Home Diseases and Disorders شیاٹیکا درد کے متعلق تمام معلومات – جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے

شیاٹیکا درد کے متعلق تمام معلومات – جو آپ کو جاننے کی ضرورت ہے

Sciatica ka dard kay mutalaik maloomat
Spread the love

شیاٹیکا درد کا آغاز کمر کے نچلے حصے سے ہوتا ہے اور اس کا احساس ٹانگوں میں بھی ہوتا ہے۔ شیاٹیکا اعصاب کو جب چوٹ لگتی ہے یا نقصان پہنچتا ہے تو اس درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شیاٹیکا اعصاب جسم میں سب سے لمبا اور موٹا اعصاب ہوتا ہے۔

یہ درد کافی پریشانی کا باعث بنتا ہے کیوں کہ عام طور پر اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔ شیاٹیکا درد کو ایک عام بیماری سمجھا جاتا ہے کیوں کہ یہ بہت سارے لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ دس سے چالیس فیصد لوگوں کو زندگی میں کم از کم ایک بار شیاٹیکا درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

کمر کے نچلے حصے سے شیاٹیکا اعصاب کا آغاز ہوتا ہے اور یہ اعصاب کولہوں سے ہوتے ہوئے ٹانگوں تک آتا ہے۔ ان اعصاب کو مختلف وجوہات کی وجہ سے جب نقصان پہنچتا ہے تو درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر محمد صدیق حامد، جو کہ ایک نہایت قابل آرتھو پیڈک سرجن ہیں، کا کہنا ہے کہ شیاٹیکا اعصاب کو زیادہ تر نقصان اس صورت میں پہنچتا ہے جب ان پر زیادہ پریشر آئے۔

شیاٹیکا درد کی وجوہات ہر مریض میں مختلف ہوتی ہے۔ تاہم زیادہ تر مریضوں کو مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے اس درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ہرنیا ڈسک کے مسائل –
کولہے میں چھوٹے پھٹوں کی تکلیف –
جسم کے نچلے حصے کی چوٹ –
ٹیومرز –

یہ بیماری عورتوں کی نسبت مردوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ ایسے مرد جن کی عمر تیس سے پچاس سال کے دوران ہو انہیں اس بیماری کے خطرات کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے عام طور پر صرف درد لاحق ہوتا ہے جو کہ کچھ خاص موقعوں پر شدت اختیار کر سکتا ہے۔

شیاٹیکا درد کب شدت اختیار کرتا ہے؟

شیاٹیکا درد چوں کہ کمر کے نچلے حصے سے لے کر ٹانگوں کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس لیے کچھ موقعوں پر اس کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل موقعوں پر یہ درد شدت اختیار کر سکتا ہے۔

چلتے یا بیٹھے وقت

اگر آپ چل رہے ہیں تو اس بات کے امکانات موجود ہوتے ہیں کہ آپ شیاٹیکا اعصاب پر پریشر زیادہ پڑے۔ اگر چلتے وقت شیاٹیکا اعصاب پر زیادہ پریشر آ جائے تو اس کا درد شدت اختیار کر سکتا ہے جس کو کنٹرول کرنا مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی طرح اگر آپ ایسی پوزیشن میں بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے شیاٹیکا اعصاب پر زیادہ پریشر ہے تو پھر بھی یہ درد شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ اس لیے اس درد کا سامنا کرنے کی صورت میں ایسی پوزیشن میں بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیئے جس کی وجہ سے شیاٹیکا اعصاب پر زیادہ پریشر پڑے۔

جھکنا

بعض اوقات شیاٹیکا درد کے مریض جب جھکتے ہیں تو ان کے درد کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے حمید لطیف ہسپتال سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن اور دوسرے طبی ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ شیاٹیکا کے مریضوں کو اگلی یا پچھلی جانب جھکنے سے گریز کرنا چاہیئے تا کہ یہ درد شدت نہ اختیار کرے۔

اس کے علاوہ کچھ دوسری وجوہات جیسا کہ ہنستے، کھانستے، چھینکتے، اور سانس روکنے کے دوران بھی شیاٹیکا درد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

عام طور پر شیاٹیکا کے علاج کے لیے ادویات استعمال کی جاتی ہیں۔ کچھ مریضوں میں یہ مرض کافی شدید ہو جاتا ہے اس لیے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت پڑتی ہے۔ تاہم کچھ گھریلو علاج یا ٹوٹکوں کی مدد سے بھی شیاٹیکا درد سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

شیاٹیکا درد کا علاج

شیاٹیکا درد کے خلاف مندرجہ ذیل علاج یا گھریلو ٹوٹکے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

ورزش

عام طور پر ہر کوئی ورزش کے فوائد سے واقف ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ  ورزش شیاٹیکا درد جیسی بیماریوں کے خلاف بھی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ اگر شیاٹیکا درد کے دوران معمولی اور مؤثر ورزش کو معمول بنا لیا جائے تو اس سے چھٹکارا پانے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ کچھ لوگوں کو چلنے یا ورزش کی وجہ سے شیاٹیکا کے شدید درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اگر چلنے یا معمولی ورزش کی وجہ سے یہ درد شدید ہو جائے تو پھر اپنے آرتھو پیڈک سرجن کے مشورے سے ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔

تاہم اگر کچھ فاصلے تک چلنے سے آپ کا درد کم ہونا شروع ہو جائے تو یہ آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس بیماری کے دوران کسی بھی قسم کی سخت ورزش سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ ہلکا وزن بھی اٹھانا نہ پڑے۔ ان حفاظتی تدابیر سے شیاٹیکا کے درد کو کنتڑول کرنے میں مدد ملے گی۔

آئس یا ہیٹ پیک کا استعمال

اس کے علاوہ آئس اور ہیٹ تھراپی کی مدد سے شیاٹیکا درد کی وجہ سے پٹھوں میں پیدا ہونے والے کھنچاؤ کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ شیاٹیکا درد سے مؤثر طریقے سے نجات حاصل کرنے کے لیے پہلے پندرہ منٹ کے لیے آئس پیک کو متاثرہ حسے رکھیں اور پھر پندرہ منٹ کے لیے ہیٹ پیک رکھیں۔

او ٹی سی ادویات کا استعمال

اگر آپ کو کسی ایسے وقت میں شیاٹیکا درد لاحق ہو جائے جب آپ کی ڈاکٹر تک رسائی ممکن نہ ہو تو پھر او ٹی سی ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایسی ادویات جو سوزش اور درد کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں وہ اس بیماری کے خلاف مفید ثابت ہوتی ہیں۔

شیاٹیکا درد کے متعلق تفصیل سے جاننے کے لیے کسی آرتھو پیڈک سرجن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی آرتھو پیڈک سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment