Home Women's Health مینوپاز کیا ہے اور یہ خواتین کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟

مینوپاز کیا ہے اور یہ خواتین کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟

Menopause Kya Hai
Spread the love

مینوپاز کیا ہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جس کے جواب سے بہت ساری خواتین واقفیت نہیں رکھتیں۔ مینوپاز کو تفصیل سے سمجھنے کے لیے پہلے ہمیں کچھ قدرتی عوامل کو جاننا ہو گا جو خواتین کے جسم میں واقع ہوتے ہیں۔
بلوغت کی عمر میں قدم رکھنے پر لڑکے اور لڑکیوں دونوں کے اجسام میں کچھ تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔ ان تبدیلیوں کی بنیادی وجہ ہارمونز ہوتے ہیں۔ انہی ہارمونز کی وجہ سے لڑکیوں میں ماہواری یا حیض کا عمل قدرتی طور پر شروع ہو جاتا ہے، تاہم کچھ لڑکیوں میں ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے حیض کا عمل شروع نہیں ہوتا۔
خواتین میں بلوغت کی عمر سے شروع ہونے والی ماہواری پچاس سال کی عمر تک جاری رہتی ہے۔ ڈاکٹر ربیعہ اشرف، جو کہ ایک گائناکالوجسٹ ہیں، کا کہنا ہے پچاس سال کی عمر میں حیض بند ہو جانا ایک عمومی عمل ہے، تاہم کچھ خواتین میں اڑتالیس تو کئی خواتین میں باون یا پچپن سال کی عمر میں ماہواری ختم ہوتی ہے۔
جب خواتین میں ماہواری کا عمل ختم ہو جاتا ہے اور بارہ مہینوں تک لگاتار ان کو حیض نہیں آتا تو پھر اسے مینوپاز کہا جاتا ہے۔ مینوپاز کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ حیض کے خاتمے کا ایک قدرتی عمل ہے۔ مینوپاز جب واقع ہوتا ہے تو بہت ساری خواتین کو کسی بھی طبی علامت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، تاہم کچھ خواتین کو کئی علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مینوپاز کی وجہ سے لاحق ہونے والی علامات

مینوپاز کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات لاحق ہو سکتی ہیں۔

سونے میں مشکلات -جسم کے اوپری حصے میں گرماہٹ کا احساس -جنسی سرگرمی کے دوران تکلیف -بے چینی –ڈپریشناضطراب -توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات -وزن میں اضافہ –پیشاب کی نالی کا انفیکشنسردرد -جوڑوں کا درد -جنسی عمل کی خواہش میں کمی –

اس کے ساتھ ساتھ مینوپاز کا آغاز ہونے سے قبل بھی خواتین میں کچھ علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔ یہ علامات مندرجہ ذیل ہیں۔

حیض کی بے قاعدگیاعضائے مخصوصہ کی خشکیرات کو پسینہ آنامیٹابولزم کی سستیجِلد کی خشکیبالوں کا پتلا پنچھاتی کے مسائل

مینوپاز کا جب آغاز جب ہوتا ہے تو صرف ایک سال کے عرصے میں خون کی شریانوں میں کھنچاؤ کے خطرات میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ مینوپاز کی یہ علامات اگر شدت اختیار کر جائیں تو پھر انہیں مؤثر علاج کے بغیر کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

مینوپاز کا علاج

اگر آپ میں مینوپاز کی ظاہر ہو رہی ہیں تو کوشش کریں کہ ابتدائی سطح پر ہی ان کے لیے مؤثر علاج حاصل کیا جائے، کیوں کہ اگر یہ علامات شدت اختیار کر جائیں تو پھر یہ طرزِ زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔

ایسی خواتین جن کی عمر ساٹھ سال سے زائد ہو یا جن میں مینوپاز واقع ہوئے دس سال بیت چکے ہوں، ان کے لیے زیادہ تر ہارمونل تھراپیز تجویز کی جاتی ہیں تا کہ ہاٹ فلیشنز اور ہڈیوں کے بھربھرے پن جیسی علامات کو کنٹرول کیا جا سکے۔مزید پڑھیے: ہاٹ فلیشز کے مؤثر علاج

اس کے علاوہ مینوپاز کی دیگر علامات جیسا کہ بالوں کا جھڑنا اور اعضائے مخصوصہ کی خشکی کے لیے ہارمونل تھراپیز کے لیے کچھ دیگر ادویات بھی تجویز کی جاتی ہیں۔ تاہم مینوپاز کی علامات سے مؤثر طور پر نجات حاصل کرنے کے لیے کچھ گھریلو علاج بھی تجویز کیے جاتے ہیں تا کہ ان علامات سے چھٹکارا پانے کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ورزش کی عادت

مینوپاز کے بعد خواتین کو اس بات ی طرف خاص طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ورزش کی عادت کو اپنائیں۔ ورزش کی عادت کی وجہ سے خواتین کو صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ مینوپاز والی خواتین کے لیے صحت مند وزن کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہو جاتا ہے کیوں کہ مینوپاز کی وجہ سے اکثر خواتین کے وزن میں اضافہ ہو جاتا ہے۔صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لیے ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال سے تعلق رکھنے والے گائناکالوجسٹ سے یہ مشورہ دیتے ہیں کہ خواتین کو مینوپاز کے بعد چار سو سے لے کر چھ سو تک کم کیلوریز استعمال کرنی چاہیئں۔ اس کے ساتھ خواتین کو ہر روز بیس سے تیس منٹوں تک ورزش کی عادت بھی اپنانی چاہیئے۔کیلوریز کی مقدار کم کرنے اور ورزش کی عادت اپنانے سے مینوپاز والی خواتین کو انرجی بڑھانے میں مدد ملے گی، ان کی نیند بہتر ہو گی، اور ان کی مجموعی صحت میں بھی بہتری آئے گی۔مزید پڑھیں: ورزش کے فوائد

سائیکالوجسٹ سے بروقت رابطہ

چوں کہ مینوپاز کے بعد اکثر خواتین کو ڈپریشن، اضطراب، بے چینی، اور اداسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے انہیں اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ بروقت مؤثر طور پر اپنے سائیکالوجسٹ کو اپنے ذہنی مسائل سے آگاہ کر سکیں۔
اس کے علاوہ مینوپاز کے بعد خواتین کو چاہیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ گزاریں تا کہ انہیں کسی ذہنی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سگریٹ اور الکوحل کے استعمال سے نجات

مینوپاز کے بعد ایسی خواتین جو سگریٹ نوشی کی عادی ہوتی ہیں اور الکوحل استعمال کرتی ہیں، انہیں چاہیئے کہ وہ مکمل طور پر ان چیزوں کے استعمال کو ترک کر دیں۔ کیوں کہ ان دونوں چیزوں کا استعمال مینوپاز کے بعد لاحق ہونے والی علامات میں شدت لا سکتا ہے۔اگر آپ مینوپاز کے بعد بھی الکوحل کے استعمال کو جاری رکھتی ہیں تو آپ صحت کے شدید مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ان تمام مسائل سے بچاؤ کے لیے سگریٹ نوشی اور الکوحل کا استعمال ترک کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔مینوپاز کی علامات کو تفصیل سے جاننے اور مؤثر علاج تجویز کرنے کے لیے گائناکالوجسٹ خواتین کو مینوپاز پروفائل ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کسی بھی ماہر لیڈی ڈاکٹر سے رابطہ کرنے یا آن لائن ٹیسٹ بُک کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment