Home Nutrition & Diet چلغوزے کے 5 حیران کن فوائد جو صحت کو برقرار رکھیں

چلغوزے کے 5 حیران کن فوائد جو صحت کو برقرار رکھیں

Chalgoza Kay Fawaid
Spread the love

چلغوزوں کو سردیوں کی سوغات بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ اس کا استعمال سردیوں میں بہت بڑھ جاتا ہے، جب کہ اس خشک میوے کو اس کی طبی خصوصیات کی وجہ سے سارا سال استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چلغوزے کی قیمت دوسرے خشک میووں کی نسبت قیمت کافی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے اس کو باقاعدگی سے استعمال کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ تاہم ان کے طبی فوائد کی وجہ سے ماہرین غذائیت یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ان کا استعمال یقینی بنانا چاہیئے تا کہ صحت میں بہتری لائی جا سکے۔

اس خشک میوے کو اس لیے صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ بہت سے ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔ ان غذائی اجزاء میں بہت سے وٹامنز اور منرلز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ چلغوزے میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ چلغوزے میں پائے جانے والے پروٹین، فاسفورس، وٹامن کے، کیلشیم، میگنیز، میگنیشیم، اور فائبر جیسے متوازن اور اجزاء خون میں شوگر کا لیول متوازن رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس خشک میوے میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کے مدافعتی نظام میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ اجزاء جسم کے مدافعتی نظام میں بہتری لا کر بہت سے بیماریوں سے بچاؤ کو یقینی بناتے ہیں اور بالوں اور جِلد کی صحت میں بہتری لاتے ہیں۔

چلغوزے کے فوائد

چلغوزے کو اگر متوازن مقدار میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ فوائد مندرجہ ذیل ہیں

دل کی صحت میں بہتری

دل کی صحت کو برقرار رکھنا اور اس میں بہتری لانا بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ جسم کی مجموعی صحت کا زیادہ تر انحصار دل کی صحت پر ہوتا ہے۔ جسم میں موجود بہت سے مضر صحت اجزا اور ذرات دل کی صحت کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے ان اجزاء کو کنٹرول کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔

خون میں نقصان دہ کولیسٹرول، جنہیں ایل ڈی ایل بھی کہا جاتا ہے، کی مقدار اگر زیادہ ہو جائے تو دل کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے حمید لطیف ہسپتال سے ڈاکٹر یہ مشورہ دیتے ہیں کہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیئں۔

چلغوزے میں پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ چلغوزے کے تیل میں بھی پینولینک ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ صحت کے لیے کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔ چلغوزے اور اس کے تیل میں پایا جانے والا یہ جز خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کچھ طبی تحقیقات کے مطابق چلغوزے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے جگر کی صحت میں بہتری آتی ہے اور جگر میٹابولزم کو بہتر بنانے میں بھی کردار ادا کرنا شروع کر دیتا ہے۔

خون کی کمی کا خاتمہ

خون کی کمی ایک عام بیماری ہے جو کہ بہت سے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ غیر متوازن غذاؤں کے استعمال یا تھکاوٹ سے بھرپور زندگی گزارنے کی وجہ سے خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جسم میں خون کی کمی واقع ہونے کی وجہ سے نہ صرف تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ کئی اور بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں، جن سے چھٹکارا پانا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ خون کی کمی کی علامات اگر معمولی ہوں تو اسے متوازن غذاؤں کے استعمال سے ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

خون کی کمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے آئرن سے بھرپور غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ان غذاؤں کے استعمال سے نہ صرف جسم میں خون کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ جسم کو دیگر وٹامنز اور منرلز بھی حاصل ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ چلغوزے کے استعمال سے بھی خون کی کمی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ خشک میوہ چوں کہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے خون کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور خون کے سرخ ذرات کی تعداد میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

خون کے سرخ ذرات میں اضافہ ہونے سے جسم کے اندروانی اعضاء بہتر طریقے سے کام سر انجام دینا شروع کر دیتے ہیں کیوں کہ ان کو مناسب مقدار میں آکسیجن ملنا شروع ہو جاتی ہے۔

دماغی صلاحیت میں اضافہ

چلغوزے کا استعمال نہ صرف جسمانی صحت میں بہتری لاتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے دماغی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس خشک میوے میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغ میں موجود خلیات کی صحت میں بہتری لانے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں اور دماغ سمیت تمام جسم میں خون کی روانی کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ چلغوزے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس دماغ میں سیلو لر تناؤ اور سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ دماغ کی سوزش کے خطرات کم ہونے سے دماغ کی کئی بیماریوں کے خطرات میں واضح کمی اتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چلغوزے کے استعمال سے ذہنی دباؤ کو ختم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ

چلغوزے کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو جسم کو ضروری مقدار میں بہت سے منرلز اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں جس سے تھکاوٹ اور کمزوری کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

جسم میں ان منرلز اور وٹامنز کی مقدار میں اضافہ ہونے سے ٹشوز کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے اور جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

صحت مند وزن

اس خشک میوے میں پروٹین، فیٹ، اور فائبر سیمیت بہت سے اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دیتے۔ بھوک کم لگنے کی وجہ سے انسان غیر متوازن غذا استعمال کرنے سے بچ جاتا ہے جس سے وزن میں غیر ضروری اضافہ نہیں ہوتا۔

چلغوزے کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment