Home Nutrition & Diet کریلے کے 13 فوائد جو کڑوے ذائقے کا باوجود اس کے استعمال پر مجبور کر دیں

کریلے کے 13 فوائد جو کڑوے ذائقے کا باوجود اس کے استعمال پر مجبور کر دیں

karele kay fawaid
Spread the love

کریلے کو صحت کے لیے سب سے زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔ کریلے کو نہ صرف پکایا جاتا ہے بلکہ لوگ  اس کو اچار کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں، جب کہ اس کا جوس بھی بنایا جاتا ہے۔ 

اس سبزی کو تقریباً دنیا بھر میں کاشت کیا جاتا ہے، تاہم ایشیائی ممالک میں اس کی کاشت زیادہ ہوتی ہے اور انہی ممالک میں ہی اسے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ کریلے کو اس کڑوے ذائقے کی وجہ سے بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے، تاہم اس سے حاصل ہونے والے بے شمار طبی فوائد کی وجہ سے اس کا استعمال یقینی بنانا بہت ضروری ہوتا ہے۔

کریلے کو مختلف نیوٹرنٹس حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ایک کپ یا چورانوے گرام کریلوں میں میں بیس کیلوریز، چار گرام کاربو ہائڈریٹس، اور دو گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، سی، فولیٹ، پوٹاشیم، زنک، اور آئرن بھی پایا جاتا ہے۔ یہ تمام غذائی اجزاء نہ صرف صحت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اس بہتر بھی بناتے ہیں۔

کریلے کے فوائد

کریلے کو پکا کر یا اس کا جوس بنا کر اگر  اسے استعمال کیا جائے تو مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

قوت مدافعت میں بہتری

کریلا بھی شہتوت کی طرح قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے، جسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کر کے آسانی کے ساتھ قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

کریلے کو اگر پانی میں ابال کر استعمال کیا جائے تو بہت موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ قوت مدافعت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انفیکشن اور الرجی جیسی علامات کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کریلوں میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتے ہوئے جسم میں موجود مضرِ صحت اجزاء کے اثرات کو زائل کرتے ہوئے صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

بلڈ شوگر میں بہتری

کریلے میں پائے جانے والی مختلف طبی خصوصیات کی وجہ سے اس دنیا کے مختلف ممالک میں ذیابیطس کی علامات کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جب کہ طبی تحقیقات بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ کریلے کے استعمال سے بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کریلے کے استعمال سے جسم میں انسولین کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور ٹشوز کی شوگر استعمال کرنے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے، جس سے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم طبی ماہرین کا خیال ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے کہ کریلا کس طرح جسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔

پھیپھڑوں کی صحت میں بہتری

کریلے کا جوس بنا کر اگر باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو پھیپھڑوں کے کئی مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے انہیں کچا بھی چبایا جا سکتا ہے اور ان کو پانی میں ابال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ  کریلے کے استعمال سے دمہ، نزلہ، زکام، اور سانس کی نالی کے انفیکشن سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

کینسر سے بچاؤ میں مددگار

کریلے میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق کریلے کے ایکسٹریکٹ کے استعمال سے معدے، پھیپھڑوں، اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ اس ایکسٹریکٹ کے استعمال سے کینسر کی وجہ ببنے والے سیلز کی افزائش روکنے میں بھی مدد ملتی ہے، جب کہ چھاتی کے کینسر کی وجہ بننے والے سیلز کی افزائش بھی رک جاتی ہے۔

کیل مہاسوں سے چھٹکارا

خون گاڑھا ہونے یا اس میں مضر ذرات کی مقدار بڑھنے سے کیل، مہاسوں، ایکنی، اور پھوڑے پھنسیوں سمیت جلد کی بہت سی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ خارش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

کریلے کا جوس استعمال کرنے سے خون کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے جلد کے ان تمام مسائل سے آسانی کے ساتھ چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

مردانہ کمزوری کا ممکنہ علاج

مردانہ کمزوری کا شکار افراد کو ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو ٹامن اے اور سی سے بھرپور ہوں، کیوں کہ یہ دنوں وٹامنز جنسی صحت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

چوں کہ ان میں وٹامن اے اور سی پائے جاتے ہیں، اس لیے کریلوں کی مدد سے مردانہ کمزوری کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں کمی

جسم میں کولسیٹرول کی سطح میں اضافہ ہونے سے خون کی نالیوں میں فیٹ جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے جس سے دل کو خون پمپ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کچھ طبی تحقیقات کے مطابق کریلوں کے استعمال سے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈز کی سطح کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

وزن میں کمی لانے میں مددگار

موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے خواہش مند افراد کے لیے کریلے کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کریلے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کی مدد سے جسم میں اضافی اور خاص طور پر پیٹ کے گرد جمع ہوئی چربی زائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ موٹاپے سے نجات یا وزن میں کمی لانے کے لیے کریلے کا جوس استعمال کیا جا سکتا ہے۔

قبض سے نجات

کریلے کو اس کی طبی افادیت کی بنا پر قبض کا علاج بھی سمجھا جاتا ہے۔ زیادہ تر ہاضمہ کے مسائل کا شکار افراد کو قبض کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قبض سے نجات حاصل کرنے کے لیے سبزیوں میں سے کریلے کا استعمال سب سے زیادہ مفید ہے۔

اس پائے جانے والے فائبر کی وجہ سے ہاضمہ کے نظام میں بہتری آتی ہے اور میٹابولزم بھی تیز ہوتا ہے، جس سے قبض کی علامات ختم ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

karele-say-balon-ki-lambai-main-izafa

جِلد اور بالوں کی صحت میں بہتری

کریلے میں اینٹی آکسیڈنٹس سمیت وٹامن اے اور سی بھی پایا جاتا ہے جو کہ بالوں اور جلد کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ کریلے کے استعمال سے جِلد پر بڑھتی عمر کی وجہ سے ظاہر ہونے والے اثرات میں کمی آتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کریلے کے استعمال سے سر کی خشکی کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے، جب کہ بال گرنے کے عمل کو بھی سست کیا جا سکتا ہے۔

توانائی حاصل کرنے کا ذریعہ

طبی ماہرین کے مطابق کریلے کے استعمال سے انرجی لیول کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد ملتی ہے، جس سے نیند کی کوالٹی میں بہتری آتی ہے اور نیند نہ آنے جیسے مسائل سے چھٹکارا پانے میں مشکلات پیش نہیں آتیں۔

بصارت میں بہتری

کریلے میں وٹامن اے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ موتیا کے خطرات کو کم کرتا ہے اور بصارت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کریلے کے استعمال سے آنکھوں کے گرد پڑے سیاہ حلقوں کو بھی ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

زخم مندمل کرنے میں مفید

اس سبزی میں زخم کے مندملی کے عمل کو تیز کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، کیوں کہ اس کے استعمال سے خون کے بہاؤ اور بلڈ کلاٹنگ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، جب کہ زخموں کے انفیکشن کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔

کریلے کے مزید فوائد کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment