Home Nutrition & Diet انگور کے 11 طبی فوائد

انگور کے 11 طبی فوائد

grapes-benefits
Spread the love

انگور کو اگر انسانیت کے لیے  قدرت کا انعام کہا جائے تو غلط نہ ہو گا، کیوں کہ یہ پھل غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے اور مختلف طبی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔انگور کو اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے ہر عمر کے افراد کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔ اس پھل کا تعلق بیریز کے خاندان سے ہے اور یہ سرخ، سبز، جامنی، اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔انگور میں بہت سے نیوٹرنٹس پائے جاتے ہیں، تقریباً ایک کپ انگور سے ایک سو چار کیلوریز، ستائیس گرام کاربو ہائڈریٹس، ایک گرام پروٹین، تقریباً آدھا گرام فیٹ، ڈیڑھ گرام فائبر، کاپر، وٹامن کے، تھایامین، وٹامن بی2، وٹامن بی6، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن سئ، اور وٹامن ای حاصل کیا جا سکتا ہے۔یہ پھل صرف گرمی کے موسم میں دستیاب ہوتا ہے اس لیے اس سے کشمش تیار کی جاتی ہے جسے سارا سال استعمال کیا جاتا ہے۔ انگور کی طرح کشمش بھی غذائی اجزاء سے مال مال ہوتی ہے۔

انگور کے فوائد

انگور کے باقاعدہ استعمال سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ

انگور بھی سیب کی طرح اینٹی آکسیڈنٹس کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس پھل میں کیروٹین اور پولی فینولز جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ کینسر کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔انگور کو ہر روز استعمال کرنے سے جسم میں گردش کرنے والے مضر صحت اثرات اکھٹے نہیں ہوتے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کی صحت میں بہتری آتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔

کولیسٹرول لیول میں کمی

اس پھل میں پائے جانے کمپاؤنڈز ہائی کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں اور جسم میں کولیسٹرول جذب ہونے کی شرح کو بڑھاتے ہیں۔ایک طبی تحقیق کے مطابق جن لوگوں کو کولیسٹرول کے ہائی لیول کا سامنا تھا، ان کو آٹھ ہفتے تک ہر روز تین کپ سرخ انگور استعمال کروائے گئے، اس استعمال سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی واقع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس بھی کولیسٹرول کی سطح نارمل رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

کینسر کے خطرات میں کمی

انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خطرات میں کمی باعث بنتے ہیں۔ اس پھل میں پایا جانے والا ریسویرا ٹرول نامی اینٹی آکسیڈنٹ سوزش کو کم کرتا ہے اور جسم میں کینسر سیلز کی افزائش کو روکتا ہے۔اس کے علاوہ انگور میں اور بھی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کینسر سے لڑنے کی خصوصیات رکھتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جنہوں نے دو ہفتوں تک ہر روز ایک سو پچاس گرام سے لے کر چار سو گرام تک انگور استعمال کیا، ان میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرات میں واضح کمی ہوئی۔

جِلد کے مسائل میں کمی

انگور میں موجود غذائی اجزاء عمر بڑھنے کی وجہ سے جِلد کے لاحق ہونے والے مسائل کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ طبی تحقیقات کے مطابق انگور میں پایا جانے والا ریسویرا ٹرول جِلد پر بننے والے کیل مہاسوں کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت میں بہتری

انگور کو ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے میگنیشیم، کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن کے، اور فاسفورس ہڈیوں کی مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ پھل ہڈیوں کو بھربھرا اور کمزور نہیں ہونے دیتا۔

آنکھوں کے لیے مفید

اس پھل میں پائے جانے والے پلانٹ کمپاؤنڈز آنکھوں کے مسائل سے بچاتے ہیں۔ مثال کے طور ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ انگور کے استعمال سے لوگوں کی آنکھوں میں بہتری آئی اور انہیں آنکھوں کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔اس کے ساتھ ساتھ انگور میں لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو آنکھ کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں اور نظر کو بہتر بنانے کے علاوہ عمر بڑھنے کی وجہ سے لاحق ہونے والے آنکھوں کے مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔

ذیابیطس کے مرض میں مفید

اس پھل کو ذیابیطس جیسے دائمی مرض کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ کچھ طبی تحقیقات کے مطابق سرخ انگور میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لیے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔

ورم کش خصوصیات کا حامل

انگور میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو جسم میں موجود ورم پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ورم میں کمی آنے سے دل، خون کی شریانوں، اور دیگر اہم اجزاء کو فائدہ پہنچتا ہے۔

بیکٹیریا اور فنگس سے حفاظت

انگور میں پائے جانے والے کمپاؤنڈز اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جو بیکٹیریا اور فنگس سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ انگور میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

انیمیا کا بہترین علاج

انگور کو انیمیا یعنی خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایک بہترین پھل سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔اگر آپ خون کی کمی کا شکار ہیں تو انگور کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں یا پھر اس کے رس کو استعمال کریں۔ اس کے علاوہ خون کی کمی کو مؤثر طریقے سے دور کرنے کے لیے ایک گلاس انگور کے جوس میں دو چمچ شہد شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہاضمہ کے نظام میں بہتری

انگور میں پایا جانے والا فائبر ہاضمہ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس میں پائے جانے والے ریشے آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں، جب کہ اس میں موجود پانی بھی ہاضمہ کے نظام میں بہتری لاتا ہے۔انگور کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment