پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے بہت سے لوگ کوشش کرتے ہیں کیوں کہ بڑھا ہوا پیٹ نہ صرف جسمانی ساخت کو متاثر کرتا ہے بلکہ بہت سے بیماریوں جیسا کہ دل کی بیماریوں، ذیابیطس ٹائپ ٹو، اور حتّی کہ موت کے خطرات کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ پیٹ کی چربی کو موٹاپے کی اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس چربی کو ختم کرنا نہایت مشکل سمجھا جاتا ہے لیکن اسے ختم کرنے کے لیے ڈائٹنگ اور ورزش جیسے کچھ طریقے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کرنے سے پہلے یہ جاننا نہایت ضروری ہوتا ہے کہ پیٹ پر چربی بننے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔
Table of Contents
پیٹ کی چربی کی وجوہات
پیٹ پر چربی بننے کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہو سکتی ہیں۔
غیرمتوازن غذا –
ورزش نہ کرنا –
الکوحل زیادہ استعمال کرنا –
ڈپریشن یا ذہنی دباؤ –
نیند کی کمی –
جینیاتی مسائل –
سیگرٹ نوشی –
میٹھی اشیاء کا زیادہ استعمال –
کم پروٹین والی غذاؤں کا استعمال –
مینو پاز –
فائبر کا کم استعمال –
پیٹ پر بننے والی چربی کی وجوہات کا اگر تعین کر لیا جائے تو اس سے چھٹکارا پانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس چربی کو کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ مؤثر دو طریقے ہیں۔ پہلے طریقے میں صرف چند غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جب کہ بقیہ کھانے ترک کر دئیے جاتے ہیں۔ دوسرے طریقے میں کچھ ورزشیں کی جاتی ہیں جن کی بدولت اس چربی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
پیٹ کم کرنے کا دیسی علاج
پیٹ کی چربی سے چھٹکارا پانے کے لیے مندرجہ ذیل غذائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
سبز چائے کا استعمال
اس چائے کے باقاعدہ استعمال سے کمر اور پیٹ کی چربی کم ہوتی ہے۔ سبزچائے میں اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسمانی توانائی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چربی گھلانے کا عمل بھی تیز کرتی ہیں۔ ہر روز دو سے تین کپ سبز چائے استعمال کرنے سے کچھ عرصے میں کافی مقدار میں وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
کیلوں کا استعمال
کیلے میں پوٹاشیم بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے اور شریانوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید ہے۔ کیلوں میں پائے جانے والے دیگر اجزاء بے وقت بھوک پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ان کو باقاعدہ استعمال کرنے سے میٹابولزم ریٹ بھی بڑھتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ کی چربی جلدی سے پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔
خشک میوہ جات
پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے ایسے فائبرکا استعمال نہایت ضروری ہے جو کم وقت میں آسانی کے ساتھ جسم میں جذب ہو سکے۔ جلدی جذب ہونے والا فائبر زیادہ تر خشک میوہ جات میں پایا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق باداموں کو روزانہ استعمال کرنے سے موٹاپے سے نجات ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے روزانہ پندرہ سے بیس بادام استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بادام دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا رتے ہیں۔
پانی کا زیادہ استعمال
پانی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے بھی پیٹ پر بنی چربی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پانی کا زیادہ استعمال خون میں موجود اضافی شوگر اور چکنائی کو خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے جسم سے زہریلے مادے بھی خارج ہوتے ہیں۔
لیموں کا استعمال
ہر روز ایک لیموں استعمال کرنے سے صحت پر بہت مفید اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ جب کہ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کر لیں، لیموں کے رس والے پانی میں تھوڑی سی مقدار میں نمک بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسے باقاعدگی سے استعمال کرنے سے پیٹ میں کمی آئے گی۔
لہسن کا استعمال
لہسن کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے صحت پر مفید اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔ لہسن کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ صبح کے وقت اس کے ایک یا دو ٹکڑے استعمال کرنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ لہسن کھانے کے بعد اگر لیموں کا پانی بھی استعمال کر لیا جائے تو پیٹ کی چربی تیزی سے کم ہوتی ہے۔
میٹھی چیزوں سے پرہیز
پیٹ کی چربی سے نجات پانے کے لیے کچھ چیزوں کا استعمال یقینی بنایا جاتا ہے جب کہ کچھ چیزوں سے پرہیز کی جاتی ہے۔ موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے لیے ایسی چیزوں سے پرہیز کی جاتی ہے جو سفید چینی، براؤن شوگر، یا شکر سے بنی ہوں۔ ان اشیاء سے بنی ہوئی چیزیں تیزی سے پیٹ کی چربی میں اضافہ کرتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اس چربی سے نجات پانے کے لیے کچھ ورزشوں کو بھی ضروری خیال کیا جاتا ہے۔
پیٹ کی چربی کم کرنے کی ورزش
پیٹ کی چربی کو ختم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ورزشیں مفید خیال کی جاتی ہیں۔
پلانک
پلانک کا شمار ایسی ورزشوں میں کیا جاتا ہے جن کی مدد سے آسانی کے ساتھ پیٹ کی چربی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس ورزش سے نہ صرف جسم کی بے ڈھنگی شکل ختم ہوتی ہے بلکہ جسم کی برداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمر درد کو ختم کرنے کے لیے بھی یہ نہایت اہم ورزش سمجھی جاتی ہے۔
کرنچز
چند دنوں میں پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے یہ ورزش بہت اہم ہے۔ اس ورزش کو روزانہ کرنے سے کندھوں اور پیٹ پر براہِ راست اثر پڑتا ہے جس سے پرانی اور ضدی چربی کو بھی پگھلنے میں دیر نہیں لگتی۔
رشین ٹوئسٹ
کمر کو پتلا اور اس کے اردگرد چربی کو ختم کرنے کے لیے رشین ٹوئسٹ نہایت مفید ورزش ہے۔ اس ورزش کو کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک بال پکڑ کر زمین پر بیٹھ جائیں اور سارا وزن کولہوں پر ڈال لیں۔ اب بال کو دائیں سے بائیں طرف رکھیں اور پھر بائیں سے دائیں طرف۔ اس ورزش کو روزانہ بیس بار دہرانے سے کچھ دنوں میں چربی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
پیدل چلنا یا دوڑنا
ہر روز پیدل چلنے یا دوڑنے سے بھی پیٹ کی چربی پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر باقاعدگی کے ساتھ روزانہ آدھے گھنٹے تک پیدل چلا جائے تو یہ چربی کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
سِٹ اپس
اس ورزش کے دوران سیدھا لیٹ کر بغیر کسی سہارے کے اٹھنا اور دوبارہ لیٹنا ہوتا ہے۔ سٹ اپس کی وجہ سے پیٹ اور کمر کے پٹھے فعال ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں اضافی چربی پگھلنا شروع ہو جاتی ہے۔ ہر روز کم از کم 20 سٹ اپس ضرور کرنے چاہیئں۔عام طور پر ان غذاؤں کو استعمال کرنے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے آسانی کے ساتھ پیٹ کی چربی سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کے پیٹ کی چربی بہت زیادہ ضدی ہو تو آپ کسی ماہرِغذائیت سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ آسانی کے ساتھ کسی ماہر غذائیت کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا سکتا ہے۔