لمبے اور خوبصورت بال ہر کسی کی خواہش ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے بال قدرتی طور پر لمبے، چمک دار، اور خوبصورت ہوتے ہیں، جب کہ کچھ لوگوں کو بال لمبے کرنے کے لیے کافی زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ مردوں اور عورتوں کو دونوں کو بالوں کے کئی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی بالوں کی افزائش رک جاتی ہے۔
بالوں کی لمبائی میں اضافہ کرنے کے لیے ان مسائل سے چھٹکارا پانے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو کہ بالوں کی افزائش میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں۔ بالوں کے یہ مسائل بچپن سے ہی لاحق ہو سکتے ہیں۔ جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے سر پر ایک لاکھ فولی کلز ہوتے ہیں۔ بچے کی عمر میں اضافے سے کچھ فولی کلز بال پیدا نہیں کرتے جس سے گنجا پن اور بالوں کی کمزوری لاحق ہو سکتی ہے۔
تاہم اگر بچہ صحت مند ہو تو اس کے بال تیزی سے بڑے ہوتے ہیں۔ کچھ مجموعی طبی مسائل کی وجہ سے بچے کے بالوں کی افزائش متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کے بچے کو کوئی بھی طبی مسئلہ لاحق ہو تو فوری طور پر کسی ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ تا کہ طبی مسئلے کی بر وقت تشخیص ممکن ہو سکے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کے بچے کے بال نہیں بڑھ رہے، یا پھر آپ کے بالوں کی افزائش بھی نہیں ہو پا رہی تو کئی آزمودہ طریقوں کی مدد سے بالوں کو لمبا کیا جا سکتا ہے۔
Table of Contents
بال لمبے کرنے کے طریقے
مندرجہ ذیل طریقوں کی مدد سے آسانی کے ساتھ بالوں کو لمبا کیا جا سکتا ہے۔
وٹامنز اور نیوٹرنٹس کا استعمال
کچھ لوگوں میں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ وٹامنز اور نیوٹرنٹس کے استعمال سے تھوڑے عرصے میں بالوں کو لمبا کیا جا سکتا ہے۔ وٹامنز اور نیوٹرنٹس کے استعمال سے بالوں کی لمبائی میں اضافہ تو ہوتا ہے مگر اس کے لیے کافی عرصہ درکار ہوتا ہے۔
وٹامنز اور نیوٹرنٹس کے استعمال سے براہِ راست بالوں کی لمبائی پر فرق نہیں پڑتا۔ انسانی جسم کو صحت مند رہنے کے لیے بہت زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر وٹامنز کی اور دوسرے غذائی اجزاء کی صورت میں جسم کو یہ انرجی نہ ملے تو صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے بالوں کی افزائش رک جاتی ہے۔
جسم میں زنک جیسے منرلز کی کمی واقع ہونے سے بالوں کی لمائی رک جاتی ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق زنک کی کمی کی وجہ سے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور مدافعتی نظام کی کچھ بیماریاں بھی لاحق ہو جاتی ہیں جس سے بالچر کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ان مؤثر غذاؤں سے آپ زنک کو وافر مقدار میں حاصل کر سکتے ہیں۔ ان غذاؤں کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو نہ صرف جسم میں زنک کی کمی واقع نہیں ہوتی بلکہ مجموعی طور پر صحت بھی برقرار رہتی ہے۔
پیاز کا استعمال
پیاز کو بھی بال لمبا کرنے کا مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس سبزی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ بالوں کو کمزور نہیں ہونے دیتیں اور انہیں ٹوٹنے سے بھی بچاتی ہیں۔ تاہم صرف پیاز کو بالوں کی لمبائی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔
بالوں کی افزائش اور ان کی لمبائی میں اضافہ کرنے کے لیے ایک درمیانے سائز کی پیاز کو گرینڈ کر کے اس کا پیسٹ بنا لیں۔ اب اس پیسٹ میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ کیسٹر آئل شامل کر لیں۔ ان تمام اجزا کو ایک برتن میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور اس پیسٹ کو بالوں پر لگا لیں۔
اس پیسٹ کو تقریباً ایک گھنٹے تک بالوں پر لگا رہنے دیں اور پھر انہیں کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ اس عمل سے آسانی کے ساتھ بالوں کی لمبائی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ پیاز سے کئی اور فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ پیاز میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے اس کے استعمال سے بالوں کی خشکی بھی ختم ہوتی ہے اور یہ سر کا کھردرا پن بھی ختم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیاز کا پیسٹ سر پر لگانے سے سر کی جِلد میں خون کی روانی بھی بہتر ہوتی ہے۔
انڈے کی زردی
ایک عام اندازے کے مطابق ایک مہینے میں بالوں کی لمبائی آدھے انچ تک بڑھتی ہے۔ اگر انڈے کی زردی جیسی مؤثر چیزیں استعمال کی جائیں تو بالوں کی لمبائی میں مؤثر طریقے سے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انڈے کی زردی کے استعمال سے بالوں کی لمبائی، چمک، اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آپ کے بال ٹوٹ رہے ہیں تو پھر بھی انڈے کی زردی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ انڈے میں پروٹین اور بہت سے ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو بالوں کی لمبائی اور مضبوطی میں اضافہ کرتے ہیں۔
بالوں کی لمبائی اور ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے دو انڈوں اور دو چمچ زیتون کے تیل کا مکسچر تیار کر لیں اور اس مکسچر میں آدھا کپ پانی بھی شامل کر لیں۔ جب تینوں چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اسے سر پر تیس منٹوں کے لیے لگائیں اور پھر شیمپو سے دھو لیں۔ بالوں کو لمبا کرنے کا یہ طریقہ بھی نہایت مؤثر ہو گا۔
تیل کا استعمال
تیل کی مختلف اقسام کو اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بالوں کی لمبائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ سروسز ہسپتال لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈرما ٹالوجسٹ کہتے ہیں نہانے سے دو گھنٹے قبل بالوں کو تیل لگا کر مفید نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے تیل کو نیم گرم کر کے سر پر ہلکا مساج کیا جا سکتا ہے۔ اگر رات کو سونے سے قبل سر پر مساج کیا جائے اور صبح اٹھ کر سر دھو لیا جائے تو آسانی کے ساتھ بالوں کی چمک اور لمبائی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
نقصان دہ پروڈکٹس کا کم استعمال
کچھ لوگ بالوں کو دھونے شیمپو استعمال کرتے ہیں جو کہ بالوں کی افزائش کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کنڈیشنر کے استعمال سے بھی بالوں کی افزائش متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے بالوں کی افزائش کے مسائل سے بچنے کے لیے ایسے شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کرنے سے گریز کریں جو بالوں کی افزائش کو متاثر کریں۔
بالوں کو لمبا کرنے کے طریقوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی ڈرما ٹالوجسٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آسانی کے ساتھ کسی بھی ڈرما ٹالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔