سفید اور لال لوبیا کا شمار ان دالوں میں کیا جاتا ہے جو یکساں طور پر مفید ہیں، کیوں کہ ان میں بہت سے ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بینائی کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھتے ہیں۔
لوبیا کو عام زبان میں راجما بھی کہا جاتا ہے، جب کہ انگریزی زبان میں اسے کڈنی بینز کہا جاتا ہے۔ اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے صحت پر بے شمار فوائد ظاہر ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کی جانب سے لوبیا کو غذائیت سے بھرپور غذا قرار دیا جاتا ہے، جب کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔
لوبیا کو گوشت اور قیمے سمیت بہت سی سبزیوں میں پکایا جاتا ہے، اور اگر اس کو اکیلا بھی پکایا جائے تو یہ نہایت مزے دار ہوتا ہے۔ اس میں نقصان دہ کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور فائدہ مند اجزاء کی مقدار بہت زیادہ۔
ان فائدہ مند اجزاء میں فائبر، پروٹین، میگنیشیم، فولیٹ، کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، پروٹین، سوڈین، فائبر، اور وٹامن اے شامل ہیں، جو مجموعی طور پر صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔
Table of Contents
لوبیا کے فوائد
لوبیا کو اگر ہر روز استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
دل کی صحت میں بہتری
ایسی غذائیں، جن میں پوٹاشیم وافر مقدار میں پائی جاتی ہے، دل کی صحت کے لیے بہت مفید سمجھی جاتی ہیں۔ سنا مکی کی طرح لوبیا میں بھی پوٹاشیم پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ خون کی شریانوں اگر صحت مند ہوں تو دل بہتر طریقے سے افعال سر سنجام دیتا ہے۔ دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے لوبیا ایک بہترین غذا ہے کیوں کہ اس میں فیٹ اور کیلوریز کم مقدار میں پائے جاتے ہیں، جب کہ پوٹاشیم وافر مقدار میں۔
اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ
جسم میں موجود فری ریڈیکلز کی وجہ سے مدافعتی نظام اور جِلد پر بہت سے مضر اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ سبز چائے اور انار سمیت بہت سی غذائیں جسم کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے بچاتی ہیں۔ سفید اور سرخ لوبیا دونوں میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم میں دو انزائمز کو روکتے ہیں جو شوگر اور موٹاپے کی وجہ بنتے ہیں۔
بالوں اور جِلد کی صحت میں بہتری
پروٹین جسمانی بلاکس کو تشکیل دینے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں، جب کہ لوبیا میں پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ پروٹین کی وجہ سے جِلد کی صحت میں بہتری آتی ہے اور بال بھی مضبوط ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پروٹین کی وجہ سے خلیات پر مرتب ہونے والے اثرات میں بھی کمی آتی ہے۔
کینسر کے مریضوں کے لیے مفید
لوبیا میگنیز سے بھرپور ہوتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق لوبیا میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس کی وجہ سے کینسر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوبیا میں موجود فری ریڈیکلز کی وجہ سے مائٹو کونڈریا میں فری ریڈیکلز کم ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم اپنی خوراک میں لوبیے کو باقاعدگی کے ساتھ شامل کر لیں تو بڑی آنت کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔
وزن میں کمی
لوبیے میں سیب کے سرکے جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو وزن میں کمی کے لیے مفید ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق لوبیا میں پایا جانے والا فائبر ہاضمہ کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بھوک کے احساس کو بھی کم کرتا ہے، بھوک کے احساس میں کمی سے کھانا کم مقدار میں کھایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وزن میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو آپ کو باقاعدگی کے ساتھ سفید یا لال لوبیا استعمال کرنا ہو گا۔
شوگر لیول میں بہتری
پھلی کے اس دانوں میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرتا ہے، جب کہ اس کے استعمال سے انسولین اور لپڈ کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد کو بھی اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، تاہم یہ ضروری ہے کہ ذیابیطس کے مریض اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ
جسم میں کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم وغیرہ کی کمی ہونے کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ لوبیے میں پوٹاشیم اور کیلشیم بہت سے وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں اور ہڈیوں کو مختلف مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید
ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے فالج اور دل کے دورے جیسی جان لیوا بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے لیے لوبیا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس میں پوٹاشیم پائی جاتی ہے۔
بینائی میں بہتری
لال اور سفید لوبیے دونوں میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ بینائی میں اضافہ کرنے کے لیے بے حد اہم وٹامن ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن اے سے آنکھوں کی مجموعی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔
خون کی کمی کا خاتمہ
جسم میں ہیمو گلوبن کی کمی واقع ہونے کی صورت میں ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جن میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو ہیمو گلوبن کی کمی کا سامنا ہے تو لوبیے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں، کیوں کہ اس میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جسم میں آئرن کی سطح بڑھنے کی وجہ سے خون کی کمی علامات کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔
قبض سے نجات
لوبیا میں پایا جانے والا مفید فائبر بہت کم وقت میں آںتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے، جس کی وجہ سے قبض کی علامات میں کمی آنا شروع ہوتی ہے۔
لوبیا کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کر سکتے ہیں، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت کے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔