Home Nutrition & Diet کالے چنے کے 11 حیرات انگیز فوائد

کالے چنے کے 11 حیرات انگیز فوائد

Kalay Chanay Kay Fawaid
Spread the love

کالے چنوں کا شمار ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو باقاعدگی کے ساتھ ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہیں۔ کالے چنے کھانے میں ہی مزیدار نہیں ہوتے بلکہ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

کالے چنے ایک قسم کی پھلی ہیں جو چنا چاٹ بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ انہیں پکا کر بھی کھایا جاتا ہے، جب کہ ان کی مدد سے مزے دار پلاؤ بھی تیار کیا جاتا ہے۔ کالے چنوں کو ان کے غذائی اجزاء کی وجہ سے پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے۔

کالے چنے ایک ریشہ دار خوراک ہیں، جن میں پائے جانے والے غذائی اجزاء مندرجہ ذیل ہیں۔ کالے چنے کی ایک کپ مقدار میں دو سو دس کیلوریز، تقریبا چار گرام فائبر، تین سو بائیس ملی گرام سوڈیم، وٹامن سی، کیلشیم، سات سو اٹھارہ ملی گرام پوٹاشیم، ایک سو بائیس گرام ڈائٹری فائبر، 35 گرام کاربو ہائڈریٹس، اور تقریباً گیارہ گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔

کالے چنے کے فوائد

کالے چنوں کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو آسانی کے ساتھ مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

قبض کا خاتمہ

کالے چنوں میں پایا جانے والا فائبر معدے میں جیل جیسا مادہ پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے قبض کی علامات میں کمی آنا شروع ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کالے چنے  معدے کی بہت سی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

قبض کی علامات سے چھٹکارا پانے کے لیے کالے چنوں کو رات کو بھگو کر رکھ دیں۔ صبح پانی نکال کر ان چنوں پر ادرک کا پاؤڈر اور زیرہ چھڑک کر کھا لیں، اس گھریلو ٹوٹکے کی مدد سے قبض ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔

جِلد کی صحت میں بہتری

یہ غذا جِلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔ کالے جلد پر بڑھاپے کے اثرات سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور خلیوں کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کے لیے اہم سمجھے جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ چہرے کی دل کشی میں اضافہ کرنے کے لیے بھی کالے چنوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کالے چنوں کو پیسنے کے بعد ان میں ہلدی شامل کر لیں اور مکسچر کو صبح کے وقت اپنے چہرے پر لگائیں۔ اس مکسچر کو پندرہ منٹ تک  چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ گھریلو ٹوٹکہ چہرے کے نکھار میں اضافہ اور دھبوں کو کم کرنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

بلڈ شوگر میں کمی

بلڈ شوگر کو متوازن رکھنے کے لیے السی کے بیجوں کی طرح کالے چنے بھی بہت مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں چکنائی اور کولیسٹرول کی مقدار صفر ہوتی ہے، کیوں کہ کالے چنے خشک ہوتے ہیں اس لیے یہ کولیسٹرول کو جذب کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

نزلے اور زکام سے چھٹکارا

بہت سے افراد کو موسم میں تبدیلی کی وجہ سے نزلے و زکام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان موسمی علامات سے چھٹکارا پانے لیے کالے چنے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ نزلہ و زکام کے علاج کے لیے ان کا جوشاندہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جنسی مسائل کا خاتمہ

کالے چنوں کی مدد سے بہت سے جنسی مسائل جیسا کہ جریان اور احتلام وغیرہ سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ ان مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے دو سو گرام کالے چنوں اور ڈیڑھ تولا ترپھلہ کو ایک ساتھ چوبیس گھنٹوں کے لیے بھگو دیں۔ جب یہ خوب پھول جائیں تو ان کو چبا کر کھا لیں۔

کچھ دنوں تک اس نسخے پر عمل کرنے سے احتلام جیسے جنسی مسائل میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

خون کی کمی کا خاتمہ

خون کی کمی کے شکار مریضوں کے لیے کالے چنے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ ان میں آئرن اور فولک ایسڈ وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو خون کے سرخ خلیات کی تعداد بڑھا کر جسم میں خون کی کمی کی علامات کو دور کرتے ہیں۔

موٹاپے سے بجات

مصروف طرزِ زندگی کی وجہ سے بہت سے لوگ موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے  چھٹکارا پانے کے لیے پریشان نظر آتے ہیں۔ اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کالے چنوں کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں، کیوں کہ ان میں چکنائی اور کولیسٹرول نہیں پائے جاتے، اور یہ بھوک کی شدت میں بھی کمی لاتے ہیں، جس کی وجہ سے موٹاپے میں کمی آنا شروع ہوتی ہے۔

بالوں کے لیے مفید

غیر متوازن غذاؤں اور بہت سے دوسرے مسائل کی وجہ سے لوگوں کو بالوں کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بال اگر کمزور ہو جائیں تو گرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بالوں کی کمزوری سے چھٹکارا پانے اور ان کو مضبوط بنانے کے لیے کالے چنے مفید ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے آپ کو انہیں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہو گا۔

جسمانی توانائی میں اضافہ

کالے چنوں میں بہت سےغذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ جسمانی توانائی میں اضافے کے لیے کالے چنوں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نیند کی کمی خاتمہ

بہت سے لوگوں کو نیند کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے کالے چنے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ باقاعدگی کے ساتھ انہیں استعمال کرنے سے نیند پر سکون آتی ہے۔

چھاتی کے کینسر کے خطرات میں کمی

چھاتی کے کینسر کی وجہ سے ہر لاکھوں خواتین موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ کالے چنوں میں ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو اس کینسر کی وجہ بننے والے خلیات کی افزائش کو روکتے ہیں، جس سے اس مرض کے خطرات میں کمی آتی ہے۔

کالے چنے کے مزید فوائد متعلق کسی ماہرِ غذائیت سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ آسانی سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

1 comment

قیصر محمود Dec 18, 2022 - 8:22 pm

مردانہ طاقت کیلئے کیا استعمال کریں

Reply

Leave a Comment