کاجو غذائیت سے بھرپور ایک خشک میوہ ہے جو صحت کے لیے نہایت فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔ اس کا شمار ان میوہ جات میں کیا جاتا ہے جو نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ ان کا ذائقہ بھی خوشگوار ہوتا ہے۔ یہ گردے کی شکل کا ایک میوہ ہے جو کہ دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ خشک میوہ زیادہ تر شمال مشرقی برازیل کے ساحلی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے ہندوستان اور کینیا جیسا ممالک میں کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ کاجو کو عام طور پر ان علاقوں میں اگایا جاتا ہے جہاں آب و ہوا معتدل ہو۔
اس گری دار پھل میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ جسمانی و ذہنی صحت کو برقرار رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے بہت مفید ہیں۔ ایک عام اندازے کے مطابق اٹھائیس گرام کاجو میں ایک سو ستاون کیلوریز، پانچ گرام پروتین، بارہ گرام فیٹ، اور ایک گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کاجو میں میگنیشیم، میگنیز، زنک، فاسفورس، آئرن، زنک۔ سیلینیم، تھایامین، وٹامن کے، اور وٹامن بی6 بھی پایا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کاجو میں ان سیچوریٹد فیٹ بھی پایا جاتا ہے جو کہ دل کی بیماریوں اور اچانک موت سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کاجو میں شوگر کی مقدار بھی کم پائی جاتی ہے اور یہ کاپر حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ کاپر ایک ایسا منرل ہے جو کہ دماغ کی صحت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مدافعتی نظام کی مضبوطی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
Table of Contents
کاجو کے فوائد
اگر کاجو کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں
دل کی صحت کے لیے مفید
کاجو بھی چلغوزے کی طرح دل کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اس خشک میوے میں بہت مفید فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کہ دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کاجو میں پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی موجود ہوتے ہیں جو دل کی صحت میں بہتری لانے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔
اس خشک میوے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے خون کی شریانوں کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔ خون کی شریانوں کی صحت میں بہتری آنے سے دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کاجو کے استعمال سے نقصان کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے اور فائدہ مند کولیسٹرول کا لیول بلند ہوتا ہے۔
کاجو میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو کہ جسم کے اندرونی و بیرونی اعضاء کی سوزش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
ذیابیطس ٹائپ ٹو کے لیے مفید
ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار افراد اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اپنی غذا میں کاجو شامل کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ کاجو میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ شوگر کے لیول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس لیے اسے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار افراد نے جب کاجو کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کیا تو ان کے بلڈ شوگر لیول میں بہتری آئی اور ان میں انسولین کا لیول بھی بہتر ہوا۔ تاہم طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ کاجو کس طرح ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
مردانہ کمزوری کا علاج
مردانہ کمزوری ایک عام مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں کروڑوں مردوں کو متاثر کر چکا ہے۔ اس طبی مسئلے کی وجہ سے انسانی کی ازادواجی زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے جلد از جلد مردانہ کمزوری کا علاج شروع کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کاجو جیسے خشک میوہ جات اور دوسری متوازن غذاؤں کے استعمال سے بھی مردانہ کمزوری کی علامات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ کاجو میں زنک کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ مردوں میں اسپرم بڑھانے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ جس سے مردانہ کمزوری ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
کچھ طبی مسائل جیسا کہ ذیابیطس اور وزن میں اضافے کی وجہ سے بھی مردانہ کمزوری لاحق ہو سکتی ہے۔ کاجو کے استعمال سے ذیابیطس کو کنٹرول اور وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے مردانہ کمزوری کی علامات ختم ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ
مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ہڈیوں کی صحت میں بہتری لانا بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیوں کہ ہڈیاں کمزور ہونے کی وجہ سے آسانی سے ٹوٹ سکتی ہیں اور ہڈیوں کی کئی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔ اس لیے حمید لطیف ہسپتال میں پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر مشورہ دیتے ہیں کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بہترین غذاؤں کو استعمال کرنا چاہیئے۔
کاجو میں ایسے منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ ہڈیوں کی صحت میں بہتری لاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس خشک میوے میں کاپر اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں اور ان کی صحت بہتر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاجو کے استعمال سے کولاجن کے لیول میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے جوڑوں کو صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
جِلد کے لیے کاجو کے فوائد
جِلد کی صحت میں بہتری لانے کے لیے بھی کاجو کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ کاجو کو اگر چند گھنٹوں تک پانی میں بھگو کر رکھا جائے تو یہ دودھ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس دودھ کو استعمال کرنے سے جِلد پر بڑھاپے کے اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔
اس دودھ کی مدد سے چہرے پر مساج کرنے سے جِلد کے نکھار میں اضافہ ہوتا ہے اور جِلد سورج کی شعاؤں سے بھی محفوظ رہتی ہے۔
کاجو کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کاجو کے مزید طبی فوائد کے متعلق فوائد کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔