سورج کی تپش، گرم موسم، ذہنی تناؤ، ماحولیاتی آلودگی سمیت ناقص طرزِ زندگی کی وجہ سے سیاہ رنگت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سیاہ رنگ سے چھٹکارا پانے کے لیے مختلف بیوٹی پروڈکٹس استعمال کی جاتی ہیں۔ ان پروڈکٹس میں بہت سے مصنوعی کیمیکلز استعمال کیے جاتے ہیں، جو کہ جِلد کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچاتے ہیں۔
تاہم سیاہ رنگت کو گورا اور چمک دار بنانے کے لیے کچھ گھریلو طریقے نہایت مؤثر ثابت ہوتے ہیں، لیکن یہ یاد رہے کہ یہ طریقے ماحول کی وجہ سے ہونے والی سیاہ رنگت کے لیے مفید ہیں نہ کہ قدرتی سیاہ جِلد کے لیے۔ ان طریقوں پر عمل کرنے سے نہ صرف آپ کی جلد صاف اور چمک دار ہو گی بلکہ اس کے نکھار میں بھی اضافہ ہو گا۔
Table of Contents
رنگ گورا کرنے کے طریقے
مندرجہ ذیل طریقوں کی مدد سے آسانی کے ساتھ رنگ گورا کیا جا سکتا ہے۔
لیموں کا رس
لیموں کے رس کو بلیچنگ خصوصیات کی وجہ سے جِلد کو گورا کرنے کے لیے بہترین آپشن سمجھا جاتا ہے۔ یہ رس جِلد سے سیاہ دھبوں کو ختم کرتا ہے اور آئلی سکن کو بھی بہتر بناتا ہے، اس لیے اسے جِلد کے لیے خزانہ کہا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی وجہ سے زخموں کے نشانات کو ختم کرنے کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
جِلد کے نکھار میں اضافہ کرنے کے لیے ایک چمچ دودھ، ایک چمچ شہد، اور ایک چمچ لیموں کا رس لے کر مکس کر لیں اور اسے جلد پر لگا لیں۔ اس مکسچر کو بیس منٹ کے لیے جلد پر لگا رہنے دیں تا کہ یہ خشک ہو جائے، بیس منٹ بعد جلد کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
پانی کا زیادہ استعمال
رنگ گورا کرنے کے لیے پانی کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہے۔ جسم میں پانی کی کمی واقع ہونے سے اکثر جلد کی رنگت تبدیل ہونے لگتی ہے، اس لیے ڈی ہائڈریشن سے بچنے کے لیے کم از کم دو لیٹر پانی ہر روز استعمال کرنا چاہیئے۔
جلد کے ماہرین کے مطابق ڈائیٹری پانی جلد کے لیے سب سے مؤثر ثابت ہوتا ہے اس لیے جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے کے لیے پانی کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ اگر آپ کا جسم ہر وقت ہائڈریٹ رہتا ہے تو آپ کی جلد میں نکھار آنا شروع ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیب، خوبانی، اور کیلے جیسے مفید پھل بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
نیند کا معیار بہتر بنائیں
ہر روز یا اکثر اوقات کم مقدار میں نیند لینا آپ کی جلد کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے سات سے نو گھنٹے تک نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
جب آپ سوتے ہیں تو جسم کو سکون پہنچتا ہے جس کی وجہ سے خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اور صحت چمک دار نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس لیے آپ گوری اور چمک دار رنگت چاہتے ہیں تو معیاری نیند کو یقینی بنائیں۔
ہلدی
جنوب ایشائی ممالک کے مختلف حصوں میں شادی سے پہلے دلہن کے چہرے کو ہلدی کی مدد سے صاف کیا جاتا ہے، کیوں کہ یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے جو جلد کے نکھار میں اضافہ کرتی ہے۔
جِلد کی چمک اور نکھار میں اضافہ کرنے کے لیے ہلدی ایک چمچ ہلدی اور دو چمچ لیموں کے رس میں مکس کر کے جلد پر لگائیں اور پندرہ منٹ کے لیے اسے لگا رہنے دیں۔ پندرہ منٹ بعد اسے دھو لیں۔ اس گھریلو ٹوٹکے کی وجہ سے آپ کی جلد داغ دھبوں سے صاف ہونا شروع ہو جائے گی۔
دہی
دہی کو جلد کے نکھار میں اضافہ کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ رنگت کو گورا کرنے کے لیے ایک چمچ دہی اور ایک چمچ شہد کو اچھی طرح مکس کر کے جلد پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔ اس سے جلد کی رنگت گورا ہونا شروع ہو جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ رنگ گورا کرنے کے لیے لسی کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لسی کو جلد لگائیں اور تھوڑی بعد دھو لیں، اس سے رنگت کا نکھار بحال ہونا شروع ہو جائے گا۔
زیتون کا تیل اور شہد
رنگ گورا کرنے کے لیے زیتون اور شہد کے تیل کو بھی نہایت مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ جلد میں نکھار کے لیے زیتون کے تیل اور شہد کی مدد سے مساج کیا جاتا ہے۔ دو چمچ زیتون کے تیل اور ایک چمچ شہد کو مکس کر کے جلد پر چند منٹوں کے لیے مساج کریں۔ مساج کے بعد جلد کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اس سے آپ کی جلد خوبصورت ہونا شروع ہو جائے گی۔
بیسن
جلد کی رنگت اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بیسن کا استعمال بہت مفید ہے۔ رنگ گورا کرنے کے لیے دو چمچ بیسن میں آدھا چمچ ہلدی، آدھا چمچ لیموں کا رس، اور ایک چمچ دہی شامل کر لیں۔ اس مکسچر کو پھر جلد پر لگائیں اور اسے دس سے پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں تا کہ یہ مکسچر خشک ہو جائے۔ اس کے بعد جلد کو دھو لیں۔
ٹماٹر کا رس
خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں سورج کی الٹر وائلٹ شعاؤں کی وجہ سے جلد کو بہت نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے رنگت خراب ہونے لگتی ہے۔ ٹماٹر کا جوس نہ صرف الٹر وائلٹ شعاؤں سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتا ہے بلکہ رنگت کو بھی گورا کرتا ہے۔
عرق گلاب
گلاب کے عرق میں بھی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ چہرے کی سرخی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جلد کو دھونے کے بعد اس پر گلاب کے عرق کا چھڑکاؤ کرنے سے جلد کی تازگی کا احساس رہتا ہے اور رنگت میں بھی بہتری آتی ہے۔
آلو
آلو کو بھی رنگ گورا کرنے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کا چھلکا اتار کر کاٹ لیں اور اس کے ٹکڑوں کو چہرے پر اس طرح رکھیں کہ اس کا رس جلد میں جذب ہونا شروع ہو جائے، اس سے نہ صرف داغ دھبوں میں کمی آئے گی بلکہ رنگت بھی گوری ہو گی۔
انڈے کی سفیدی
رنگ گورا کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی کو بھی مفید سمجھا جاتا ہے، یہ جلد کے مسام کو سکیڑتی ہے اور رنگت میں نکھار لاتی ہے۔ انڈے کی سفیدی ماسک بنانے کے لیے دو چمچ کارن فلور اور ایک چمچ انڈے کی سفیدی مکس کر لیں اور پھر چہرے پر لگائیں، اس سے جلد گورا ہونا شروع ہو جائے گی۔
اگر ان مؤثر طریقوں کی مدد سے بھی آپ کی رنگت گوری نہیں ہوتی تو آپ کسی کو ڈرما ٹالوجسٹ سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی بھی ڈرما ٹالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔