Home Skin Care پھٹی ایڑیوں کے 5 مؤثر علاج جانیے اور پاؤں کی خوبصورت بنائیے

پھٹی ایڑیوں کے 5 مؤثر علاج جانیے اور پاؤں کی خوبصورت بنائیے

phati aryan ka ilaj
Spread the love

پھٹی ایڑیوں کو پاؤں کا سب سے عام طبی مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ مسئلہ عام طور پر تکلیف دہ تو نہیں ہوتا، لیکن اس کی وجہ ستے پاؤں سے خوبصورتی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ پاؤں کی خوبصورتی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پھٹی ہوئی ایڑیوں کا علاج نہایت ضروری ہوتا ہے۔ 

تاہم پھٹی ایڑیوں کے لیے کسی بھی قسم کے علاج سے قبل یہ جاننا نہایت ضروری ہوتا ہے کہ آپ کی ایڑیاں کس وجہ سے پھٹی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کی ایڑیاں سرد موسم شروع ہوتے ہی پھٹنا شروع ہو جاتی ہیں، جب کہ کچھ لوگوں کو سال بھر وقفے وقفے اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاؤں کی اس مسئلے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔

عام طور پر پانی کے کم استعمال، جسم میں پانی کی کمی، پاؤں پر موسچرائزر استعمال نہ کرنا، اور گرم پانی سے نہانے کی وجہ سے ایڑیاں پھٹنا شروع ہو جاتی ہیں۔ تاہم کچھ لوگوں میں دیگر کئی وجوہات بھی اپڑیاں پھٹنے کا باعث بن سکتی ہیں۔اس کے علاوہ ایڑیوں کا پھٹنا کئی بیماریوں کی طبی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر شائقہ علی، جو کہ ایک نامور ڈرماٹالوجسٹ ہیں، کا کہنا ہے کہ کئی لوگوں کی ذیابیطس کی وجہ سے بھی ایڑیاں پھٹ سکتی ہیں۔

پھٹی ایڑیوں کے علاج

پھٹی ایڑیوں سے مکمل نجات پانے کے لیے مندرجہ ذیل علاج نہایت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان مختلف علاجوں پر عمل کرنا اس وقت تک ضروری ہوتا ہے جب تک کہ ایڑیاں مکمل طور پر صحت مند نہ ہو جائیں۔ ایڑیوں کے صحت مند ہونے کے بعد آپ کو آپ کو ایسے اقدامات بھی اٹھانے کی ضرورت ہو گی جس سے یہ دوبارہ نہ پھٹیں۔

وٹامن ای کا استعمال

وٹامن ای کو جِلد کے لیے بہت مفید وٹامن سمجھا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف جِلد کے کئی طبی مسائل سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے بلکہ اسے جِلد کی بیماریوں جیسا کہ پھٹی ایڑیوں کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ وٹامن ای جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور سیلز کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے یہ سیلز زیادہ دیر تک زندہ رہتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈائیٹری وٹامن ای جِلد میں موجود کولاجین کی حفاظت کرتا ہے جس سے جلدِ پر بڑھاپے کے آثار کم ہو جاتے ہیں۔ اس وٹامن کی وجہ سے جِلد کو خشکی کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا جس سے ایڑیوں کے پھٹنے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ایڑیاں نہ پھٹیں اور پاؤں بھی خوبصورت نظر آئیں تو وٹامن ای کے باقاعدہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ وٹامن ای حاصل کرنے کے لیے آم، سورج مکھی کا تیل، ہیزل نٹس، اور بادام کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پاؤں کو موسچرائز رکھنا

ایڑیوں کے پھٹنے کی وجہ سے ان کی جِلد موٹی اور خشک ہو جاتی ہے۔ اگر ایڑیوں کی جِلد کا موٹا پن اور خشکی شدت اختیار کر جائے تو اس پر وزن آنے کی صورت میں یہ ٹکڑوں میں تقسیم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اس لیے ایڑیوں کے پھٹنے کے عمل کو روکنے کے لیے ان کی نمی کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔پاؤں کو موسچرائز یا ان کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے آپ مختلف کریمز استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے پاؤں کو تھوڑی دیر کے لیے نیم گرم پانی میں بھگوئیں۔ اس کے بعد ایڑیوں کی سخت اور ابھری ہوئی جِلد کو ہٹانے کی کوشش کریں۔ پھر اس کے کے بعد پاؤں کو خشک کر کے ان پر پٹرولیم جیلی لگائیں۔ پٹرولیم جیلی لگانے کے بعد اگر آپ چاہیں تو جرابیں پہن سکتے ہیں۔

شہد کا استعمال

شہد کے استعمال کو بھی پھٹی ایڑیوں کا مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ طبی تحقیقات کے مطابق، شہد میں اینٹی بیکٹیریل یعنی بیکٹیریا کو ختم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس لیے شہد کو زخموں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شہد کو جِلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پھٹی ہوئی ایڑیوں سے نجات پانے کے لیے شہد کو پانی میں مکس کر کے پاؤں تھوڑی دیر کے لیے پاؤں بھگوئے جا سکتے ہیں، ج کہ شہد کا ماسک بھی پاؤں پر لگایا جا سکتا ہے۔مزید پڑھیں: شہد کے فوائد

ناریل کا تیل

عام طور پر ناریل کے تیل کو جِلد کی خشکی، ایکزیما، اور جِلد کی خارش کے علاج کے لیے گھریلو ٹوٹکے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ معروف انٹرنیشنل ہسپتال سے تعلق رکھنے والے ڈرماٹالوجسٹ کا کہتے ہیں کہ ناریل کے تیل کا استعمال جِلد کی نمی کو بحال رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کے تیل میں اینٹی مائیکروبیل اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جو کہ پھٹی ہوئی ایڑیوں سے نجات پانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

پانی کا زیادہ

جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ پانی کے کم استعمال کی وجہ سے جِلد کے مسائل لاحق ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور ایڑیوں کا پھٹنا ان مسائل میں شامل ہے۔ اگر آپ کی ایڑیاں پھٹنا شروع ہو گئی ہیں اور آپ پانی بھی کم استعمال کرتے ہیں تو پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنا شروع کر دیں۔پانی زیادہ استعمال کرنے سے آپ کی ایڑیوں کے پھٹنے کا عمل سست ہو جائے گا اور مستقبل میں بھی ان کے پھٹنے کے خطرات کم ہو جائیں گے۔ایڑیوں کے پھٹنے کے عمل کے آغاز میں اگر ان علاجوں کو استعمال کیا جائے تو یہ مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ کی ایڑیوں کے پھٹنے کا عمل شدت اختیار کر چکا ہے تو پھر آپ کو کسی ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی بھی ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment