Home Diseases and Disorders احتلام کے 7 مؤثر علاج

احتلام کے 7 مؤثر علاج

ehtelam-ka-ilaj
Spread the love

احتلام ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا زیادہ تر نوجوانوں کو کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر وہ نوجوان اس کا شکار ہوتے ہیں جو بالغ ہوں اور غیر شادی شدہ ہوں۔ احتلام اگر مہینے میں ایک سے دو بار ہو تو اس نارمل سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر ہر روز رات کو سوتے ہوئے اگر اس کا سامنا کرنا پڑے تو پھر یہ کسی جنسی مسئلے کی نشانی ہو سکتا ہے۔

احتلام کے متعلق ہمارے معاشرے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، مثال کے طور پر یہ کہ احتلام ایک خطرناک مرض ہے یا اس کی وجہ سے سپرم کی تعداد کم ہو سکتی ہے، وغیرہ۔ عام طور پر یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ خواتین کو احتلام کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، لیکن طبی تحقیقات کے مطابق خواتین جب بالغ ہوتی ہیں تو انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

احتلام کی وجوہات پر ماہرین کی رائے میں اتفاق نہیں پایا جاتا، کچھ طبی ماہرین کے مطابق زیادہ مصالحے دار کھانوں کی وجہ سے اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کئی ماہرین کہتے ہیں قبض بھی احتلام کی وجہ بنتی ہے۔ تاہم زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ رات کو سوتے وقت احتلام ہونے سے پہلے وہ شہوت انگیز دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق پیٹ کے بل سونے سے شہوت انگیز خوابوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے جن لوگوں کو احتلام کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انہیں یہ تجویز دی جاتی ہے کہ وہ رات کو پیٹ بل سونے سے گریز کریں۔ 

احتلام کا علاج

اگر ہر روز یا ہفتے میں تین سے چار مرتبہ احتلام کا سامنا کرنا پڑے تو مندرجہ ذیل گھریلو علاج مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم مہینے میں ایک یا دو مرتبہ اس کا سامنا کرنے کی صورت میں یہ علاج آزمانے کی ضرورت نہیں کیوں کہ مہینے میں ایک دو بار احتلام ہو تو اسے نارمل سمجھا جاتا ہے۔

دماغ کو پرسکون رکھیں

ایک نجی ہیلتھ ویب سائٹ کے مطابق ایسے مرد جو ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، انہیں دوسروں کی نسبت احتلام کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ سونے سے پہلے اپنے دماغ کو پر سکون رکھیں اور دن بھر کی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں۔

دماغ کو پر سکون کرنے کے لیے آپ سونے سے قبل  نہا سکتے ہیں تا کہ منفی خیالات سے دماغ کو چھٹکارا مل سکے، اس کے علاوہ کوشش کریں کر ہروز مناسب مقدار میں نیند ضرور لیں تا کہ احتلام سے بچا جا سکے، کیوں کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ احتلام کی وجہ سے مردانہ کمزوری بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ مردانہ کمزوری کے علاج کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

بادام اور دودھ

رات کو سونے سے قبل بادام اور دودھ استعمال کرنے سے بھی احتلام سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دودھ اور بادام کے استعمال سے پر سکون نیند آتی ہے، جو احتلام میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ وٹامنز، منرلز، اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتے ہیں اور جسم کو انرجی بھی فراہم کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور احتلام کی کثرت میں کمی آتی ہے۔

badam-or-dhod-say-ehtalam-ka-ilaj

باداموں کو آپ دودھ کے ساتھ چبا کر بھی کھا سکتے ہیں، جب کہ انہیں دودھ میں ابالا بھی جا سکتا ہے۔ بادام والا دودھ بنانے کے لیے تھوڑے سے بادام لے کر انہیں پیس لیں اور انہیں دودھ میں شامل کر کے ابال لیں، بہترین ذائقے کے لیے آپ اس میں تھوڑی سی چینی یا شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔

داہنی کروٹ سوئیں

عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پیٹ کے بل سونے سے اعضائے مخصوصہ میں خون کی گردش تیز ہو جاتی ہے جو احتلام کی وجہ بن سکتی ہے۔ اس لیے یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ احتلام کا شکار افراد پیٹ کے بل سونے سے گریز کریں اور داہنی کروٹ سوئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے قبل ڈھیلے کپڑے پہنیں اور بہت زیادہ تنگ زیریں جامہ پہننے سے گریز کریں۔

سونے سے پہلے کتاب پڑھنا

طبی ماہرین کے مطابق انسان جس بارے میں دن بھر سوچتا ہے یا اس کو جو واقعات پیش آتے ہیں، زیادہ تر انہی واقعات اور سوچوں کے متعلق اسے خواب آتے ہیں۔ اس لیے سونے سے پہلے کوئی مزاح سے بھرپور کتاب، ناول، یا تاریخی دستاویز کو پڑھ لیا جائے تو مثبت خیالات آتے ہیں جو احتلام میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ تاہم رات کو سونے سے قبل ایسی کتب کا مطالعہ مت کریں جو شہوت انگیز مواد سے بھری ہوں، کیوں کہ اس سے مسئلے کی شدت اور سنگینی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

صحت مند غذائیں

احتلام کا سامنا کرنے کی صورت میں غذا میں تبدیلی لانا ضروری ہو جاتا ہے۔ انار، پیاز، اور لہسن جیسی مفید غذائیں آپ اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ ان غذاؤں کے باقاعدہ استعمال کی وجہ سے جسم کے مختلف اعضاء میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور وہ پر سکون رہتے ہیں، جس کی وجہ سے کثرتِ احتلام کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

فحش ویڈیوز سے اجتناب

اگر آپ فحش ویڈیوز دیکھتے ہیں اور احتلام کا شکار ہو جاتے ہیں تو آپ کو سب سے ان ویڈیوز کو دیکھنے کی عادت ترک کرنا ہو گی، کیوں کہ ویڈیوز دیکھنے سے آپ کے دماغ میں ان کے متعلق خیالات چلتے رہتے ہیں جو کہ شہوت انگیز خوابوں کی وجہ بنتے ہیں، جس سے بالآخر احتلام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

غیر متوازن غذاؤں سے گریز

اگر آپ کو ہفتے میں کئی بار احتلام کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کچھ دنوں کے لیے ایسی غذاؤں کا استعمال ترک کر دیں جو جنسی خواہشات میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ چکن کے استعمال کو کچھ دنوں کے لیے ترک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کیفین کے استعمال میں بھی کمی لا کر اس مسئلے سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

اگر احتلام کے یہ علاج آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں تو آپ کو کسی یورالوجسٹ سے رابطہ کرنا ہو گا، کسی یورالوجسٹ سے آپ ہیلتھ وائر کے پلیٹ فارم کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment