Home Nutrition & Diet لیموں کے 9 ایسے فوائد جن کو جان کر آپ اسے استعمال کرنا شروع کر دیں گے

لیموں کے 9 ایسے فوائد جن کو جان کر آپ اسے استعمال کرنا شروع کر دیں گے

lemon-ke-fawaid
Spread the love

لیموں ایک ایسا پھل ہے جو تمام ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہ ذائقے میں ترش لیکن خوش گوار ہوتا ہے۔ لیموں ہر موسم میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔  

طبی ماہرین کے مطابق لیموں میں بےشمار وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کے انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ لیموں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو کے قوت معدافعت کی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔ 

لیموں کے طبی فوائد

لیموں کو اگر باقاعد گی سے استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ 

موٹاپے سے نجات

کیا آپ موٹاپے سے پریشان ہیں اور اس سے کم وقت میں چھٹکارہ چاہتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو لیموں کا استعمال اپنی روزمرہ زندگی کا معمول بنا لیں۔

ایک تحقیق کے مطابق لیموں میں وافر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، جو انسان کو بے وقت کی بھوک سے بچاتا ہے۔ 

بے وقت کی بھوک ختم ہونے کی وجہ سے انسان غیرضروری غذا استعمال نہیں کر پاتا جس سے جسم کو اضافی کیلوریز نہیں مل پاتیں اور اس سے وزن میں نمایاں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ 

نہار منہ گرم پانی میں لیموں کے عرق کو ملا کے پینے سے غیرضروری چربی سے نجات ملتی ہے۔ 

انیمیا کا علاج

انیمیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان خون کی کمی کا شکار ہوتا ہے۔ خون کی یہ کمی جسم میں ائرن کی کم مقدار کی وجہ سے ہوتی ہے۔ انسانی جسم کو ائرن کو مناسب مقدار میں جذب کرنے کے لیے وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

لیموں ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ ماہرین غذا کا کہنا ہے کا لیموں کا استعمال سے  جسم کو مطلوبہ مقدارمیں وٹامن سی فراہم کرتا ہے جو کہ جسم سے ائرن کی کمی کو دور کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 

اس لیےخون کی کمی کو دور کرنے کے لیے لیموں کے عرق کو اپنے روزمرہ کے طعام کا لازمی حصہ بنا لیں۔ 

صاف جلد کے لیے

ماحولیاتی آلودگی سے انسانی جلد پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،جس سے خاص طور پر چہرے کی جلد متاثرہوتی ہے۔ 

چہرے کی جلد کی رعنائی بحال کرنے کے لیے مندرجہ ذیل گھریلواشیاء سے ایک ماسک بنالیں

لیموں کا عرق تین سے چارچمچ –
2 چمچ بیسن –
 2چمچ دودھ –
1 چٹکی ہلدی –

ان تمام اشیاء کو اچھے سے مکس کر لیں کہ وہ یکجا ہوجایئں۔ اس مکسچر کو 15 منٹ کے لیے  چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ ہفتے میں یہ عمل دو دفعہ لازمی دہرائیں۔ اس سے نہ صرف جلد تر و تازہ ہوتی ہے۔ بلکہ اسکی دلکشی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ 

علاوہ ازیں لیموں کا استعمال نہ صرف جلد نکھارتا ہے بلکہ کیل مہاسوں سے چھٹکارے کے لیے بھی نہایت مؤثر ہے۔ 

امراض قلب کے خطرات میں کمی

لیموں میں موجود وٹامن سی دل کی دھڑکن اور خون کی شریانوں کی صحت کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس لیے امراض قلب سے نجات اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے وٹامن سی کو روزمرہ زندگی میں شامل کر لیں۔

خون میں وٹامن سی کی کمی شریانوں کے سکڑنے کا باعث بنتی ہے۔ جس سے امراض قلب کا خطرہ دس فیصد بڑھ جاتا ہے۔ لیکن طبی ماہرین کے مطابق محض لیموں کے استعمال سے انسان قلبی امراض کے صحت پر منفی اثرات سے بچ سکتا ہے۔ 

قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ

لیموں کاروزمرہ کا استعمال نہ صرف نظام انہضام کو بہتربناتا ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو بیکٹیریا کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ 

خاص طور پر شدید گرمی میں لیموں پانی کا استعمال لازمی بنائیں تا کہ آپ دھوپ کے اثرات سے بچ سکیں۔ 

فالج سے بچاؤ

فالج ایک ایسی بیماری ہے جس میں اعصابی نظام کے بگڑنے کی وجہ سے جسم کے کچھ حصوں میں خون کی ترسیل رک جاتی ہے۔ لیکن اگرآپ لیموں کا مناسب استعمال کر رہے ہیں تو آپ فالج کے صحت پر منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔ 

طبی تحقیق نے بھی یہ بات ثابت کی ہے کے ترش پھلوں جیسے لیموں کا استعمال خون کی شریانوں کے باعث ہونے والے فالج کے خطرے میں کمی کا سبب بنتا ہے۔ 

مزاج میں خوشگواریت

لیموں کی مہک طبیعت پر چھائے بوجھل پن کو زائل کرتی ہے۔ گرمی، سورج اور شدید لو انسانی طبیعت کو مضمحل کردیتے ہیں۔ اس لیے ایسے حبس زدہ موسم میں طبیعت کی تازگی برقرار رکھنےکے لیے لیموں کا استعمال یقینی بنائیں۔  

گردوں کی پتھری کے لیے فادہ مند

کیلشیم اور دیگر طرح کے معدنیات اکھٹے ہو کر گردے میں پتھری کا باعث بنتے ہیں۔

سائنسی تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ لیموں میں موجود پوٹاشیم ان  معدنیات کے ملاپ میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔ اس لیے لیموں پانی نا صرف  ایک راحت بخش مشروب ہے بلکہ گردوں کی صحت یابی کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ 

لیکن اس میں چینی کے استعمال سے گریز کریں کیوں کہ اس کے بے وجہ استعمال سے گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔  

بالوں کی خشکی سے نجات

گرمی کے باعث سر میں خشکی اور کھجلی ہو سکتی ہے جو کہ طبیعت کو عجیب مکدر کر دیتی ہے۔ لیموں کا استعمال اس سے بچاؤ کے لیے بہترین تدبیر ہے۔ 

لیموں کے مزید فوائد کے متعلق معلومات کسی ماہر غذائیت سے حاصل کی جا سکتی ہیں، آسانی کے ساتھ کسی ماہر غذائیت سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment