انناس دنیا کے مختلف ممالک میں پایا جاتا ہے، جب کہ اس کے درخت کو زیادہ تر جنوبی امریکہ کے ممالک میں کاشت کیا جاتا ہے۔ یہ پھل لکڑی نما خول میں بند ہوتا ہے، اس خول کو ہٹا کر گودا نکالا جاتا ہے جسے پھر استعمال کر لیا جاتا ہے۔
انناس گرمیوں کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے، لیکن اسے محفوظ بھی کر لیا جاتا ہے تا کہ سارا سال اسے استعمال کیا جا سکے۔ یہ نہ صرف ایک خوش ذائقہ پھل ہے بلکہ اس میں بہت سارے نیوٹرنٹس، اینٹی آکسیڈنٹس، اور صحت کے لیے مفید کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں۔ ایک کپ پائن ایپل میں تراسی کیلوریز، ڈیڑھ گرام فیٹ، ایک گرام پروٹین، اکیس گرام کاربو ہائڈریٹس، اڑھائی گرام فائبر، اور وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انناس میں میگنیز، وٹامن بی6، کاپر، تھایامین، فولیٹ، پوٹاشیم، میگنیشیم، نیاسین، پینتو تھینک ایسڈ، رائبو فلاوین، اور آئرن پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انناس میں تھوڑی سی مقدار میں فاسفورس، کیلشیم، وٹامن اے، زنک، اور وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے۔
Table of Contents
انناس کے فوائد
انناس کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
ہڈیوں کی صحت میں بہتری
جسم میں کیلشیم، پوٹاشیم، اور میگنیشیم کی کمی واقع ہو جائے تو ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسے بہت سے مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ جب کہ انناس کے استعمال سے جسم کو کیلشیم سمیت ایسے غذائی فراہم ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت میں بہتری لاتے ہیں اور انہیں مضبوط بناتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
انناس میں نیوٹرنٹس کے ساتھ ساتھ ایسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جسم سے آکسی ڈیٹو تناؤ کو کم کرتے ہیں۔ جسم کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے آکسی ڈیٹو تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے جسم کو سوزش، دل کے مسائل، ذیابیطس، اور کینسر جیسی کئی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پائین ایپل میں فلیوو نائڈز اور فینولک کمپاؤنڈ نامی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ہاضمہ کے نظام میں بہتری
انناس چوں کہ جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک میں پایا جاتا ہے، اس لیے برازیل جیسے ممالک میں اسے گوشت کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پھل میں ہاضمے کو بہتر بنانے والے برومی لین جیسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو کھانے کے ہضم کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔
جب پروٹین مالیکیولز ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہوتے ہیں تو چھوٹی آنت انہیں آسانی کے ساتھ جذب کر لیتی ہے۔ اس کے علاوہ انناس میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے ہاضمہ کا نظام سوزش کا شکار نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ انناس کو قبض کا بہترین علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔
وزن میں لانے کے لیے مفید
وزن میں کمی لانے یا موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے لیے ماہر غذائیت ایسے ڈائیٹ تجویز کرتے میں جن میں پھل اور سزیاں شامل ہوں۔ کیوں کہ پھلوں اور سبزیوں میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور ان کے استعمال سے جسم پر نقصان دہ فیٹ بھی نہیں بنتا۔
انناس کا شمار بھی ایسے ہی پھلوں میں کیا جاتا ہے جو وزن میں کمی لانے کے لیے مددگار ہیں۔ اس لیے موٹاپے کے خلاف انناس کو مستقل طور پر متوازن مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ
پائن ایپل کو قدرتی دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ اس میں بہت سارے وٹامنز، انزائمز، اور منرلز پائے جاتے ہیں جو جسمانی سوزش کو کم کرتے ہیں اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔
ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے بچے جو باقاعدگی کے ساتھ پائن ایپل استعمال کرتے تھے، ان کو بیکٹیریل انفیکشن کے کم خطرات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے علاوہ ان کے خون کے سفید خلیات میں بھی اضافہ ہوا۔
بالوں کی مضبوطی میں اضافہ
اگر آپ کے بال کمزوری کا شکار ہیں اور انہیں مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو انناس کا جوس مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
بالوں کی مضبوطی میں اضافہ کرنے کے لیے انناس کے جوس، زیتون، اور بادام کے تیل کو مکس کر لیں۔ اس مکسچر کے ساتھ بالوں میں اچھی طرح مالش کریں اور پھر دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد بالوں کو کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ اس مکسچر کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ بالوں پر لگانے سے بالوں گرنا بند ہو جائیں گے اور ان کی مضبوطی میں بھی اضافہ ہو گا۔
جوڑوں کے درد میں مفید
بہت سے افراد جوڑوں کے درد کی وجہ سے پریشان نظر آتے ہیں، گھٹنوں کی سوزش کی وجہ سے بھی درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پائن ایپل میں پائے جانے والے اجزاء سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو جوڑوں کی سوزش کے ساتھ ساتھ کمر کے نچلے حصے کے درد کو بھی کم کرتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مفید
ایسے پھل جو پوٹاشیم سے بھرپور ہوں، وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مفید سمجھے جاتے ہیں، کیوں کہ جسم میں پوٹاشیم کی مقدار متوازن ہونے سے ہائی بلڈ پریشر کی علامات میں کمی آتی ہے۔ انناس سے جسم کو حاصل ہونے والی پوٹاشیم سے نہ صرف بلڈ پریشر کے لیول میں کمی آتی ہے بلکہ دل کی بیماریوں اور اسٹروک کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔
کینسر کے خطرات میں کمی
پائن ایپل کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو کینسر کے خطرات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ کینسر سے بچنے کے لیے آپ ہر روز اس پھل کا جوس استعمال کر سکتے ہیں۔
پائن ایپل کے باقاعدگی کے ساتھ استعمال سے جسم کے سیلز کو نقصان نہیں پہنچتا جس کی وجہ سے آپ نوجوان نظر آتے ہیں اور کینسر کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ انناس میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو بہت ساری بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں اور ایسے جراثیموں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں جو بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
انناس کے مزید فوائد کے متعلق جاننے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔