آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے تین سوویں لیب سیمپل کلیکشن یونٹ کا افتتاح

Author

by Saeed Iqbal

26-12-2022
10 Best Activities

15

SHARES

آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے تین سوویں لیبارٹری سیمپل یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں طبی سہولیات کو جدید اور لوگوں کی ان سہولیات تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس کلیکشن یونٹ کا افتتاح انہی اقدامات کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔

 

اس تین سوویں لیب کلیکشن یونٹ کا افتتاح گلشنِ اقبال کراچی میں کیا گیا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے پہلی لیبارٹری کا افتتاح 1987ء میں کیا گیا تھا، جب کہ صرف پینتیس سالوں میں ملک بھر کے ایک سو اکتیس شہروں میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے کلیکشن سنٹر اور لیبارٹریز کی تعداد تین سو ہو چکی ہے جو کہ نہایت مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی کلینیکل لیبارٹریز پاکستان بھر میں وہ واحد لیبارٹریز ہیں جن کی طبی سہولیات کو کالج آف امریکن پیتھالوجسٹ کی جانب سے معیاری قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہسٹو پیتھالوجی، مائیکرو بائیالوجی، اور مالیکیولر پیتھالوجی کی فیلڈ کے بہت سارے ایسے ٹیسٹ ہیں جن کا پاکستان میں آغاز آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کی لیبارٹریز کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اور اب آغا یونیورسٹی ہسپتال کی لیبارٹریز آٹھ سو سے زائد ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

تین سوویں لیب کلیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین، جو کہ آغا یونیورسٹی کے صدر ہیں، کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لیبارٹریز اور کلیشن سنٹرز کی تعداد اس لیے بڑھائی جا رہی ہے تا کہ لوگوں کو طبی سہولیات تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈاکٹر سیلمان شہاب الدین کا مزید کہنا تھا کہ لیبارٹریز اور کلیشن سنٹرز کی تعداد میں ضافے کے باوجود ہماری جانب سے مہیا کی جانے والی طبی سہولیات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔