Home General Health مایوسی کے 7 علاج جن کی مدد سے زندگی خوشگوار بنائی جا سکتی ہے

مایوسی کے 7 علاج جن کی مدد سے زندگی خوشگوار بنائی جا سکتی ہے

Mayoosi Ka Ilaj
Spread the love

ہم میں سے زیادہ تر افراد زندگی کے کسی نہ کسی حصے میں مایوسی کا شکار ضرور ہوتے ہیں۔ تھوڑے عرصے کے لیے مایوس ہونے کو نارمل سمجھا جاتا ہے، تاہم اگر مایوسی کا دورانیہ بڑھ جائے تو کچھ شدید ذہنی مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ حتی کہ کچھ لوگ مایوسی کی وجہ سے خود کشی بھی کر لیتے ہیں۔

مایوسی سے چھٹکارا پانے کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کی ذہنی صحت کس قدر اچھی ہے، اگر انسان کو ڈپریشن اور دباؤ جیسی دوسری علامات کا سامنا ہو تو مایوسی سے نجات حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، ایسے افراد کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ زندگی میں دوبارہ مثبت طرز زندگی کے لیے اپنے قریبی دوستوں یا خاندان کے افراد سے مدد طلب کریں۔

عام طور پر انسانی جذبات کو چھ اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے، جن میں خوشی، غصہ، اداسی، ڈر، حیرانگی، اور نفرت شامل ہے، جب کہ مایوسی کو اداسی کی ہی ایک قسم سمجھا جاتا ہے۔ کامیاب زندگی گزارنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ خوشی جیسے جذبات میں اضافہ اور مایوسی و نفرت سے نجات حاصل کرنے کے لیے کچھ اقدامات اٹھائے جائیں۔

مایوسی کا علاج

مندرجہ طریقوں کی مدد سے آپ مایوسی کے احساس سے آسانی کے ساتھ چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

دوپا مائن کے لیول میں اضافہ

جن لوگوں میں ڈوپا مائن کا لیول کم ہوتا ہے ان کو زیادہ تر ذہنی مسائل جیسا کہ مایوسی اور ڈپریشن وغیرہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ایسے افراد کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ ڈوپا مائن کے لیول میں اضافہ کرنے کے لیے اپنے طرزِ زندگی میں تبدیلی لائیں۔

ڈوپا مائن دماغ میں موجود میں ایسے کیمیکل کو کہتے ہیں جو ہماری خوشی کو بڑھانے اور برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی سوچ کو مثبت رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ ڈوپا مائن کے لیول میں چائے اور کافی جیسے مفید مشروبات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

کافی میں کیفین نامی ایسے جز پایا جاتا ہے جو دماغ میں موجود ڈوپا مائن کے لیول میں اضافہ کرتا ہے، تاہم کیفین کو اگر زیادہ مقدار میں استعمال کیا جائے تو صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتا ہے، اس لیے ایسے مشروبات جن میں کیفین موجود ہو، انہیں متوازن مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہیئے۔

مایوسی کی وجوہات جانیں

اگر آپ مایوسی کا سامنا کر رہے ہیں تو سب سے پہلے ان وجوہات کی تعین کریں جن کی وجہ سے آپ کو مایوسی کا سامنا ہے۔ معاشی مسائل، گھریلو جھگڑے، دوستوں سے لا تعلقی سمیت مایوسی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جب کہ کچھ لوگوں کو نوکری نہ ملنے کی وجہ سے بھی مایوس ہو جاتے ہیں۔

مایوسی کی وجوہات جاننے کے بعد ایسے اقدامات اٹھائیں جن کی مدد سے آپ ان وجوہات کو ختم کر سکیں۔ اگر نوکری کے لیے منتحب نہیں ہو پا رہے تو اپنی قابلیت میں اضافہ کرنے کے لیے محنت کے دورانیے میں اضافہ کریں۔ اس طریقے سے آپ آسانی کے ساتھ مایوسی سے نجات حاصل کر سکیں گے۔

ناممکن خواہشات کو ختم کریں

فطری طور پر انسان بہت سی چیزوں کی خواہش کرتا ہے، جن میں سے کچھ چیزوں کو حاصل کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص ان چیزوں کو حاصل نہیں کر پاتا تو وہ مایوسی کا شکار ہو جاتا ہے۔

مایوسی سے بچنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ایسی خواہشات کو ترک کیا جائے جو زندگی میں حاصل نہیں کی جا سکتیں۔ اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے ایک کاغذ اور قلم لے کر اس پر وہ تمام چیزیں لکھیں جن کی آپ خواہش رکھتے ہیں۔ کاغذ پر خواہشات لکھنے کے بعد ایسی چیزوں پر نشان لگا دیں جن کو حاصل کرنا ناممکن ہے۔

اب ان چیزیں کے لیے محنت کرنا شروع دیں جو زندگی میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ محنت کے ذریعے نہ صرف آپ ان خواہشات کو پورا کر سکیں گے بلکہ مایوسی کا شکار بھی نہیں ہوں گے۔

مایوسی کو اپنی طاقت بنائیں

اگر آپ کسی چیز سے محرومی کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں تو اسے اپنی کمزوری مت بنائیں، بلکہ اس کو اپنی طاقت بنانے کے لیے کوشش کریں۔

آپ جس چیز سے محروم کیے گئے ہیں، اس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے دن رات کوشش کریں، سخت محنت کی وجہ سے آپ کو وہ چیز حاصل ہو جائے گی اور آپ کی قابلیت میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس طرح مایوسی آپ کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت بن جائے گی۔

احساس کمتری کا شکار مت ہوں

بہت سے لوگ مایوسی کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مایوسی کے وقتی احساس کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار مت ہوں تا کہ اس سے آسانی کے ساتھ نجات حاصل کی جا سکے۔ اگر آپ احساس کمتری کا شکار ہو گئے تو مایوسی سے نجات حاصل کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

کمتری کے احساس سے بچنے کے لیے اپنے بارے میں مثبت سوچیں کہ ایسی کون سی مہارتیں ہیں جن میں آپ دوسروں سے بہتر ہیں، اور ان چیزوں کی توجہ مرکوز رکھیں جو آپ کو حاصل ہیں اور ان سے دوسرے محروم ہیں۔

دوسروں سے توقعات وابستہ مت کریں

اکثر لوگ دوسروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لیتے ہیں اور جب یہ توقعات پوری نہیں ہوتیں تو وہ مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اس لیے مایوسی سے بچنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ دوسروں سے اپنی توقعات وابستہ مت کریں اور اگر آپ کی کوئی توقع پوری نہیں ہوئی تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اب آپ تہیہ کریں کہ جو توقع دوسروں نے پوری نہیں کی، اسے آپ خود پورا کریں گے۔ اس سے نہ صرف کو آپ ذہنی سکون حاصل ہو گا بلکہ آپ مایوسی کا شکار بھی نہیں ہوں گے۔

مزاح

مایوسی سے چھٹکارا پانے کے لیے مزاح مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ مزاح کی مدد سے آپ قہقہہ لگا کر ہنس سکتے ہیں، اس کے علاوہ آپ کو ذہنی سکون بھی حاصل ہو گا جس سے مایوسی کے احساس میں کمی آئے گی اور آپ کا ذہن بھی مثبت چیزوں کی طرف متوجہ ہو گا۔

مزاح کے لیے آپ کوئی مزاحیہ پروگرام یا فلم دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح سے بھرپور کتابیں بھی پڑھی جا سکتی ہیں۔

اگر مایوسی کے یہ علاج آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں تو آپ کو کسی سائیکالوجسٹ سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی بھی سائیکالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment