Home Nutrition & Diet شملہ مرچ کے 11 طبی فوائد

شملہ مرچ کے 11 طبی فوائد

shimla-mirch-kay-fawaid
Spread the love

شملہ مرچ کا شمار خوش ذائقہ مرچوں میں کیا جاتا ہے، جب کہ کچھ ممالک میں اسے میٹھی مرچ بھی کہا جاتا ہے، یہ ہرے، پیلے، اور لال رنگ میں دستیاب ہوتی ہے۔ اس کو زیادہ تر پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کیوں کہ اس کی خوشبو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے۔ اسے عام طور پر چائینیز کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ اسے دیگر سبزیوں اور قیمے کے ساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔

یہ مرچ تیز نہیں ہوتی اس لیے بچے اور بڑے سب کھا سکتے ہیں۔ شملہ مرچ کو اس کے ذائقے کی وجہ سے خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے۔

شملہ مرچ بیٹا کیروٹین، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی6، وٹامن ای، اور فولیٹ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک کپ شملہ مرچ میں تیس کیلوریز، ایک گرام سے کم پروٹین، سات گرام کاربو ہائڈریٹس، اڑھائی گرام فائبر، اور ساڑھے تین گرام شوگر پائی جاتی ہے۔

شملہ مرچ کے فوائد

شملہ مرچ کے استعمال سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کینسر کے خطرات میں کمی

شملہ مرچ کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے، کیوں کہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کو کم کرنے والے اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ شملہ مرچ میں کیرو ٹینائڈ لائیکو پین مثانے، لبلبے اور  پروسٹیٹ کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مفید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شملہ مرچ میں پائے جانے والے انزائمز معدے اور غذا کی نالی کے کینسر کی روک تھام میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

انیمیا سے بچاؤ

جسم جب اچھے طریقے سے آکسیجن استعمال نہیں کرتا تو انیمیا کی علامات لاحق ہوتی ہیں۔ انیمیا کی سب سے بڑی وجہ آئرن کی کمی ہے جس کی سب سے بنیادی علامات کمزوری اور تھکاوٹ ہیں۔

شملہ مرچ نہ صرف آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں بلکہ یہ وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتی ہے، وٹامن سی کی وجہ سے آنت میں آسانی کے ساتھ آئرن جذب ہوتا ہے۔ جب آپ وٹامن سی سے بھرپور سبزیاں اور پھل استعمال کرتے ہیں تو جسم میں ڈائیٹری آئرن کی جاذبیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے شملہ مرچ کے ساتھ آئرن سے بھرپور غذائیں استعمال کرنے سے جسم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور انیمیا کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔

دل کی صحت کے لیے مفید

سرخ رنگ کی شملہ مرچ میں لائیکو پین پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مرچ فولیٹ اور وٹامن بی6 حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جس کی وجہ سے ہومو سسٹین کی سطح میں کمی آتی ہے۔ ہومو سسٹین کی سطح کم ہونے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔

آنکھوں کی صحت میں بہتری

بڑھتی عمر اور انفیکشنز کی وجہ سے موتیا جیسے آنکھوں کے مختلف مسائل لاحق ہو سکتے ہیں، تاہم جسم میں نیوٹرنٹس کی کمی کی وجہ سے بھی ان مسائل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ 

اگر شملہ میں مرچ کو باقاعدگی کے ساتھ متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو آنکھوں کی صحت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ شملہ مرچ میں پائے جانے والے اجزاء آنکھ کی اندرونی سطح کو آکسی ڈیٹو نقصان سے بچاتے ہیں۔ اگر آپ آنکھوں کے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو شملہ مرچ کو اپنی غذا میں شامل کر لیں۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری

شملہ مرچ کے ایک کپ میں اڑھائی گرام ڈائیٹری فائبر پایا جاتا ہے جو کہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ شملہ مرچ کے استعمال سے قبض کی علامات لاحق نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ ایسی غذائیں جو ڈائیٹری فائبر سے بھرپور ہوں، ان کے استعمال سے بواسیر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

شملہ مرچ ایسے اینٹی آکسیڈنٹس سے مالا مال ہے جو جسم کو فری ریڈیکلز اور اس سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتی ہے۔ جسم میں موجود فری ریڈیکلز کی وجہ سے خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ یہ مرچ ان ریڈیکلز سے لڑتی ہے اور بہت سی بیماریوں کے علاج میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں کمی

طبی ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور غذائیں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ وٹامن سی پیشاب آور ادویات کی طرح کام کرتی ہے اور جسم سے غیر ضروری رطوبت کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جسم سے غیر ضروری رطوبت خارج ہونے سے خون کی شریانوں میں کے پریشر میں کمی آتی ہے، جس کی وجہ سے بالآخر ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ذیابیطس کے خطرات میں کمی

شملہ مرچ جیسی غذائیں، جن میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، خون میں شوگر جذب ہونے کے عمل کو سست کر دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ شملہ مرچ میں پایا جانے والا وٹامن سی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار افراد میں بلڈ شوگر لیول کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

shimla-mirch-jild-ki-khubsurti-main-izafa-krti-ha

جِلد کی خوبصورتی میں اضافہ

یہ خوش ذائقہ مرچ بیٹا کیروٹین سے لبریز ہوتی ہے۔ بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے جو تیزی سے شفایاب ہونے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ جِلد میں نمی کو بھی برقرار رکھتا ہے اور جِلد کی تہوں کی بھی حفاظت کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اس میں پایا جانے والا وٹامن سی جسم میں کولاجن کے بننے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، جس کی وجہ سے جِلد کو بنیاد فراہم ہوتی ہے اور جھریاں بھی کم ہوتی ہیں۔

اعصابی نظام کے لیے بھی مفید

شملہ مرچ میں وٹامن بی6 پایا جاتا ہے جو اعصابی نظام کے لیے بہت مفید تصور کیا جاتا ہے۔ جسم میں وٹامن بی6 کی مقدار متوازن ہونے سے نئے خلیوں کے بننے میں مدد ملتی ہے۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

شملہ مرچ میں وٹامن سی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوتِ مدافعت میں بہتری لانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ یہ جسم میں سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود وٹامن کے بلڈ کیلشیم لیولز کو متوازن رکھتا ہے۔

شملہ مرچ کے مزید فوائد کے متعلق جاننے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ آسانی سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment