ادویات کے خام مال کی درآمدات پر پابندیاں ختم: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اعلامیہ

Author

by Saeed Iqbal

04-01-2023
10 Best Activities

10

SHARES

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں  ادویات سمیت کئی چیزوں کے خام مال کی درآمدات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

اس ضمن میں پہلی پابندی یہ ہٹائی گئی ہے کہ بیرون ملک سے حاصل ہونے والی درآمدات کی قیمت ادا کرنے کے لیے بینکوں کو اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ مثال کے طور پر ایسی ادویات جو جان بچانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، ان کے خام مال کی خریداری کے لیے بیرون ملک قیمت ادا کرنے کے لیے بینکوں کے لیے اجازت حاصل کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سرجیکل آلات کے لیے بھی اسٹیٹ بینک کی جانب سے سہولت مہیا کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ اجازت اس لیے دی گئی ہے کیوں کہ ادویات سمیت مختلف مصنوعات کے خام مال کی قیمت ادا کرنے کے لیے بینکوں کو پہلے اسٹیٹ بینک سے اجازت درکار ہوتی تھی، جس کی وجہ سے کافی زیادہ وقت ضائع ہو جاتا تھا، اور ادویات کا خام مال بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے ملک میں ادویات اور سرجیکل آلات کی قلت واقع ہو جاتی تھی۔

ادویات کے خام مال کے علاوہ بہت ساری دوسری مصنوعات کے خام مال کو درآمد کرنے پر عائد پابندیوں کو بھی نرم کیا گیا ہے۔ تیل، گیس، اور کوئلے کی برآمدات سمیت فصلوں کی ادویات کا خام مال درآمد کرنے پر عائد پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے تا کہ ملک میں ان چیزوں کی قلت واقع نہ ہو۔ سیلاب اور دوسری قدرتی آفات کی وجہ سے اس برس پاکستان کو فصلوں کی ادویات کی زیادہ ضرورت ہو گی، اس لیے اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات کے عمل پر عائد پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔