Home Diseases and Disorders زکام کے 9 مؤثر علاج

زکام کے 9 مؤثر علاج

zukam ka ilaj
Spread the love

زکام وہ بیماری ہے جس کا سامنا کسی بھی موسم میں کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن زیادہ تر لوگوں کو زکام کا سامنا سرد موسم میں کرنا پڑتا ہے۔ زکام تکلیف دہ تو نہیں ہوتا لیکن اس کی وجہ سے طبعیت کی بے چینی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور روزرمرہ کی سرگرمیاں برے طریقے سے متاثر ہو سکتی ہیں۔

عام طور پر زکام کے لیے فلو کا لفظ بھی استعمال کیا جاتا ہے، اگر شروع میں زکام کی شدت کو کم کرنے کے لیے توجہ نہ دی جائے تو اس کی وجہ سے مختلف طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حتی کہ آپ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو سکتی ہے یا سانس لینے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔

زکام کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کی جاتی ہیں، لیکن اس صورت میں کہ جب زکام کی علامات شدت اختیار کر جائیں، زکام کی عمومی علامات میں، زکام سے رطوبت بہنا، آواز بیٹھ جانا، سر درد، سردی کا احساس، یا نتھنوں کی بندش شامل ہے۔ زکام کی علامات شروع ہونے کے ساتھ ہی اگر گریلو ٹوٹکے یا علاج آزمائے جائیں تو یہ نہایت مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

زکام کا علاج

مندرجہ ذیل گھریلو علاج کی مدد سے زکام کی علامات کو آسانی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے۔

لہسن

لہسن میں ایلی سین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے لہسن سے بہت سے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ لہسن کو اگر اپنی خوراک میں شامل کر کے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو زکام کی علامات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ کچھ طبی تحقیقات کے مطابق لہسن موسمی بیماریوں کے خطرات میں بھی کمی لا سکتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

زکام کی علامات کا سامنا کرنے کی صورت میں پانی زیادہ استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ پانی کے استعمال سے ناک، گلہ، اور منہ خشک نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے زکام اور بلغم سے چھٹکارا پانے میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

اس کے علاوہ اگر آپ متوازن مقدار میں پانی استعمال نہیں کرتے تو آپ کو ڈی ہائڈریشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو کہ اسہال اور بخار کی وجہ بن سکتا ہے۔ ڈی ہائڈریشن سے بچنے اور زکام کی شدت میں کمی لانے کے لیے آپ ان چیزوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ناریل کا پانی –
سپورٹس ڈرنکس –
ہربل ٹی –
فریش جوسز –
سوپ –
شوربہ –
پھل اور سبزیاں –

chicken-soup-say-zukam-ka-ilaj

چکن سوپ

چکن سے بنے ہوئے سوپ کو زکام کے لیے مکمل علاج تو نہیں سمجھا جاتا لیکن اس کی شدت میں کمی لانے کے لیے یہ سوپ نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

کچھ طبی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکن کے سوپ کو استعمال کرنے سے جسم میں موجود خون کے سفید خلیات کی حرکت سست ہوتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو بیماری سے تحفظ ملتا ہے۔ جب ان خلیات کی حرکت سست ہوتی ہے تو یہ جسم کے ان حصوں میں زیادہ مقدار میں اکھٹے ہوتے ہیں جو بیماری کا شکار ہوتے ہیں یا جن حصوں کو زیادہ مقدار میں ان خلیات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ طبی تحقیقات میں یہ بھی دریافت کیا گیا ہے کہ چکن کے سوپ سے نظامِ تنفس کے اوپری حصے میں ہونے والی علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔ مؤثر انداز میں طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ کم نمک والا چکن سوپ استعمال کر سکتے ہیں۔

آرام کے وقت میں اضافہ

اگر آپ زکام کی علامات کا شکار ہو جائیں تو آپ کے لیے بہت ضروری ہو گا کہ آپ اپنے آرام کے وقت میں اضافہ کریں۔ اچھی اور معیاری نیند لینے کی وجہ سے آپ کے مدافعتی نظام کی مضبوطی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے جسم میں زکام سے لڑنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے زکام کی علامات کا شکار ہونے کی صورت میں اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کو کچھ وقت کے لیے کینسل کریں اور نیند اور آرام کے معیار کو بہتر بنائیں۔

ادرک

سینکڑوں سالوں سے ادرک کو اس کے طبی فوائد کی وجہ سے استعمال کیا جا رہا ہے کیوں کہ اس میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

زکام اور گلے کی خراش سے چھٹکارا پانے کے لیے ادرک کی چائے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ادرک کی چائے بنانے کے لیے اس کے تازہ ٹکڑے کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر ایک کپ پانی میں گرم کریں اور پانی کا رنگ تبدیل ہونے پر اسے چولھے سے اتار کر پی لیں۔ اس چائے کے ذائقے کو خوش گوار اور بہترین بنانے کے لیے آپ اس میں لیموں اور شہد شامل کر سکتے ہیں۔

زنک کے استعمال کی مقدار میں اضافہ

زنک کا شمار ان منرلز میں کیا جاتا ہے جو مدافعتی نظام کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔ زنک آپ کے جسم کو مدد فراہم کرتا ہے کہ وہ سفید خلیات بنائے جو بیماریوں سے لڑنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کچھ طبی تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ زنک کے استعمال کی مقدار بڑھانے سے زکام کی علامات میں کمی آ سکتی ہے، اس کے علاوہ زنک کے استعمال سے جسم زکام کی وجہ بننے والے وائرس سے مؤثر طریقے سے لڑتا ہے۔

زنک کو مطلوبہ مقدار میں اضافہ کرنے کے لیے آپ سپلیمنٹس اور وٹامنز استعمال کر سکتے ہیں، جب کہ اسے مندرجہ ذیل غذاؤں سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

سرخ گوشت -شیل فش -دالیں -لوبیہ اور بیج -انڈے -ڈیری پروڈکٹس، وغیرہ –

شہد

اس قدرتی دوا میں بھی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے زکام اور دیگر موسمی بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ گرم پانی میں شہد اور لیموں شامل کر کے استعمال کرنے سے گلے کی درد کی شدت میں کمی آتی ہے اور کھانسی کے ساتھ ساتھ زکام کی علامات بھی نہیں بگڑتیں۔

پرو بائیوٹکس

پرو بائیوٹکس کو صحت مند بیکٹیریا بھی کہا جاتا ہے جو آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ پرو بائیوٹکس والی غذاؤں کے استعمال سے سانس کی اوپری حصے کی انفیکشن کے ساتھ ساتھ زکام کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔

پرو بائیوٹکس حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ دہی ہے جو جسم کو پروٹین اور کیلشیم بھی فراہم کرتا ہے۔

وٹامن ڈی

زکام کے خطرات کو کم کرنے میں وٹامن ڈی3 اہم کردار ادا کر سکتا ہے، ان خطرات میں کمی لانے کے لیے اس سے بنے سپلیمنٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں، جب کہ جسم میں اس وٹامن میں کی کمی ہونے سے زکام کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اگر زکام کے یہ علاج آپ کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہوتے تو آپ کسی ماہرِ امراض گلہ و ناک سے رابطہ کرنا ہو گا، آسانی کے ساتھ کسی بھی ماہر امراض گلہ و ناک سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Posts

Leave a Comment