Home Nutrition & Diet بیسن کے 11 طبی فوائد

بیسن کے 11 طبی فوائد

besan kay fawaid
Spread the love

بیسن کو صدیوں سے غذا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جب کہ اسے خوبصورتی میں اضافے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے کثیر طبی فوائد کے باوجود بھی لوگ اس کی افادیت سے واقف نہیں ہیں اور اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہیں کرتے۔

بیسن کو چنوں کو پیس کر حاصل کیا جاتا ہے اور چنے مختلف غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ بیسن میں پائے جانے والے غذائی اجزاء میں فائبر، آئرن، پوٹاشیم، فولیٹ، فاسفورس، کاپر، زنک، میگنیز، کیلشیم، اور وٹامن بی6 سمیت بہت سے وٹامنز اور منرلز شامل ہیں۔ جب کہ ایک کپ بیسن میں تین سو چھپن کیلوریز، بیس گرام پروٹین، چھ گرام فیٹ، اور ترپن گرام کاربو ہائڈریٹس پائے جاتے ہیں۔

بیسن کے فوائد

بیسن کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

موٹاپے سے نجات

بیسن کو وزن کم کرنے اور موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہترین آپشن سمجھا جاتا ہے کیوں کہ بیسن میں کولیسٹرول اور کیلوریز کافی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بیسن کی روٹی کو شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا سمجھا جاتا ہے۔

بیسن کے آٹے سے بنائی ہوئی روٹی میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے، اس لیے اگر اسے کھا لیا جائے تو کافی دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔ بھوک کے احساس میں کمی سے لی جانے والی کیلوریز کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے اور وزن میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیسن کی روٹی کو تھائی رائیڈز کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

بیسن میں پائے جانے والے حل پذیر فائبر کی وجہ سے آپ کے دل کی صحت میں بہتری آتی ہے کیوں کہ اس فائبر کی وجہ سے کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے۔ اگر جسم میں کولیسٹرول کی سطح نارمل نہ رہے تو دل بہتر طریقے سے کام نہیں کرتا۔

گلوٹین فری

کچھ لوگوں کو گندم میں پائے جانے والی گلوٹین سے الرجی ہوتی ہے، اس لیے وہ گندم سے بنی ہوئی روٹی استعمال نہیں کر سکتے۔ حتی کہ ایسے لوگ وہ چیزیں بھی استعمال نہیں کر سکتے جن میں گندم کی تھوڑی سی بھی مقدار پائی جاتی ہے۔

ایسے لوگوں کے بیسن گندم کا ایک بہترین متبادل ہے، بیسن کی روٹی استعمال کرنے سے الرجک رد عمل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جس کی وجہ سے صحت کے مختلف مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

خون کی کمی کا خاتمہ

غذائی ماہرین خوبصورتی میں اضافے کے لیے بیسن کا استعمال نہایت مفید ہے جس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی دور ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بیسن آئرن سے بھرپور ہوتا ہے جس سے بنی ہوئی روٹی دن میں کم از کم ایک بار کھانے سے خون کی کمی دور ہوتی ہے اور جسم میں تازہ خون بننا شروع ہو جاتا ہے۔ نئے خون کے پیدا ہونے سے چہرے پر نکھار آتا ہے اور جلد کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر کے لیے مفید

طبی ماہرین کے مطابق بیسن سے بنی ہوئی اشیاء اور خاص طور پر روٹی کو بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر ہائی بلڈ پریشر کے مریض نہار منہ بیسن کی روٹی استعمال کریں تو سارا دن بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول رہنے سے دل کی صحت میں بہتری آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بیسن کے استعمال سے جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

besan-say-acne-ka-ilaj

ایکنی کا بہترین علاج

بیسن میں پائے جانے والے زنک کو ایکنی کی وجہ بننے والے انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ فائبر کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول رہتا ہے، بلڈ شوگر غیر متوازن ہونے سے جِلد کے ہارمونز دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے کیل مہاسوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایکنی سے چھٹکارا پانے کے لیے آپ بیسن کا فیس ماسک استعمال کر سکتے ہیں۔ ہلدی اور بیسن کو ایک جتنی مقدار میں لے کر مکس کر لیں اور اس میں ایک چمچ لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر لیں۔ اس مکسچر کو قدرتی جِلد (ایسی جلد جس پر میک اپ نہ لگایا گیا ہو) پر لگائیں اور دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ دس منٹ کے بعد اسے نیم گرام پانی سے دھو لیں۔ اس فیس ماسک سے چند دنوں میں آپ کی جلد نکھرنا شروع ہو جائے گی۔

کینسر سے بچاؤ

بیسن کینسر کے خطرات میں کمی لانے کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے، ایک طبی تحقیق کے مطابق بیسن کے استعمال سے بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ بیسن جسم میں پائے جانے والے ایسے کمپاؤنڈ کی افزائش کو روکتا ہے جو کولن کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری

بیسن میں پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے ہاضمہ کے نظام میں بہتری آتی ہے، کیوں کہ معدے کو یہ فائدہ مند فائبر حاصل ہونے سے قبض اور معدے کے دوسرے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے علاوہ بیسن کے استعمال سے معدے کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس لیے بیسن کو قبض کا بہترین علاج سمجھا جاتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ

ایک طبی تحقیق کے مطابق بیسن میں کیلشیم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ میگنیشیم کی مقدار بھی بھرپور ہوتی ہے، یہ دونوں منرلز ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کرنے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ اگر بیسن کے استعمال کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ ورزش کی جائے اور متوازن مقدار میں وٹامن ڈی بھی حاصل کیا جائے تو کم وقت میں تیزی کے ساتھ ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ بیسن کے استعمال کے ساتھ کوشش کریں کہ الکوحل استعمال نہ کریں اور سگریٹ نوشی سے بھی گریز کریں۔

دماغی صحت میں بہتری

بیسن میں پائے جانے والی میگنیشیم کی وجہ سے دماغ کے ایسے کیمیکلز میں اضافہ ہوتا ہے جو خوشی کا باعث بنتے ہیں، اس کے علاوہ میگنشیم کی وجہ سے خون کی شریانیں بھی نہیں سکڑتیں جس کی وجہ سے دماغ کو خون کی فراوانی متاثر نہیں ہوتی۔

اس کے ساتھ ساتھ بیسن میں پائے جانے والے وٹامن بی سے دماغی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔

سوزش میں کمی

کچھ طبی تحقیقات کے مطابق بیسن میں سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس میں بیوٹیریٹ نامی فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو بڑی آنت کی سوزش کو کم کرتے ہیں۔

الرجی کے خلاف مفید

نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق بیسن وٹامن بی6 حاصل کرنے بہترین ذریعہ ہے جو کہ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، مدافعتی نظام مضبوط ہونے سے الرجی کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔

بیسن کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ماہر غذائیت سے رابطہ کر سکتے ہیں، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہر غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment