پھیپھڑوں کا کینسر سرطان کی ان اقسام میں شامل ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔ ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ انٹرنیشنل کے مطابق، صرف 2020 میں دنیا بھر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے دو ملین سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
یہ بیماری کسی بھی عمر کے افراد کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس لیے پھیپھڑوں کے کینسر کے متعلق معلومات حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ اس کی علامات کے متعلق اگر آپ تفصیل سے جانتے ہوں تو اس کی ابتدائی سطح پر تشخیص ممکن ہے۔ اگر اس کی ابتدائی سطح پر تشخیص ہو جائے تو اس کے علاج کا پراسس آسان ہو جاتا ہے۔
تاہم تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔ اور تمباکو نوشی کرنے والے اکثر افراد کو اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے متعلق دوسری غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ پھیپھڑوں کا سرطان صرف بوڑھے افراد کو متاثر کرتا ہے۔
جہاں کینسر کی یہ قسم لوگوں کو بڑی تعداد میں متاثر کرتی ہے، وہاں اس کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر پھیپھڑوں کے کینسر کے متعلق سب سے عام غلط فہمی یہ ہے کہ یہ صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ اس بیماری کا شکار ہونے والے تمام افراد تمباکو نوشی نہیں کرتے۔
Table of Contents
پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات
پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ اس بیماری کی علامات نوجوانوں، بوڑھوں، مردوں، اور عورتوں میں مختلف ہوں۔ تاہم کچھ علامات پھیپھڑوں کے کینسر کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ علامات مندرجہ ذیل ہیں۔سینے میں درد -ایسی کھانسی جس کی شدت میں وقت گزرنے کے ساتھ اضافہ ہو -سانس لینے میں مشکلات -سانس لیتے وقت خرخراہٹ یا گھنٹی کی آواز پیدا ہونا -کھانستے وقت منہ سے خون خارج ہونا -ہر وقت تھکاوٹ کا احساس -وزن میں کمی -اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے کئی لوگوں کو بار بار نمونیہ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ چھاتی میں موجود لمف نوڈز کے کے سائز میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔اگر ان علامات کی مدد سے پھیپھڑوں کے کینسر کو ابتدائی سطح پر تشخیص کر لیا جائے تو کینسر کے ماہرین کو علاج کے دوران زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بیماری کی ابتدائی سطح پر تشخیص ہونے سے مریض کی جان بچنے کا چانسز بھی بڑھ جاتے ہیں۔
پھیپھڑوں کے کینسر کی اسٹیجز
اس اسٹیج میں کینسر صرف پھیپھروں کو متاثر کرتا ہے، جب کہ لمف نوڈز متاثر نہیں ہوتے۔
اسٹیج ون –
اس اسٹیج میں کینسر صرف پھیپھروں کو متاثر کرتا ہے، جب کہ لمف نوڈز متاثر نہیں ہوتے۔
اسٹیج ٹو –
ڈاکٹر نور العارفین، جو کہ انتہائی قابل پلونالوجسٹ ہیں اور اکیس سال کا تجربہ رکھتے ہیں، کا کہنا ہے کہ اسٹیج ٹو میں پھیپھڑوں کا کینسر پھیلنا شروع ہو جاتا ہے، اور یہ پھیپھڑوں کے علاوہ لمف نوڈز کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیتا ہے۔
اسٹیج تھری –
کینسر کے ماہرین کے مطابق اسٹیج تھری میں یہ بیماری شدت اختیار کر جاتی ہے۔ اس اسٹیج میں یہ لمف نوڈز کے ساتھ ساتھ چھاتی کے درمیانے حصے کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیتا ہے۔
اسٹیج فو –
اسٹیج کو پھیپھڑوں کے کینسر کی سب سے خطرناک اسٹیج سمجھا جاتا ہے۔ اس اسٹیج کے مریضوں زیادہ تر موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیوں کہ کینسر جسم کے دوسرے حصوں جیسا کہ دماغ، ہڈیوں، اور جگر کو بھی متاثر کرتا ہے۔عام طور پر پھیھپڑوں کے کینسر کی اسٹیجز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مریض اپنے علاج کے لیے ہسپتال ڈھونڈتے اور منتحب کرتے ہیں۔ پاکستان میں کینسر کے بہترین ہسپتال ڈھونڈنا مشکل نہیں ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر اس حوالے سے مریضوں کو مفید معلومات فراہم کرتا ہے۔
پھیپھڑوں کے کینسر کا علاج
پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کا فیصلہ عام طور پر کینسر کے ماہرین کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ کینسر کا علاج شروع کرنے سے پہلے طبی ماہرین اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ مریض میں پھیپھڑوں کے کینسر کی کون سے اسٹیج ہے۔مریضوں میں اسٹیج کی تشخیص کو جاننے کے بعد علاج کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس بیماری کو زیادہ تر سرجری، ریڈیو تھراپی، اور کیمو تھراپی کی مدد سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ کینسر کی کسی بھی قسم میں چوں کہ اس کے سیلز دوبارہ بننے کا خطرہ موجود رہتا ہے، اس لیے طبی ماہرین کی جانب سے ایسے طریقہ علاج اپنایا جاتا ہے جو کینسر کے سیلز کے دوبارہ بننے کے عمل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات اور علاج کو جاننے کے بعد اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسی اقدامات کا ذکر کیا جائے تو پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ میں مدد کرتے ہیں۔
پھیپھڑوں سے بچاؤ کے اقدامات
مندرجہ ذیل اقدامات اگر اٹھائے جائیں کو اس بیماری کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
تمباکو نوشی –
اگر آپ تمباکو نوشی کے عادی نہیں ہیں تو کوشش کریں کہ مستقبل میں بھی اس کے عادی نہ ہوں۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال کے طبی ماہرین کا کہنا ہے پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ کے لیے تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے پاس بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیئے کیوں کہ تمباکو کا دھواں بالواسطہ طور پر بھی پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔
ریڈون سے بچنا –
ریڈون ایک تابکاری ایلیمنٹ ہے جو کہ پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ اس لیے اس ایلیمنٹ سے بچاؤ نہایت ضروری ہے۔ ایسی جگہوں پر رہائش سے گریز کرنا چاہیئے جہاں یہ ایلیمنٹ زیادہ پایا جاتا ہو۔
صحت مند غذاؤں کا استعمال –
صحت مند غذائیں صحت مند زندگی گزارنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ صحت مند غذاؤں میں پھل، سبزیاں، دالیں، خشک میوہ جات، اور ایسی دوسری چیزیں شامل ہیں جن کے استعمال سے صحت پر منفی اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔پھیپھڑوں کے کینسر سے بچاؤ کے مزید طریقے جاننے کے لیے کسی پلمونالوجسٹ یا کینسر کے طبی ماہرین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ کسی بھی پلمونالوجسٹ یا کینسر کے طبی ماہرین سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔