Home Diseases and Disorders بواسیر کے 7 علاج جو آپ کو تکلیف سے نجات دیں

بواسیر کے 7 علاج جو آپ کو تکلیف سے نجات دیں

Bawaseer Ka Ilaj
Spread the love

بواسیر کا شمار نہایت تکلیف دہ بیماریوں میں کیا جاتا ہے۔ بڑی آنت اور مقعد میں جب سوزش پیدا ہو جاتی ہے تو بواسیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بواسیر ایک عام بیماری ہے جو لوگوں کی ایک کثیر تعداد کو متاثر کرتی ہے، اس کے علاج کی طرف اگر بروقت توجہ نہ دی جائے تو اس کی علامات شدت اختیار کر جاتی ہیں، جن پر قابو پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ کا سامنا کرنے والے افراد میں بواسیر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، جب کہ تیز مصالحے سے بھرپور غذائیں کھانے والے افراد کو بھی بواسیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بواسیر کی دیگر وجوہات میں چاول، بینگن، فاسٹ فوڈز، اور بیکری کی پروڈکٹس کا زیادہ استعمال ہے۔

اس کے علاوہ کچھ بیماریوں کی وجہ سے بھی بواسیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ان بیماریوں میں گردے و مثانے کی پتھری، دل کے امراض، دائمی قبض، موٹاپا، اور انتڑیوں کے مسائل شامل ہیں۔ کچھ خواتین کو حمل کی وجہ سے بھی بواسیر کا شکار ہو جاتی ہیں۔ عام طور پر بچے کو جنم دینے کے بعد بواسیر خود بخود ختم ہو جاتی ہے، لیکن اگر یہ ختم نہ ہو تو ادویات کا استعمال نا گزیر ہو جاتا ہے۔

سگریٹ نوشی اور خاص طور پر خالی پیٹ سگریٹ پینے والے بھی آسانی کے ساتھ بواسیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔

بواسیر کا علاج

اگر آپ کی بواسیر کی علامات نارمل ہیں تو مندجہ ذیل گھریلو علاج آپ کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

فائبر سے بھرپور غذاؤں کا استعمال

فائبر سے بھرپور غذاؤں کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے نہ صرف مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ ہاضمہ کا نظام بھی بہتر طریقے سے افعال سر انجام دیتا ہے۔ 

فائبر کو متوازن مقدار میں حاصل کرنے کے لیے کیلے جیسے مفید پھل، گندم، پھلیاں، اور دیگر کئی سبزیاں استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ان غذاؤں کے استعمال سے بواسیر کی وجہ سے بہنے والے خون کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے جب کہ بڑی آنت کی سوزش میں بھی کمی آتی ہے۔

تاہم کچھ لوگوں کو فائبر سے بھرپور غذائیں استعمال کرنے کی وجہ سے گیس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگ ان غذاؤں کو پہلے تھوڑی مقدار میں استعمال کریں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس مقدار میں اضافہ کرتے جائیں۔

ناریل کا تیل

مختلف طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کے تیل میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی ہیں، اس لیے اگر اس تیل کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو سوزش کو آسانی کے ساتھ کم کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ناریل کے تیل میں درد کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو کہ بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کو کم کر سکتی ہیں۔ ناریل کے تیل میں پائی جانے والی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی بواسیر کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔

اپسم نمک کے ساتھ غسل

نیم گرم پانی کے ساتھ نہانے سے بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والی بے چینی کو آسانی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ ایک باتھ ٹب میں نیم گرم پانی بھر لیں جس میں آپ بیٹھ سکیں۔

ہر دفعہ پاخانہ کرنے کے بعد باٹھ ٹب میں نیم گرم پانی بھر لیں، اس میں تھوڑا سا اپسم نمک بھی شامل کر لیں اور اس میں بیس منٹ کے لیے بیٹھیں۔ اس سے بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد کی شدت میں کمی آئے گی۔

ایلو ویرا کا استعمال

ایلو ویرا میں بھی سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والی سوزش کو کم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید طبی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ کیسے ایلو ویرا کے استعمال سے بواسیر کی شدت میں کمی آتی ہے۔

بواسیر سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایلو ویرا سے بنے ہوئے پروڈکٹس استعمال نہیں کرنے چاہیئں کیوں کہ ان کے استعمال سے بواسیر کی علامات بگڑ سکتی ہیں۔ طبی ماہرین یہ تجویز دیتے ہیں کہ ہمیشہ قدرتی ایلو ویرا کا استعمال یقینی بنانا چاہیئے۔

ورزش بھی فائدہ مند

بہت سارے لوگوں کو محدود جسمانی سرگرمیوں کی وجہ سے بھی بواسیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے بواسیر کے شکار مریضوں کو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اپنی جسمانی سرگرمیوں کو بڑھائیں۔

بواسیر سے نجات حاصل کرنے کے لیے سخت ورزش کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہر روز، خاص طور پر صبح کے وقت، آدھے گھنٹے تک چلنے سے بھی بوسیر کے کے خلاف مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اگر باقاعدگی کے ساتھ ورزش کی جائے تو صحت بھی بہتر ہو گی اور بواسیر کی شدت میں بھی کمی آئے گی۔

ورزش کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

پانی کا زیادہ استعمال

پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے نہ صرف صحت میں بہتری آتی ہے بلکہ چہرے کی جِلد بھی خوشگوار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔ پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے قبض جیسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جس سے بواسیر کی علامات شدت اختیار نہیں کرتیں۔

کیوں کہ اگر بواسیر کی بیماری کے دوارن قبض کا سامنا کرنا پڑے تو اس کی علامات شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

ٹی ٹری آئل

ٹی ٹری آئل میں اینٹی سیپٹک خصوصیات پائی جاتی ہین جو کہ درد، خارش، اور بے چینی کو ختم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی ٹری آئل کے استعمال سے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے جو کہ انفیکشن کی وجہ بنتے ہیں اور جِلد کو بے چین کرتے ہیں۔

ایک طبی تحقیق کے مطابق ٹی ٹری آئل کو ادویات کے ساتھ دو ہفتوں کے استعمال کرنے کی وجہ سے بواسیر کی وجہ سے لاحق ہونے والے درد میں کمی آئی۔ اس آئل کو اگر دوسرے گھریلو نسخوں کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بواسیر کی علامات کے یہ علاج اگر آپ کے لیے مؤثر ثابت نہ ہوں تو آپ کو کسی ماہرِ امراضِ معدہ سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ امراضِ معدہ سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment