Home Fitness and Healthy Lifestyle کیا آپ بھی دبلے پن کا شکار ہیں؟ – وزن بڑھانے کے 5 مفید طریقے جانیں

کیا آپ بھی دبلے پن کا شکار ہیں؟ – وزن بڑھانے کے 5 مفید طریقے جانیں

Wazan Barhanay Ka Tarika
Spread the love

بہت کم افراد ایسے ہیں جو صحت مند وزن کے حامل ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں تو کئی وزن میں میں اضافے کی کوشش کرتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتے۔ دبلے پن یا کمزور افراد کے لیے صرف یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ وزن میں اضافہ کریں، بلکہ ضروری یہ ہوتا ہے کہ وہ صحت مند وزن بڑھائیں۔

صحت مند وزن سے مراد یہ ہے کہ کہ وزن میں اضافے کے لیے ایسی چیزیں یا غذائیں استعمال کی جائیں جو صحت کے لیے مضرِ صحت نہیں ہوتیں۔ مثال کے طور پر بہت سے لوگ وزن میں اضافے کے لیے غیر متوازن غذائیں جیسا کہ فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان غذاؤں کے استعمال سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے مگر ان کے استعمال سے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

دبلے پتلے افراد وزن میں اضافہ کرنے کے عمل کے وقت بہت سی غلطیوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔ جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ وہ غیر متوازن غذاؤں کا استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورزش ترک کر دیتے ہیں اور ذہنی دباؤ وغیرہ سے نجات حاصل نہیں  کرتے۔

اس کے ساتھ ساتھ کچھ افراد وزن بڑھانے کے لیے سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں۔ مگر سیفی ہسپتال سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں اضافے کے لیے ان سپلیمنٹس کا استعمال صحت کے لیے نہایت مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ جب کچھ افراد موٹا ہونے کے لیے انجیکشن بھی لگواتے ہیں، لیکن طبی ماہرین کے مطابق وزن میں اضافے کے لیے انجیکشن لگوانا بھی مضرِ صحت ثابت ہو سکتا ہے۔

وزن بڑھانے کے طریقہ

وزن بڑھانے یا موٹا ہونے کے یہ طریقے آپ لیے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں، مگر آپ کو ان طریقوں پر باقاعدگی سے عمل کرنا ہو گا۔

کیلوریز کی مقدار میں اضافہ

وزن میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جسم کو اتنی مقدار میں میں کیلوریز نہیں ملتیں جتنی مقدار میں اسے ضرورت ہوتی ہے۔ جب کہ موٹاپے کی وجہ یہ ہے کہ جسم کو بہت زیادہ مقدار میں کیلوریز حاصل ہوتی ہیں جو کہ موٹاپے کی وجہ بنتی ہیں۔

موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے خواہش مند افراد کو کیلوریز کی مقدار کم کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اسی طرح جو افراد وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں انہیں صحت مند کیلوریز استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ وزن میں اضافہ کرنے کے لیے آپ کے جسم کو کتنی کیلوریز درکار ہیں، یہ جاننے کے لیے آپ کیلوری کیلکولیٹر استعمال کر سکتے ہیں۔

کیلوریز کو صحت مند مقدار میں حاصل کرنا موٹا ہونے کا ایک اہم طریقہ ہے۔ تاہم کچھ لوگ غیر متوازن کیلوریز حاصل کرنا شروع کر دیتے ہیں، جس سے وزن میں صحت مند اضافہ نہیں ہوتا بلکہ کئی بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس لیے ایسی کیلوریز حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے جس سے پیٹ کی چربی میں اضافہ نہ ہو۔

وزن میں اضافہ کرنے کے عمل کرنے کے دوران اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے کہ پیٹ پر فیٹ یا چربی نہ بنے۔ کیوں کہ پیٹ کی چربی کی وجہ سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔

چاولوں کا استعمال

چاولوں کو عام طور پر  صحت کے لیے اچھا نہیں سمجھا جاتا۔ لیکن ان کا استعمال صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر چاولوں کے استعمال سے وزن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چاولوں کو موٹا ہونے کا مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے، تاہم وزن میں اضافے کے لیے چاولوں کو ماہرین غذائیت کے مشورے کے مطابق ہی استعمال کرنا چاہییے۔

چوں کہ چاولوں میں کاربوہائڈریٹس زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے ان کے استعمال سے وزن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ستتر گرام بھورے چاولوں کے استعمال سے سو گرام کاربوہائڈریٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھورے چاولوں میں پروٹین کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔

پروٹین زیادہ لیں

جسمانی و ذہنی صحت میں بہتری لانے کے لیے پروٹین کو متوازن مقدار میں حاصل کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ وزن میں اضافہ کرنے والے افراد کو باقاعدگی کے ساتھ پروٹین استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پروٹین کو متوازن مقدار میں حاصل کرنے کے لیے انڈے جیسی مفید غذائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ تاہم صحت مند پروٹین کے لیے صرف انڈے کی سفیدی استعمال کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ مچھلی، گوشت، دالوں، اور ڈیری پروڈکٹس سے بھی پروٹین حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ پروٹین حاصل کرنے کے لیے سپلیمنٹس بھی استعمال کرتے ہیں، لیکن سپلیمنٹس استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیوں کہ ان کے استعمال سے معدے پر منفی اثرات ظاہر ہو سکتے ہیں۔

پروٹین کے استعمال سے بھوک کم لگ سکتی ہے اس لیے آپ کو کیلوریز حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر پروٹین کے استعمال سے آپ کو بھوک کم لگے تو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کریں۔

زیتون کا تیل

زیتون کے تیل کو بھی وزن میں اضافہ کرنے کا مفید طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس تیل میں بھرپور مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ زیتون کے تیل میں ان سیچوریٹڈ فیٹ پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ سیچوریٹڈ فیٹ کے استعمال سے کولیسٹرول لیول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اگر ہر روز پندرہ ملی لیٹر زیتون کا تیل استعمال کیا جائے تو جسم کو ایک سو بیس کیلوریز حاصل ہوتی ہیں۔ زیتون کے تیل کو سلاد اور پاستہ وغیرہ میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم اس میں کھانے پکانے یا اس کو گرم کر کے استعمال کرنے سے گریز کریں کیوں کہ گرم کرنے سے اس کے نیوٹرنٹس ضائع ہو سکتے ہیں۔

صحت مند غذائیں اور ورزش

صحت مند غذاؤں اور ورزش کے بغیر وزن میں اضافہ لانا مشکل ہو جاتا ہے۔ صحت مند غذاؤں کے استعمال سے جسم کو متوازن مقدار میں کیلوریز ملتی ہیں جب کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے وزن جسم اچھے طریقے سے کیلوریز کو استعمال کر سکے گا۔

آلو، خشک میوہ جات، دودھ، دہی، بھورے چاول، چکن، گوشت، اور دالوں وغیرہ کو صحت مند غذائیں سمجھا جاتا ہے جن کے استعمال سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ ورزش کے لیے مختلف عادات اپنائی جا سکتی ہیں جیسا کہ صبح اٹھ کر واک کی جا سکتی ہے۔

وزن بڑھانے کے مزید طریقے جاننے کے لیے کسی ماہرِ غذائیت سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ماہرِ غذائیت سے آسانی کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment