Home Health Alerts سگریٹ نوشی کے 9  نقصانات

سگریٹ نوشی کے 9  نقصانات

cigarette-noshi-ke-nuksan
Spread the love

سگریٹ نوشی کی عادت کئی بیماریوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے، کیوں کہ اس کی وجہ سے تقریباً آدھے سگریٹ نوش موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال آٹھ ملین لوگ تمباکو نوشی کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ان آٹھ ملین لوگوں میں سے سات ملین براہِ راست تمباکو نوشی کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں، جب کہ تقریباً بارہ لاکھ لوگ اس وجہ سے موت کا شکار ہوتے ہیں کہ وہ تمباکو نوشی کرنے والوں کے اردگرد رہتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے جن میں پاکستان، بھارت، کمبوڈیا، فلپائن، اور تھائی لینڈ جیسے ممالک شامل ہیں۔

زیادہ تر افراد کو یہ غلط فہمی لاحق ہوتی ہے کہ تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات پھیپھڑوں اور دل کی شریانوں تک محدود ہوتے ہیں، مگر یہ بات درست نہیں ہے، سگریٹ نوشی کے اثرات صرف پھیپھڑوں تک محدود نہیں، بلکہ پورا جسم اس سے متاثر ہوتا ہے۔

ایک طبی تحقیق میں یہ بات دریافت کی گئی تھی کہ تمباکو میں سات ہزار سے زائد کیمیکلز پائے جاتے ہیں، جن میں سے کم از اکم انہتر کینسر کا باعث بنتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کے نقصانات

سگریٹ نوشی کی عادت سے مندرجہ ذیل طبی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نظامِ تنفس پر اثرات

جب آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو آپ ایسے کمپاؤنڈز جسم کے اندر کھینچتے ہیں جو پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کی عادت سے پھیپھڑوں کے شدید مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔

تمباکو نوشی کی عادت سے نہ صرف پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پھیپھڑوں کی دیگر دائمی بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

تمباکو نوشی کی عادت ترک کرنے پر پھیپھڑوں اور سانس کی نالی کی بے چینی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ یہ عادت ترک کرنے سے سانس کی نالی اور پھیپھڑوں میں بہتری آنا شروع ہوتی ہے۔ سگریٹ نوشی چھوڑنے کی وجہ سے زیادہ تر بلغم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کہ اس بات کی نشانی ہوتا ہے کہ آپ کے نظامِ تنفس میں بہتری آ رہی ہے۔

ایسے بچے جن کے والدین سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان میں کھانسی اور دمہ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، اس کے علاوہ ایسے بچے نمونیا کا بھی زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

آکسی ڈیٹو تناؤ میں اضافہ

تمباکو نوشی کرنے سے جسم میں نقصان دہ مالیکولز بننا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے۔ جسم کو اس وقت آکسی ڈیٹو تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب جسم میں ان مالیکیولز کی تعداد بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔

آکسی ڈیٹو تناؤ کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے جب کہ ماحولیاتی آلودگی اور الٹرا وائلٹ شعاؤں کی وجہ سے بھی اس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی کی وجہ سے لاحق ہونے والے آکسی ڈیٹو تناؤ بالوں کی عمر کو بڑھا دیتا ہے اور اس طرح خشکی کا شکار ہو جاتے ہیں جیسے بڑھاپے میں خشک ہوتے ہیں۔

اعصابی نظام کو نقصان

تمباکو میں ایک ایسا جز پایا جاتا ہے جو موڈ کو تبدیل کرتا ہے اور جسے نیکو ٹین کہتے ہیں۔ سگریٹ نوشی شروع کرنے کے کچھ سیکنڈز بعد ہی نیکو ٹین دماغ تک پہنچتا ہے اور انسان سمجھتا ہے کہ اسے انرجی حاصل ہو گئی ہے۔

لیکن جیسے ہی نیکو ٹین کا اثر ختم ہوتا ہے، انسان تھکاوٹ اور بے چینی محسوس کرتا ہے۔ نیکو ٹین کے استعمال کی وجہ سے لوگوں کے لیے یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کریں۔

نیکو ٹین کا استعمال ترک کرنے کی صورت میں ڈپریشن، بے چینی، اور تھکاوٹ لاحق ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ سر درد اور نیند کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قلبی نظام پر اثرات

سگریٹ نوشی کی وجہ سے سارے قلبی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تمباکو میں موجود نیکو ٹین کی وجہ سے خون کی شریان سکڑ جاتی ہیں اور خون کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔ اگر خون کی شریانیں زیادہ دیر کے لیے سکڑی رہیں تو پیری فیرل آرٹیری نامی بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تمباکو نوشی کی وجہ سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو سکتا ہے اور خون کی شریانیں کمزور ہونے سے خون کے جمنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اسٹروک کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ تمباکو نوشی سے نہ صرف آپ کا قلبی نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ آپ کے اردگرد لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔

cigarette-noshi-ki-waja-say-balon-say-mehromi

بالوں سے محرومی

سگریٹ نوشی کی عادت سے بالوں کو نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق تمباکو میں موجود نیکو ٹین اور دیگر کیمیکلز بالوں کے گرنے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق پانچ سو سیگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں سے چار پچیس افراد کو بالوں کے مسائل کا سامنا تھا۔

جنسی مسائل کا سامنا

تمباکو نوشی کی وجہ سے مردوں اور عورتوں کے اعضائے مخصوصہ میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے مرد و عورت کو مختلف جنسی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مستقل طور پر سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے جنسی خواہشات کے ہارمونز کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے جنسی خواہشات کم ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

دانتوں کی پیلاہٹ میں اضافہ

ایسے افراف جو زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کے دانت برش کرنے کے باوجود بھی پیلے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دانتوں کی جڑوں میں ٹار بھی جمنا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دانت کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

مدافعتی نظام کی کمزوری

سگریٹ نوشی کی وجہ سے مدافعتی نظام کمزور ہونا شروع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے جسم مختلف بیماریوں کے خلاف مؤثر طریقے سے لڑ نہیں سکتا، اس لیے معمولی اور دائمی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

نظر کی کمزوری

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کی نظر نہ صرف کمزور ہونے کے خطرات بڑھتے ہیں بلکہ اندھے پن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو سگریٹ نوشی کی وجہ سے موتیا کی بیماری بھی لاحق ہو سکتی ہے۔

سگریٹ نوشی کے مزید نقصانات کے معتعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی پلمو نولوجسٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی پلمو نولوجسٹ سے آسانی کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment