Home Nutrition & Diet زنک کے وہ 5 فوائد جنہیں جان کر آپ اس کا استعمال یقینی بنائیں

زنک کے وہ 5 فوائد جنہیں جان کر آپ اس کا استعمال یقینی بنائیں

zinc ke fawaid
Spread the love

زنک ایک ایسا منرل ہے جو جسم کے کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ اگر اس کو متوازن مقدار میں حاصل نہ کیا جائے یا جسم میں اس کی کمی واقع ہو جائے تو کئی طبی مسائل لاحق ہو جاتے ہیں۔ زنک کی کمی کی وجہ سے سب سے پہلے انسان کا مدافعتی نظام متاثر ہوتا ہے۔ جب انسان کا مدافعتی نظام متاثر ہو جائے تو بہت ساری موسمی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مدافعتی نظام کی کمزوری کی وجہ سے مجموعی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ جسم میں زنک کی مقدار کا توازن برقرار رہنا ہر حال میں ضروری ہوتا ہے۔خاص طور پر حاملہ خواتین کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ زنک کو زیادہ مقدار میں حاصل کریں۔ ڈاکٹر ربیعہ اشرف، جو کہ ایک نامور گائناکالوجسٹ ہیں، کا کہنا ہے کہ بچے کی افزائش میں زنک نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے حاملہ خواتین کو اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ہر صورت زنک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔آپ یقیناً سوچ رہے ہوں گے کہ حاملہ خواتین یا دوسرے افراد کو زنک کتنی مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے۔ عام طور جسمانی ساخت سمیت کئی دوسرے عوامل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا جاتا ہے کہ زنک کے استعمال کی مقدار کیا ہونی چاہیئے۔ اس لیے حاملہ خواتین اپنے گائناکالوجسٹ اور دوسرے افراد اپنے معالج سے مشورہ کرنے کے بعد زنک کو خاص مقدار میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔اب زنک کے فوائد پر تفصیل سے بات کرتے ہیں تا کہ آپ کسی تذبذب کے بغیر اس کے استعمال کو یقینی بنا سکیں۔

زنک کے فوائد

زنک کے استعمال کو اگر آپ اپنی روٹین کا حصہ بنا لیں تو مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

زنک کے استعمال سے سب سے پہلے قوتِ مدافعت پر مثبت اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ جب آپ باقاعدگی کے ساتھ زنک استعمال کرتے ہیں تو پھر مدافعتی نظام کے سیلز بہتر طریقے سے کام کرتے ہیں، جب کہ زنک کی کمی واقع ہونے سے یہ سیلز متاثر ہوتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ زنک کے استعمال سے جسم کے آکسی ڈیٹو دباؤ میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ زنک کا استعمال نہ صرف نوجوانوں کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ بوڑھے افراد کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق جب بوڑھے افراد زنک استعمال کرتے ہیں تو ان میں مختلف اقسام کی انفیکشنز کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

زخموں کا تیزی سے بھرنا

جِلد اگر جل تو طبی ماہرین کی جانب سے علاج میں زنک کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ حمید لطیف ہسپتال سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ السر کی کئی اقسام کے علاج اور جِلد کے زخموں کے لیے بھی زنک کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔زنک کا استعمال جِلد میں کولاجین کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جس سے جِلد کو زخم تیزی سے مندمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جِلد جسم کا ایک ایسا اعضاء ہے جس میں سب سے زیادہ زنک پایا جاتا ہے۔ اس لیے اس زنک کی کمی سے جِلد بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ اس منرل کا استعمال ان لوگوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے جو ذیابیطس کا شکار ہوں۔ کیوں کہ اس کے استعمال سے ذیابیطس سے بننے والے زخموں کی شدت میں کمی آتی ہے اور اگر جِلد پر زخم لگ جائیں تو پھر انہیں مندمل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

آنکھوں کے لیے مفید

زنک کا استعمال آنکھوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر باقاعدگی کے ساتھ ہر روز زنک کو اسی گرام مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ عمر میں اضافے کی وجہ سے چوں کہ آنکھوں کی صحت برقرار رکھنا قدرے مشکل ہو جاتا ہے اور ان کی بیماریوں کے خطرات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔اس لیے آنکھوں کے مسائل سے بچنے اور ان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری سمجھا جاتا ہے کہ زنک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ زنک کو آپ سپلیمنٹس کی صورت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں اور اس کو غذاؤں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایسی بہت ساری غذائیں ہیں جن میں زنک وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ مشرومز، گوشت، بیج، اور خشک میوہ جات ایسی چیزیں ہیں جن میں زنک کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ان چیزوں کے استعمال کو یقینی بنا کر آپ زنک کو متوازن مقدار میں حاصل کر سکتے ہیں۔

ایکنی کا علاج

ایکنی جِلد کی ایک عام بیماری ہے جو کہ دنیا کی تقریباً نو فیصد آبادی کو متاثر کرتی ہے۔ جِلد میں جب سوزش واقع ہوتی ہے اور بیکٹیریا حملہ آور ہوتے ہیں تو انسان ایکنی کا شکار ہو جاتا ہے۔ ایکنی کے علاج کے لیے زنک کا استعمال بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔جب ایکنی کا مریض زنک کو استعمال کرتا ہے کہ سوزش میں کمی واقع ہوتی ہے اور جِلد میں بننے والا تیل بھی کم ہو جاتا ہے۔ جس سے ایکنی کی شدت میں کمی آتی ہے۔ ایکنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے زنک کے سپلیمنٹس بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

بلڈ شوگر لیول میں کمی

ایسے لوگ ذیابیطس ٹائپ 2 جکا شکار ہوتے ہیں، عمومی طور پر ان میں زنک کا لیول کم ہوتا ہے۔ کچھ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زنک کی کمی کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض میں شدت آ سکتی ہے۔جو لوگ زنک کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ان میں ان لوگوں کی نسبت بلڈ شوگر لیول کم ہوتا ہے جو زنک استعمال نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کا سامنا کرنے والی حاملہ خواتین میں بھی زنک کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ کے زنک کے فوائد کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی جنرل فزیشن سے رابطہ کرنا ہو گا۔ آسانی کے ساتھ کسی بھی جنرل فزیشن سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment