السی کے بیجوں کا رنگ کتھئی ہوتا ہے جو بے شما ر فوائد کے حامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت کو بہتر بنانے کے لیے السی سے بہت سے طبی فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے اس کے بیجوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیئے۔ ماہرین غذائیات کے مطابق میں السی میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں فائبر، فیٹی ایسڈ، اومیگا تھری، وٹامن بی1، بی2، وٹامن سی، وٹامن ای، کیروٹین، زنک، فولاد،اور زنک وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے بیجوں میں ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو چھاتی کے کینسر کی مختلف اقسام اور ذیابیطس سے بچاتے ہیں۔ السی کے بیجوں کی تاثیر پہلے درجے کی گرم ہوتی ہے اس لیے اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیئے۔
Table of Contents
السی کے بیجوں کو کس طرح استعمال کیا جائے؟
اس کے بیجوں کا چھلکا کافی سخت ہوتا ہے اس لیے اگر انہیں ثابت کھایا جائے تو یہ ہضم نہیں ہوتے۔ اس لیے ان کو کھانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کو پیس کر استعمال کیا جائے۔ اس کے بیجوں کو بازار سے خریدنے کے بعد صاف کر لیں اور پیس لیں۔ پیسنے کی وجہ سے یہ خراب ہو سکتے ہیں اس لیے پیسنے کے بعد ان کو فریج میں رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر نہار منہ پانی کے ساتھ کھا لیں۔ ہر روز ان کا ایک چمچ استعمال کرنا کافی ہو گا۔ ایک ہفتے بعد دو چمچ بھی کھائے جا سکتے ہیں۔ دو ہفتوں کے بعد صحت پر اس کے مفید اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے۔
السی کے صحت پر اثرات
السی کے بیجوں کو روزانہ استعمال کرنے سے صحت پر مندرجہ ذیل اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔
ذیا بیطس کے مرض میں مفید
اس کے بیجوں میں اومیگا تھری اور فائبر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض میں ان کا استعمال بہت مفید ہے۔ ایسے افراد جو ذیابیطس کا شکار ہوں یا جنہیں اس بیماری کے خطرات کا سامنا ہو تو وہ اسے روزانہ استعمال کریں تا کہ ان کے خون میں گلوکوز کی مقدار نارمل رہے۔
میٹابولک سینڈروم سے بچاؤ میں مددگار
ماہرینِ صحت کے مطابق میٹابولک سینڈروم دل کی مختلف بیماریوں اور ذیابیطس ٹائپ 2 کی وجہ بن سکتا ہے جس کی وجہ سے اس کے صحت پر منفی اثرات ظاہر ہوتے ہیں اور صحت بحثیت مجموعی متاثر ہوتی ہے اور جسمانی کمزوری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میٹابولک سینڈروم کی وجہ سے دیگر کئی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن السی کو روزانہ استعمال کرنے سے نہ صرف اس مرض کی علامات میں کمی آتی ہے بلکہ اس سے چھٹکارا پانے میں بھی مدد ملتی ہے۔
سوزش کے خلاف مفید
بعض وجوہات کی وجہ سے ہمارے جسم میں سوزش ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے پٹھوں اور جوڑوں میں درد رہنے لگتا ہے۔ لیکن اگر اس کے بیجوں کو ہر روز استعمال کیا جائے تو سوزش اور اس کی وجہ سے جوڑوں میں ہونے والے درد سے آسانی کے ساتھ چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ السی میں چوں کہ وٹامن بی1، اومیگا تھری، کاپر، اور سیلینیم وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سوزش میں کمی آتی ہے اور جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
دل کی صحت کو بہتر بنائے
خون میں کولیسٹرول کی مقدار برھنے سے دل کی مختلف بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ ایک بین الاقوامی جریدے کے مطابق جو لوگ دن میں تیس گرام السی استعمال کرتے تھے ان میں کولیسٹرول کی مقدار ان لوگوں کی نسبت کم پائی گئی جو کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے ادویات استعمال کرتے تھے۔ ماہرین کے مطابق السی فائبر سے مالا مال ہے اس لیے کولیسٹرول کا لیول کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
وزن میں کمی
اکثر خواتین میں ہارمونز کے غیر متوازن ہونے کی وجہ سے ان کا وزن برھنے لگتا ہے۔ بڑھتے ہوئے اس وزن کو کم کرنے کے لیے السی کے بیج نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر کی مقدار میٹابولزم کی رفتا ر بڑھاتی ہے اور ہاضمہ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کا لیول بھی متوازن رکھتی ہے۔ پسی ہوئی السی کے آٹے کی روٹی یا اس آٹے کو نیم گرم پانی میں استعمال کرنے سے چند دنوں میں وزن میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بیج غیر متوازن ہارمونز کی سطح بھی بہتر بناتے ہیں جس کی وجہ سے وزن میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ میں مددگار
السی کے بیجوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو چھاتی، آنتوں، جِلد، اور پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے کینسر کی وجوہات کا خود بخود خاتمہ ہو جاتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر میں کمی
یہ بیج قدرتی طور پر ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہر روز یہ بیج استعمال کرنے سے ہائی بلڈ پریشر کی علامات میں کمی آتی ہے۔کچھ تحقیقات کے مطابق ادویات کے برعکس السی کے بیج زیادہ مؤثر طریقے سے ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔ بلڈ پریشر میں کمی واقع ہونے سے فالج اور دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
رسولی سے بچاؤ میں مددگار
جسم میں موجود ایسٹروجن نامی ہارمون کی وجہ سے جسم میں رسولیاں بننا شروع ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق السی کا باقاعدگی سے جسم سے اس ہارمون کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے رسولی نہیں بنتی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر جسم میں پہلے سے رسولی موجود ہو تو اس کی افزائش نہیں ہوتی۔السی کے بیجوں کے ساتھ ساتھ اس کے تیل سے بھی بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ السی کے تیل کے طبی فوائد مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں؛
قوتِ مدافعت میں اضافہ
السی کے بیجوں میں فلیکسیڈ پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت پر نہایت مفید اثرات ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ السی کے بیج امائنو ایسڈز سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو مدافعاتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مدافعتی نظام کی مضبوطی کے ساتھ کولیسٹرول کی سطح میں بھی کمی آتی ہے۔السی کے بیجوں کے ساتھ ساتھ اس کے تیل سے بھی بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ السی کے تیل کے طبی فوائد مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں
السی کے تیل کو استعمال کرنے سے جِلد صاف اور شفاف رہتی ہے -السی کے تیل کو نیم گرم دودھ میں استعمال کرنے سے قبض ختم ہوتی ہے -السی کا تیل جسم میں فالتو چربی بننے کے عمل کو روکتا ہے -السی کا تیل دل کی شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے -السی کے بیج اور اس کے تیل کے طبی فوائد کے متعلق مزید معلومات کسی بھی غذائی ماہر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ کو کسی ماہر سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تو آپ آسانی کے ساتھ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں۔