کالی مرچ کو تمام مصالحہ جات کی ملکہ کہا جاتا ہے کیوں کہ اس کا استعمال جسمانی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔ کچھ ممالک میں کا لی مرچ کو اس کے طبی فوائد کی وجہ سے کالا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔ کالی مرچ کو سینکڑوں سالوں سے بطور مصالحہ دنیا کے مختلف حصوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
کوئی بھی پکوان ایسا نہیں ہے جس کا ذائقہ خوش گوار بنانے کے لیے کالی مرچ کو استعمال نہ کیا جاتا ہو۔ سرخ مرچ کا زیادہ استعمال عام طور پر معدے کے مریضوں کے صحت مند ثابت نہیں ہوتا۔ اس لیے ڈاکٹر حضرات کی جانب سے ایسے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کھانوں میں سرخ مرچ کے بجائے کالی مرچ استعمال کریں۔
کالی مرچ میں بہت سے وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں۔ ان وٹامنز میں وٹامن اے، ای، کے، بی1، بی2، بی5، اور بی6 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کالی مرچ میں میگنیز، کاپر، آئرن، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، سیلینیم، زنک، اور کرمیم جیسے منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ مصالحہ میگنیز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے اور میٹابولزم میں بہتری لاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فینولک کمپاؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کالی مرچ میں پروٹین، فیٹ، شوگر، اور کولیسٹرول جیسے اجزاء نہیں پائے جاتے جس کی وجہ سے اس کی طبی افادیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
Table of Contents
کالی مرچ کے فوائد
کالی کو اپنے کھانوں کا حصہ بنا کر اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں
ہاضمہ کے نطام میں بہتری
کالی مرچ میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو کہ ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر کالی مرچ کو کھانوں میں شامل کر کے استعمال کیا جائے تو ہاضمہ کے نظام کو کم وقت میں بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ طبی تحقیقات کے مطابق بھی کالی مرچ کے استعمال سے ہاضمہ کے نظام میں بہتری آتی ہے۔
اس مصالحے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے معدے کی گیس کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس لیے کالی مرچ کو گیس کا مؤثر علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ کالی مرچ کے استعمال سے پیٹ درد سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ سرخ مرچ کی جگہ کھانوں میں کالی مرچ استعمال کرنے سے پیٹ کا اپھار اور گیس دونوں میں کمی آئے گی۔
کینسر سے بچاؤ میں مددگار
کالی مرچ کے استعمال سے کینسر کی کئی اقسام سے بچا جا سکتا ہے۔ عام طور پر کینسر سے مختلف اقسام سے بچاؤ کے لیے کالی مرچ کو ہلدی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
کینسر سے بچاؤ کے لیے کالی مرچ اور ہلدی کو دودھ میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دودھ میں کالی مرچ اور ہلدی شامل کر کے سردی سے متاثرہ افراد کو پلانے سے کھانسی اور دوسری موسمی طبی علامات میں کمی آتی ہے۔ کالی مرچ اور ہلدی میں چوں کہ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن اے پایا جاتا ہے جو کہ کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کالی مرچ اور ہلدی جیسے مفید مصالحہ جات کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو نہ صرف اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ کئی خطرناک بیماریوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔
کھانسی اور بلغم سے نجات
کھانسی اور بلغم سے نجات پانے کے لیے بھی کالی مرچ کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ کو کھانسی اور بلغم کا ایک ساتھ سامنا ہے تو کالی اور شہد کا استعمال نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ کھانسی اور بلغم سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک چمچ شہد کو نیم گر کے اس کے اوپر چٹکی بھر کالی مرچ چھڑکیں اور کھا لیں۔
کالی مرچ کے استعمال سے بلغم خارج ہونا شروع ہو جائے گی اور شہد کے مفید طبی اثرات سے کھانسی کی شدت کم ہو گی۔ سروسز ہسپتال لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ شہد اور کالی مرچ کو نیم گرم پانی میں شامل کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کھانسی سے نجات حاصل کرنے کا ایک گھریلو ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ لیموں کی ٹکڑے پر کالی مرچ چھڑک کر اسے زیادہ سے زیادہ وقت کے لیے چوسیں۔ اس سے کھانسی کی شدت میں کمی آئے گی۔
قبض کا خاتمہ
کالی مرچ کو قبض کا بھی بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔ اکثر افراد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس مسئلے کا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے۔ اگر آپ بھی اس طبی مسئلے کا شکار ہیں تو کالی مرچ کے استعمال سے اس کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے کھانوں میں تھوڑی سی مقدار میں کالی مرچ شامل کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ کالی مرچ کے استعمال سے بڑی آنت کے کینسر سے بھی بچا جا سکتا ہے، جب کہ اس کا استعمال سے اسہال اور کئی دوسری بیکٹیریل انفیکشنز سے بھی بچاتا ہے۔ تاہم کالی مرچ کو اگر ضرورت سے زیادہ استعمال کیا جائے تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس لیے اسے متوازن مقدار میں ہی استعمال کریں۔
جِلد کے لیے مفید
کالی مرچ میں ایٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ جِلد کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کالی مرچ میں پائی جانے والی خصوصیات جِلد میں خون کی گردش کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ کالی مرچ کے استعمال سے جِلد کے بند مسام بھی کھلتے ہیں۔
کالی مرچ کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ کالی مرچ کے مزید طبی فوائد کے متعلق فوائد کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔