Home Hair Care سفید بالوں کو کالا کرنے کے 5 مؤثر طریقے جانیں اور پریشانی سے نجات پائیں

سفید بالوں کو کالا کرنے کے 5 مؤثر طریقے جانیں اور پریشانی سے نجات پائیں

safed balo ko kala karne ka tarika
Spread the love

سر کے بالوں کا بڑھاپے سے پہلے سفید ہو جانا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ان دنوں بہت سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس مسئلے کا شکار نظر آتے ہیں۔ سفید یا سرمئی بالوں کی وجہ سے چوں کہ انسان کی شخصیت پر براہِ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لیے یہ مسئلہ کافی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ نوجوانوں میں بال کیوں جلدی سفید ہو جاتے ہیں؟
جلد اور بالوں میں پگمنٹ پیدا کرنے والا ایلیمنٹ ہوتا ہے۔ اس ایلیمنٹ کو میلانن کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹر شائقہ علی، جو کہ ایک نامور اور نہایت قابل ڈرماٹالوجسٹ ہیں اور پندرہ سال کا تجربہ رکھتی ہیں، کا کہنا ہے کہ جب جلد اور بالوں میں یہ ایلیمنٹ کم ہونا شروع ہو جاتا ہے تو بالوں  کا رنگ تبدیل ہو جاتا ہے۔
بالوں کی رنگت اس قدر تیزی سے تبدیل ہو گی جس قدر تیزی سے میلانن کی مقدار کم ہو گی۔ میلانن کی کمی کے علاوہ دیگر وجوہات کی وجہ سے بھی بالوں کی سفیدی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذہنی دباؤ، جینیاتی مسائل، ہارمونل تبدیلیوں، اور سگریٹ نوشی کی عادت بھی ان وجوہات میں شامل ہیں۔
ان وجوہات کی وجہ سے اگر بالوں کی سفیدی کا سامنا کرنا پڑے تو ان سے نجات پانا قدرے مشکل ہوتا ہے۔ خاص طور پر اگر جینز کی وجہ سے بال سفید ہو جائیں تو پھر قدرتی طریقوں سے انہیں کالا کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ تاہم اگر وٹامنز کی کمی یا مختلف بیماریوں کی وجہ سے اگر بال سفید ہا جائیں تو پھر ان سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔
ان وجوہات کی وجہ سے بال سفید ہونے کی صورت میں عام طور پر ڈرماٹالوجسٹ وٹامنز اور منرلز کا استعمال تجویز کرتا ہے۔

سفید بال کالا کرنے کے طریقے

مندرجہ ذیل طریقے بالوں کو کالا کرنے کے عمل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم ان طریقوں پر عمل کرنے سے قبل اگر آپ علی میڈیکل سنٹر سے تعلق رکھنے والے ڈرماٹالوجسٹ سے مشورہ کر لیں تو یہ آپ کے لیے مفید ہو گا، کیوں کہ ڈرٹالوجسٹ اس بات کی نشاندہی کر سکے گا کہ آپ کے بال کیوں سفید ہوئے یا ہو رہے ہیں۔

وٹامنز اور منرلز کا استعمال

اگر آپ کے بال سفید ہو رہے ہیں تو فوری طور پر آپ کو اپنا طرزِ زندگی تبدیل کرنا ہو گا۔ طرزِ زندگی میں تبدیلی لانے سے بال سفید ہونے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر نارمل روٹین میں وٹامنز اور منرلز استعمال نہیں کر رہے تو آپ کو ان کا استعمال یقینی بنانا ہو گا۔
بالوں کی صحت اگر برقرار رہے اور ان کو میلانن ملتا رہے تو یہ سفید نہیں ہوں گے۔ کچھ وٹامنز جیسا کہ وٹامن بی خاص طور پر بائیوٹین اور وٹامن بی12، وٹامن اے ڈی، اور ای بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان وٹامنز کے استعمال سے نہ صرف بالوں پر مفید اثرات مرتب ہوں گے بلکہ مجموعی صحت بھی برقرار رہے گی۔
ان وٹامنز کو دو طرح سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ پہلا طریقہ یہ ہے کہ انہیں قدرتی ذرائع جیسا کہ سبزیوں، پھلوں، دالوں، اور خشک میوہ جات سے حاصل کیا جائے اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انہیں حاصل کرنے کے لیے سپلیمنٹس استعمال کیے جائیں۔ ایک ڈرماٹالوجسٹ آپ کو اس سلسلے میں مدد فراہم کر سکتا ہے کہ آپ کے لیے بہترین طریقہ کون سا ہے۔
اس کے علاوہ منرلز کا استعمال بھی بالوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ زنک، آئرن، میگنیشیم، سیلینیم، اور کاپر جیسے منرلز بھی بالوں کی صحت کو برقرار رکھتے ہیں اور ان کی افزائش کو بڑھاتے ہیں۔ 
آپ ان وٹامنز اور منرلز کو متوازن مقدار میں استعمال کر کے بالوں کی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کا خاتمہ

کیا سگریٹ نوشی کی عادت بالوں کی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے؟ ڈرماٹالوجسٹ اور سائنسی تحقیقات اس سوال کا جواب ہاں میں دیتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق، سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں بال جلدی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ حتی کہ نوجوانوں میں بھی سگریٹ نوشی سفید بالوں کے خطرات میں اضافہ کر دیتی ہے۔ سگریٹ نوشی کی وجہ سے جِلد بھی متاثر ہوتی ہے اور ہیئر فولیکلز بھی سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔
اگر سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ یہ عادت صرف پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے تو پھر آپ کو اس غلط فہمی سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے، کیوں کہ یہ عادت بالوں کے ساتھ ساتھ دیگر اعضاء کی صحت کو بھی متاثر کر رہی ہے۔
مزید پڑھیے: سگریٹ نوشی کے نقصانات

آملہ کا استعمال

وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل بالوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ آملہ کے استعمال سے نہ صرف بالوں کے قدرتی رنگ (کالا) کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کی مجموعی صحت بھی برقرار رہتی ہے جیسا کہ یہ چمک دار رہتے ہیں۔
آملہ کے تازہ پھل، مربے، اچار، اور جوس کے استعمال سے بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ آملے کے پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں بھی شامل کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے پاؤڈر کو ناریل کے تیل میں شامل کریں اور پکنے کے لیے چولھے پر رکھ دیں، جب یہ پک جائے تو اسے چولھے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر تیس سے چالیس منٹوں کے لیے بالوں پر لگا لیں۔ اس کے بعد بالوں کو دھو لیں۔
سفید بالوں کا یہ دیسی علاج یا طریقہ آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیے: آملہ کے فوائد

کچھ عادات کا خاتمہ

آپ روزمرہ کی زندگی میں ایسی عادات اپناتے ہیں جو بالوں کو سخت نقصان پہنچاتی ہیں اور انہیں جلد سفید کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ آپ ان عادات کے ترک کرنے کو سفید بالوں کا دیسی علاج بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ عادات مندرجہ ذیل ہیں۔
بلیچنگ –
ہیئر ڈرائیر کا زیادہ استعمال –
نقصان دہ شیمپو اور صابن کا استعمال –
بالوں کو بار بار دھونا –
ان عادات کو ترک کرنے سے آپ بالوں کو جلد سفید ہونے سے روک سکتے ہیں۔

پیاز کا رس

پیاز کے رس کو بالوں کو کالا کرنے کا مفید طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ بالوں کی صحت میں بہتری لانے اور ان کی رنگت کو برقرار رکھنے کے لیے پیاز کا رس لے لیجیے۔ آپ بلینڈر کی مدد سے پیاز کا رس نکال سکتے ہیں اور پھر اس رس کو تیس منٹوں کے لیے بالوں پر لگا لیں۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو دھو لیں۔
سفید بالوں کے یہ دیسی علاج یا طریقے بہت سے افراد کے لیے مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم یہ ممکن ہے کہ یہ طریقے کسی خاص فرد کے لیے فائدہ مند نہ ہوں۔ اس صورت میں آپ کو مزید طریقے جاننا ہوں گے۔
اگر آپ بالوں کو کالا کرنے کے مزید طریقوں کے متعلق جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی بھی ڈرماٹالوجسٹ سے رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment