Home Diseases and Disorders گھبراہٹ کے 7 مؤثر علاج

گھبراہٹ کے 7 مؤثر علاج

ghabrahat ka ilaj
Spread the love

گھبراہٹ اور بے چینی کے لیے عام طور پر انزائٹی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مرض کا شکار مریضوں کو اچانک دم گھٹنے کے احساس کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان پر اضطراب کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں میں خون کے بہاؤ میں اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ دل کی دھڑکن بھی بے ترتیب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

اس بیماری کا حملہ چند لمحوں سے لے کر کچھ منٹوں تک ہوتا ہے۔ عام طور پر غیر معمولی حالات پیش آنے کی وجہ سے اس بیماری کی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گھبراہٹ اگر معمولی درجے میں لاحق ہو تو یہ پریشانی کی بات نہیں ہوتی بلکہ یہ روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہوتی ہے، تاہم اگر گھبراہٹ شدت اختیار کر جائے اور اکثر اوقات اس کا سامنا کرنا پڑے تو پھر اس کے علاج کی طرف توجہ دینی پڑتی ہے۔

2017ء میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق دنیا میں تقریباً نو سو ستر ملین لوگوں کو گھبراہٹ یا بے چینی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ پاکستان میں تقریباً چونتیس فیصد لوگ اس بیماری کے خطرے کا شکار ہیں۔ 

گھبراہٹ کا علاج

اگر آپ گھبراہٹ کی علامات کا شکار ہیں تو مندرجہ ذیل علاج آپ کے لیے نہایت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

سگریٹ نوشی ترک کریں

ہم سب سگریٹ نوشی کے نقصانات سے واقف ہیں، لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہیں روزمرہ کی سگریٹ نوشی سے گھبراہٹ کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی کرنے والی اکثر افراد گھبراہٹ یا بے چینی لاحق ہونے سے سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں، جو کہ گھبراہٹ کم کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کر سکتا ہے۔

طبی تحقیقات کے مطابق اگر آپ اوائل عمری میں سگریٹ نوشی کی عادت کا شکار ہو جاتے ہیں تو اس بات کے بہت زیادہ خطرات ہیں کہ آپ گھبراہٹ کا شکار ہو جائیں۔

اگر آپ مستقل طور پر گھبراہٹ سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرنا ہو گی۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے مختلف طریقوں پر عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔ آپ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے دوستوں کی مدد حاصل کر سکتے ہیں یا کسی خود کو کسی کام میں مصروف کر سکتے ہیں۔

جسمانی سرگرمیاں

جسمانی سرگرمیاں جیسا کہ باقاعدگی سے ورزش نہ صرف جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی یکساں طور پر مفید ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جو گھبراہٹ کا شکار تھے، ان کے جسمانی طور پر سر گرم ہونے سے گھبراہٹ کی علامات میں کمی آئی۔

جسمانی سرگرمیوں سے آپ کی توجہ ایسی چیزوں سے ہٹ جاتی ہیں جو اضطراب کی وجہ بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ ورزش سے دماغ میں ایسے کیمیکلز میں اضافہ ہوتا ہے جو خوشی کے احساس بڑھاتے ہیں اور گھبراہٹ کی شدت کو کم کرتے ہیں۔

امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ ورزش کرنے سے مثبت چیزوں کی طرف توجہ مرکوز کرنے میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جس کی وجہ سے اضطراب کی علامات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

الکوحل کا استعمال ترک کریں

طبی تحقیقات کے مطابق الکوحل کے استعمال اور گھبراہٹ میں گہرا تعلق ہے، الکوحل کے استعمال سے گھبراہٹ کی مختلف علامات لاحق ہوتی ہیں۔

2017ء میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق الکوحل کے استعمال میں کمی لانے سے اضطراب اور ڈپریشن کی علامات میں کمی آتی ہے۔ بہت زیادہ مقدار میں الکوحل استعمال کرنے سے دماغ میں موجود نیورو ٹرانسمٹرز کی مقدار غیر متوازن ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے اضطراب کی کچھ علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ الکوحل کے استعمال سے قدرتی نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔ نیند متاثر ہونے سے گھبراہٹ کی علامات پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

yoga-say-ghabrahat-ka-ilaj

یوگا

یوگا کی مدد سے آسانی کے ساتھ منفی خیالات سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور اور بے چینی سے سے نجات حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ گھبراہٹ کے علاج کے لیے یوگا کی مختلف تراکیب پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ یوگا کرنا ان لوگوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے جو اضطراب یا بے چینی کا شکار ہوں۔

کیفین کے استعمال میں کمی

اگر آپ کو اکثر اوقات اضطراب کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو کیفین کا استعمال آپ کے لیے مفید نہیں ہے۔ کیفین کے استعمال سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے جو کہ اضطراب کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

طبی تحقیقات کے مطابق کیفین کی وجہ سے گھبراہٹ کا مرض بگڑ سکتا ہے جب کہ اس کا استعمال کرنے سے اضطراب کی علامات میں بہتری آتی ہے۔ الکوحل کی طرح کیفین میں بھی ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو برین کیمسٹری کو تبدیل کر سکتی ہیں۔  مثال کے طور پر کیفین کے استعمال سے دماغ میں کچھ کیمیکلز بلاک ہو جاتے ہیں۔

تاہم اگر متوازن مقدار میں کیفین کو استعمال کیا جائے تو گھبراہٹ کی علامات میں شدت نہیں آتی۔ اگر مستقل طور پر کیفین کے استعمال کو ترک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے استعمال میں بتدریج کمی لائیں اور ایک بار میں مکمل طور پر اس کا استعمال ترک کرنے سے گریز کریں۔

گہرے سانسوں کی مشق

اضطراب کا سامنا کرنے کی صورت میں انسان اکثر تیزی سے سانس لینا شروع کر دیتا ہے۔ سانس لینے کے عمل میں تیزی سے غنودگی اور دل کی تیز دھڑکن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جب کہ لمبے اور گہرے سانس لینے سے دماغی سکون میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بالآخر گھبراہٹ کی شدت میں کمی آتی ہے۔

کیمو مائل کی چائے

کیمو مائل کو گل بابو بھی کہا جاتا ہے۔ اضطراب لاحق ہونے کی صورت میں گل بابو کی چائے استعمال کرنے سے اعصاب کو سکون پہنچتا ہے جس سے گھبراہٹ میں کمی آتی ہے۔

اگر ان گھریلو علاج کی مدد سے گھبراہٹ سے چھٹکارا نہ پایا جا سکے تو آپ کو کسی سائیکالوجسٹ سے رابطہ کرنا ہو گا، کسی بھی سائیکولوجسٹ سے آسانی کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment