Home Nutrition & Diet ملٹھی کے 13 ایسے فوائد جن سے ہاضمہ بہتر اور ڈپریشن کا خاتمہ ہو

ملٹھی کے 13 ایسے فوائد جن سے ہاضمہ بہتر اور ڈپریشن کا خاتمہ ہو

malathi kay faidy
Spread the love

ملٹھی کو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں سینکڑوں سالوں سے دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ملٹھی کا ذائقہ خوش گوار، جب کہ اس کا مزاج گرم تر ہوتا ہے۔ ویسے تو ملٹھی بہت سے ملکوں میں پائی جاتی ہے، تاہم بلوچستان میں پائی جانے والی ملٹھی سب سے مفید ثابت ہوتی ہے۔

ملٹھی در اصل ایک جھاڑی کی جڑ ہوتی ہے۔ یہ جھاڑی زمین پر پھیلتی رہتی ہے اور اس کی جڑ زیر زمین کافی گہرائی تک چلی جاتی ہے۔ ان جڑوں کو زمین سے نکال کر قدرے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیا جاتا ہے، ان ٹکروں کو پانی میں ابال کر استعمال کے لیے سکھا لیا جاتا ہے، جڑوں سے بنے ہوئے ان ٹکڑوں کو ملٹھی کہا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ایک اونس ملٹھی میں ایک سو چالیس کیلوریز، ایک گرام پروٹین، ایک گرام فیٹ، تینتیس گرام کاربوہائڈریٹس، ایک گرام فائبر، اور چھ گرام شوگر پائی جاتی ہے۔

ملٹھی کے فوائد

اگر آپ ملٹھی سے طبی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے متوازن مقدار میں باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا ہو گا۔

ہاضمہ کے مسائل سے نجات

ہم میں سے اکثر افراد ہاضمہ کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں، جس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ غیر متوازن غذاؤں کے استعمال، چینی سے بھرپور مشروبات، ورزش نہ کرنا، اور پانی کو کم مقدار میں استعمال سے معدے کے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ان مسائل میں قبض، معدے کی تیزابیت، گیس، اور السر وغیرہ شامل ہیں، جن سے چھٹکارا پانے کے لیے اگر بر وقت اقدامات نہ اٹھائے جائیں تو یہ علامات شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ آپ ان مسائل سے بچنے اور چھٹکارا پانے کے لیے ملٹھی کو استعمال کر سکتے ہیں، جب کہ ہاضمہ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے بھی ملٹھی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ 

قبض، بھوک کی کمی، اور گیس وغیرہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ ملٹھی سے بنا ہوا قہوہ استعمال کر سکتے ہیں۔

جگر کی صحت میں بہتری

جگر کی صحت میں بہتری لانے اور اسے بیماریوں سے بچانے کے لیے ملٹھی کا استعمال سے زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ ملٹھی کے استعمال سے جسم اور جگر کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ یرقان کے خطرات میں بھی خاطر خواہ کمی آتی ہے جس سے جگر کی صحت متاثر نہیں ہوتی۔

ذہنی مسائل سے نجات

مصروف طرزِ زندگی اور بہت سی پریشانیوں کی وجہ ذہنی تناؤ اور افسردگی میں اضافہ ہونے لگتا ہے، جب کہ ڈپریشن کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

ایسے افراد جو مختلف ذہنی مسائل کا شکار ہوں، ان کے لیے ملٹھی مفید ثابت ہو سکتی ہے کیوں کہ اس کے استعمال سے تناؤ کی وجہ بننے والے کیمیکلز کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ملٹھی کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزن میں کمی 

موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن سے چھٹکارا پانے کے لیے اکثر افراد پریشان نظر آتے ہیں کیوں موٹاپے کی وجہ سے نہ صرف طبی مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ ذہنی بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں۔

وزن میں کمی لانے کے لیے ملٹھی کا قہوہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کم وقت میں وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں یا پیٹ کے گرد بنی ہوئی چربی کو گھلانا چاہتے ہیں تو ملٹھی کے قہوے کے استعمال کے ساتھ ورزش کو اپنا معمول بنا لیں۔ کیوں کہ ورزش کے طبی فوائد سے ملٹھی کی افادیت بڑھ جائے گی۔

کولیسٹرول لیول میں بہتری

جسم میں اگر نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہو جائے اور فائدہ مند کولیسٹرول کم ہو جائے تو دل کے مسائل کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

نقصان دہ کولسیٹرول کی سطح میں کمی اور فائدہ مند کولیسٹرول کو قدرتی طریقے سے بڑھانے کے لیے ملٹھی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم کولیسٹرول کی سطح کو متوازن کرنے کے لیے آپ کو ملٹھی کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ہو گا۔

قوتِ مدافعت میں اضافہ

ملٹھی کے استعمال سے قوت مدافعت کی مضبوطی میں اضافہ ہوتا ہے جس سے جسم کو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے جب کہ بیماریوں سے محفوظ ہونے کی وجہ سے صحت بھی برقرار رہتی ہے۔

مردانہ کمزوری کی علامات کا خاتمہ

بہت ساری دوسری جڑی بوٹیوں کی طرح ملٹھی کو بھی مردانہ کمزوری کا مؤثر علاج سمجھا جاتا ہے۔ ملٹھی کے استعمال سے اسپرم کی صحت میں بہتری آتی ہے جس سے مردانہ کمزوری سے چھٹکارا پانے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

کھانسی سے نجات

کھانسی اور گلے کی خراش کی شدت میں کمی لانے کے یے بھی ملٹھی کو مفید سمجھا جاتا ہے۔ اسی طبی افادیت کے پیش نظر ملٹھی کو مختلف ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ملٹھی کے استعمال سے دمہ اور سانس کے دوسرے مسائل سے بھی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ سانس کے مسائل، کھانسی، اور گلے کی خراش سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملٹھی کے چند ٹکڑوں کو لے کر پانی میں دس منٹ تک ابال لیں، اس کے بعد اس کو استعمال کر لیں۔

حیض کے درد میں کمی

اکثر خواتین کو حیض کے دوران درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملٹھی کے قہوے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ملٹھی میں اینٹی آکیسڈنٹس، اینٹی بیکٹیریل، اور سوزش کو کم کرنے والی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جس سے درد کی شدت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

جِلد کی صحت میں بہتری

جِلد کے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے ملٹھی کا استعمال مفید ثابت نہیں ہوتا، تاہم جِلد کے بہت سے مسائل جیسا کہ جِلد کی خشکی، ایکزیما، اور جِلد کی رگڑ سے بچا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ ملٹھی کے استعمال سے جِلد کی صحت میں بھی بہتری آتی ہے۔

کینسر کے خطرات میں کمی

ملٹھی میں چوں کہ اینٹی آکیسڈنٹس سمیت سوزش کو کم کرنے والے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کہ کنسر کی مختلف اقسام کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

ملٹھی کے استعمال سے چھاتی، پروسٹیٹ، اور جِلد کے کینسر کی وجہ بننے والے سیلز کی افزائش رک جاتی ہے، جس سے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

دانتوں کی حفاظت

بیکٹیریا کی وجہ سے دانتوں کے بہت سسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں کیویٹی سر فہرست ہے۔ ملٹھی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے اس کے استعمال سے دانتوں کے مسائل کی وجہ بننے والے بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور سانس کی بو کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

ہیپا ٹائٹس سی  کے خلاف مفید

ایک ٹیسٹ ٹیوب کے مطابق ملٹھی ہیپا ٹائٹس سی کی علامات سے نجات پانے کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے، تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے کہ ملٹھی کس طرح ہیپا ٹائٹس سی  کے خلاف کام کرتی ہے۔

ملٹھی کے مزید فوائد کے متعلق جاننے کے لیے آپ کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں، آسانی کے ساتھ کسی ماہرِ غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment