مالٹے کا شمار ان پھلوں میں کیا جاتا ہے جو سردیوں کے موسم میں سب سے زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں۔ آپ یہ بات یقینی طور پر جانتے ہوں گے کہ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے، لیکن یہ بات آپ کے علم میں نہیں ہو گی کہ آم کو موسمِ گرما کے پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ جب کہ موسمِ سرما کے پھلوں کا بادشاہ مالٹوں کو کہا جاتا ہے۔
یہ پھل اس قدر میٹھا اور ذائقے دار ہوتا ہے کہ اسے تمام عمر کے افراد کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔ مالٹا نہ صرف ذائقہ دار اور رس سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ اس میں ایسے مفید طبی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نہایت مفید تصور کیے جاتے ہیں۔
ان اجزاء میں سب سے اہم جز وٹامن سی ہوتا ہے اور مالٹے کو وٹامن سی حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں مالٹے کی سینکڑوں اقسام کاشت کی جاتی ہیں، جب کہ اس کئ سب سے مشہور اقسام میں کینو، مسمی، فروٹر مالٹا شامل ہیں۔
ایک عام اندازے کے مطابق ایک مالٹے میں چھیاسٹھ کیلوریز، چھیاسی فیصد پانی، ایک گرام سے زائد پروٹین، پندرہ گرم کاربز، بارہ گرام شوگر، تین گرام فائبر، تقریباً زیرو گرام فیٹ، بانوے فیصد وٹامن سی، نو فیصد فولیٹ، پانچ فیصد کیلشیم، اور پانچ فیصد پوٹاشیم شامل ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مالٹے میں کئی بائیو ایکٹو کپماؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسم پر اس کے مثبت اثرات میں اضافہ کرتے ہیں۔ مالٹے میں اینٹی آکسیڈنٹس کے بنیادی اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو کہ فینولک ایسڈ اور کیرو ٹینائڈز ہیں۔ مالٹے کو اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو بہت سے وائرل انفیکشنز سے بچا جا سکتا ہے۔
مالٹے کے فوائد
مالٹے کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو صحت پر بہت سے مثبت طبی فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ فوائد مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں
Table of Contents
گردوں کی پتھری کا بہترین علاج
گردوں کی پتھری ایک نہایت تکلیف دہ مرض ہے جس کے شکار مریضوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حتی کہ پیشاب کرتے وقت بھی انہیں نہایت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گردے کی پتھری اگر بڑے سائز کی ہو تو اسے عام طور پر آپریشن کی مدد سے ختم کیا جاتا ہے، تاہم اگر ابتدا میں ہی اس کا پتہ چل جائے تو مالٹے جیسے پھلوں کو گردوں کی پتھری کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔
گردوں میں پتھری بننے کی صورت میں مریضوں کو پوٹاشیم اور سٹرک ایسڈ کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیوں کہ ان اجزاء کے استعمال سے گردوں میں پتھری بننے کے عمل میں تیزی نہیں آتی۔ اس کے علاوہ گردوں میں پتھری کی وجہ سے جسم پر فری ریڈیکلز کے حملے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مالٹے کے باقاعدہ استعمال سے آسانی کے ساتھ فری ریڈیکلز کے نقصان سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
جِلد کے لیے مفید
عام طور لوگ رس بھرے مالٹے ہی استعمال کرتے ہیں اور اس کے چھلکے استعمال نہیں کرتے اور پھینک دیتے ہیں، کیوں کہ وہ مالٹے کے چھلکوں کے فوائد سے آگاہی نہیں رکھتے۔
مالٹے کا چھلکے کو جِلد کے لیے ایک بہترین نسخہ سمجھا جاتا ہے، سردیوں میں اگر مالٹے کے چھلکے کو استعمال کیا جائے تو جِلد کے داغ دھبوں اور کالے نشانات کو ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مالٹے کے چھلکے کے استعمال سے جِلد کے قدرتی نکھار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اگلی بار جب آپ مالٹے کھائیں تو ان کے چھلکے پھینکنے کے بجائے انہیں دھوپ میں سکھا کر خشک کر لیں اور بعد میں انہیں پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس پاؤڈر کو اگر دہی میں شامل کر کے چہرے کی جِلد پر پندرہ منٹ کے لیے لگایا جائے تو یہ چہرے کے دانوں سے نجات دیتا ہے اور جِلد کے لیے قدرتی بلیچ کا کام کرتا ہے۔
دل کی صحت میں بہتری
مالٹوں میں وٹامن سی، فائبر، پوٹاشیم، اور کولین جیسے مفید اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہوتے ہیں۔ جسم میں اگر پوٹاشیم کی سطح کم ہو جائے تو دل کی دھڑکن بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔ ایور کیئر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے جسم میں پوٹاشیم کی متوازن سطح نہایت ضروری ہوتی ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق ہر روز اگر چار گرام تک پوٹاشیم استعمال کرنے سے دل کی بیماریوں کی وجہ سے واقع ہونے والی موت کی شرح میں انچاس فیصد تک کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مالٹے سے جسم کو حاصل ہونے والی پوٹاشیم سے ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی آتی ہے اور خون کی شریانوں کے امراض بھی کم ہوتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مددگار
وزن میں اضافہ یا موٹاپہ ان دنوں ایک عام طبی مسئلہ ہے جو کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کر چکا ہے۔ اگر بر وقت وزن میں کمی نہ لائی جائے تو ذیابیطس سمیت کئی خطرناک بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
مالٹے جیسے مفید پھل استعمال کرنے سے جسم میں کو غیر متوازن فیٹ اور منرلز حاصل نہیں ہوتے جس سے موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے علاوہ مالٹے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیولز کو بھی متوازن رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے موٹاپے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
آنکھوں کی صحت میں بہتری
عمر میں اضافے کی وجہ سے آنکھوں کے بہت سے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں کیوں کہ جسم میں بہت وٹامن اے سمیت بہت سے منرلز کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ مالٹے کے استعمال سے جسم کو وٹامن اے حاصل ہوتا ہے جس سے آنکھوں کی بینائی میں اضافہ ہوتا ہے اور موتیے کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
مالٹے کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔