You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without signning in or signing up.
Get them delivered to your doorstep with Upto 10% OFF on all your pharmacy orders!
You can book lab tests for yourself and your family with Healthwire and avail Upto 28% OFF on lab tests from top labs!
Elevate your business with our Pharmacy Franchising Model and Earn 40% Annual Return On Investment.
by Saeed Iqbal
شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور اس کے متعلقہ ریسرچ سنٹرز کی طبی سہولیات کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے معیاری قرار دے دیا گیا ہے۔ شوکت خاتم ہسپتال پاکستان میں وہ واحد اور پہلا ہسپتال بن گیا ہے جس کی طبی سہولیات کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے معیاری قرار دیا گیا ہے۔
شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور اس کے متعلقہ ریسرچ سنٹرز کی طبی سہولیات کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے معیاری قرار دے دیا گیا ہے!
۔
۔
۔#JIC #Cancer #Trending #ShaukatKhanumHospital #HealthwireNews #HealthServices
— Healthwire News (@HealthwireNews) January 20, 2023
جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل ایک امریکی نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو کہ دنیا بھر میں صحت کی طبی سہولیات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس ارگنائزیشن کی طرف سے صرف ان ہسپتالوں کی طبی سہولیات کو معیاری قرار دیا جاتا ہے جو مستقل طور پر صحت کے شعبے میں بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہوں۔ اس مقصد کے لیے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کسی بھی ہسپتال کی سروسز کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔
شوکت خانم ہسپتال کی طبی سہولیات کو بھی معیاری قرار دینے سے پہلے جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل نے لاہور، پشاور، اور کراچی میں اس ہسپتال کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ شوکت خانم ہسپتال کی مختلف سروسز کے چار آڈٹ کرنے کے بعد کمیشن اس نتیجے پر پہنچا کہ شوکت خانم ہسپتال کی سہولیات ہر لحاظ سے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔
اس پہلے بھی جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کی سہولیات کو معیاری قرار دیا جا چکا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال سے جاری شدہ ایک بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ کمیشن کی طرف ہماری سہولیات کو معیاری قرار دیا جانا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ ہم پاکستان بھر میں لیبز اور ہسپتالوں کے ذریعے معیاری سہولیات کو یقینی بنا رہے ہیں۔