میں کیفین پائی جاتی ہے، اس لیے ایسی غذاؤں کے استعمال میں کمی لانی چاہیئے۔ تاہم کیفین کو اگر متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو طبی مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس لیے کوشش کریں کہ چائے جیسے مشروب دن میں تین سے چار مرتبہ سے زیادہ دفعہ استعمال نہ کریں۔

مردانہ کمزوری سے چھٹکارا پائیں

زیادہ تر افراد جو مردانہ کمزوری کا شکار ہوں، وہ ذہنی دباؤ کا بھی شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ مردانہ کمزوری سے جلد از جلد نجات حاصل کی جائے۔ مردانہ کمزوری کے بہترین علاج کے بارے میں معلومات آسانی کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہیں۔

سلاد کا استعمال

ذہنی دباؤ لاحق ہونے کی صورت میں زیادہ تر لوگ کولڈ ڈرنکس اور داسٹ فوڈ استعمال کرتے ہیں جو کہ مفید ثابت نہیں ہوتے۔ اس کے برعکس سلاد استعمال کیا جائے تو بہت سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ سلاد کے استعمال سے نہ صرف معدے کی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ ذہنی حالت بھی بہتر ہو گی اور پر سکون اور خوش گوار احساس میں بھی اضافہ ہو گا۔

نیند بہتر بنائیں

سارا دن مصروف رہنے کی وجہ سے یہ بات نہایت ضروری ہو جاتی ہے کہ ہر رات کو معیاری نیند لی جائے، کیوں کہ نیند کے مسائل کی وجہ سے جسمانی تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ بھی کم نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ ضروری ہے ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے معیاری نیند ضرور لی جائے۔

توجہ کے مرکز میں تبدیلی

عام طور پر ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے والا انسان منفی چیزوں کے بارے میں سوچنا کر دیتا ہے اور اپنی توجہ مثبت چیزوں کی طرف مرکوز نہیں کر پاتا۔ جس سے ذہنی دباؤ مزید شدت اختیار کر لیتا ہے۔ اس لیے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے کی صورت میں اپنی توجہ مثبت چیزوں کی طرف مرکوز رکھیں۔

اپنی پریشانیاں بتائیے

زیادہ تر افراد کو زندگی کے مسائل اور پریشانیوں کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے افراد اپنے پریشانیوں کے بارے میں کسی کو آگاہ بھی نہیں کرتے، جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ شدت اختیار کر لیتا ہے۔ اس لیے یہ نہایت ضروری ہے کہ اپنی پریشانیوں کے متعلق اپنے خاندان کے لوگوں یا دوستوں سے بات کی جائے۔

اگر ذہنی دباؤ کے یہ علاج آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں تو آپ کو کسی ماہرِ نفسیات سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہر نفسیات سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment