Home Fitness and Healthy Lifestyle نظر کی کمزوری کی علامات، وجوہات اور اس کے 3  مؤثر علاج جانیے

نظر کی کمزوری کی علامات، وجوہات اور اس کے 3  مؤثر علاج جانیے

Nazar ki Kamzori Ka Ilaj
Spread the love

آج کل بہت سے ایسے افراد نظر آتے ہیں جنہوں نے سفید رنگ کی عینک لگا رکھی ہوتی ہے۔ ان میں سے کچھ افراد کی نزدیک کی نظر کمزور ہوتی ہے تو بہت لوگوں کو دور کی نظر کی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

نظر کی کمزوری بعض دفعہ پیدائشی ہوتی ہے۔ لیکن اگر یہ جوانی میں بڑھاپے میں لاحق ہو جائے تو اس بات کے امکانات ہوتے ہیں برے اور منفی طرزِ زندگی کی وجہ سے نظر کمزور ہوئی ہے۔ نظر کمزور ہونے سے صرف دیکھنے میں ہی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بلکہ اس کمزوری کی کئی علامات ہو سکتی ہیں۔

نظر کی کمزوری کی بنیادی علامات میں آنکھوں میں شدید یا اچانک درد، آنکھوں کا دھندلا پن، آنکھوں سے پانی بہنا، اور ایک جگہ فوکس کرنے میں مشکلات شامل ہیں۔ نظر کی کمزوری یہ علامات کچھ طبی امراض اور روز مرہ کی عادات کی وجہ سے لاحق ہوتی ہیں۔

نظر کی کمزوری کی وجوہات

مندرجہ ذیل وجوہات نظر کو کمزور کر سکتی ہیں

ذیابیطس

ذیابیطس ایک دائمی بیماری ہے جو کہ کئی دوسری طبی علامات کے خطرات کو بھی بڑھا دیتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے لبلبہ متوازن مقدار میں انسولین پیدا نہیں کر پاتا۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کی وجہ سے ریٹینا میں خون کی شریانوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

ان شریانوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے آنکھوں کی سوزش لاحق ہو سکتی ہے جب کہ کچھ افراد کی آنکھوں سے پانی بہنے لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کی وجہ سے آنکھوں کی کمزوری یا دھندلا پن بھی لاحق ہو سکتا ہے اور آنکھوں میں خون کی روانی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

کالا موتیا

کالا موتیا کو ایک خطرناک بیماری سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ اگر کوئی شخص موتیا کا شکار ہو جائے تو اس کی آنکھوں سے پانی بہت سست رفتار سے بہتا ہے۔

پانی سست رفتار سے بہنے کی وجہ سے آنکھوں میں پانی جمع ہونے لگتا ہے جس سے پریشر بہت بڑھ جاتا ہے۔  اکرم میڈیکل کمپلیکس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اس پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نہ اٹھائے جائیں تو آنکھوں کی بینائی مستقل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

کمپیوٹر یا موبائل کا استعمال

سوشل میڈیا اور دفاتر میں کام کرنے کی وجہ سے کمپیوٹر اور موبائل فونز کے استعمال میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافہ سے نہ صرد ذہنی مسائل لاحق ہو رہے ہیں بلکہ کئی جسمانی بیماریوں کے خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

کمپیوٹر اور موبائل فونز کی وجہ سے لوگ آنکھیں کم جھپکتے ہیں جس سے آنکھوں کی خشکی لاحق ہو سکتی ہے۔ آنکھوں کی صحت اور نظر کو کمزوری سے بچنے کے لیے آنکھوں کی خشکی جیسے مسائل سے بچاؤ نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے نظر کی کمزوری سے بچاؤ کے لیے کمپیوٹر اور موبائل فونز کے استعمال میں کمی لانا ضروری ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ لیپ ٹاپ وغیرہ کے استعمال سے بہت سے لوگوں کی نیند بھی متاثر ہوتی ہے جو نظر کی کمزوری کا باعث بن سکتی ہے۔

اگر ان وجوہات یا کسی دوسری وجہ سے آپ کی نظر کمزور ہو گئی تو کچھ صحت مندانہ عادات اپنانے سے نظر کی کمزوری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

نظر کی کمزوری کا علاج

نظر کی کمزوری کے مندرجہ ذیل علاج آپ کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں

سگریٹ نوشی سے نجات

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ نوشی کے نقصانات صرف پھیپھڑوں تک محدود ہوتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے، سگریٹ نوشی کی وجہ سے جسم کے مختلف اندرونی و بیرونی اعضاء بری طرح متاثر ہوتے ہیں جب میں آنکھیں بھی شامل ہیں۔

سگریٹ نوشی کی وجہ سے سفید موتیا کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے جب کہ دیگر کئی امراض کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اگر آپ بھی سگریت نوشی کے عادی ہیں تو اس عادت کو ترک کر دیں کیوں کہ اس کی وجہ سے آپ کی آنکھوں پر نہایت مضرِ صحت اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

اس عادت سے نجات حاصل کرنا قدرے مشکل ہو سکتا ہے۔ اس لیے اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے خاندان کے افراد، دوستوں، یا ماہرِ امراض سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

متوازن سے بھرپور غذائیں

اچھی صحت کو برقرار رکھنا ہو یا مستقبل میں بیماریوں سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہو، صحت مند اور متوازن غذا کے استعمال کے بغیر ممکن نہیں ہو گا۔ ان غذاؤں میں وٹامن اے، سی، ای، اور زنک جیسے منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ مجموعی صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے مسائل سے بھی بچاتے ہیں۔

متوازن غذاؤں سے یہ منرلز اور وٹامنز حاصل کرنے کی وجہ سے آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے اور نظر کی کمزوری کی علامات میں بھی کمی آتی ہے۔ آنکھوں کی صحت کے لیے اسٹرابری، آلو، پالک، لیموں، اور گاجر جیسی مفید غذائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایسی غذاؤں کو بھی اپنے روز مریہ استعمال کا حصہ بنائیں جن میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہوں۔ خشک میوہ جات، سالمن مچھلی، اخروٹ، اور انڈے وغیرے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

سن گلاسز کا استعمال

سن گلاسز کے استعمال سے بھی نظر کی کمزوری سے بچا جا سکتا ہے اور آنکھوں کی صحت بھی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ اگر آپ دن میں گھر سے باہر جا رہے ہیں تو سن گلاسز کے استعمال کو یقینی بنائیں کیوں کہ سن گلاسز پہننے کی وجہ سے سورج مضر صحت شعاؤں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

جب سورج کی یہ شعائیں آنکھوں تک نہیں پہنچتیں تو موتیا جیےس مسائل سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔

نظر کی کمزوری کے علاج اور اس کی علامات کے بارے میں جاننے کے لیے کسی آنکھوں کے ماہرِ امراض سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، آسانی کے ساتھ آنکھوں کے کسی بھی ماہرِ امراض سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment