You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without logging in or signing up.
by Saeed Iqbal
17-01-2023کینسر کا شکار بچوں کی مفت کیمو تھراپی کے لیے انڈس ہسپتال کراچی کی جانب سے کامیابی کے ساتھ فنڈ ریزنگ کی گئی۔ اس فنڈ ریزنگ کے لیے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کراچی ایٹ فیسٹیول میں دو دنوں کے لیے شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس فنڈ ریزنگ مہم سے حاصل ہونے والی رقم سے کینسر کا شکار بچوں کی مفت کیمو تھراپی کی جائے گی۔
کینسر کا شکار بچوں کی مفت کیموتھراپی کے لیے انڈس ہسپتال کراچی کی جانب سے ایٹ فیسٹیول میں فنڈ ریزنگ مہم کا انعقاد کیا گیا!#Cancer #Chemotherapy #TrendingNow #IndusHospital #FundRaiser #HealthwireNews #Children
— Healthwire News (@HealthwireNews) January 17, 2023
انڈس ہسپتال کی جانب سے اس فیسٹیول میں طالب علم رضا کاروں نے شرکت کی، جن کی جانب سے بہت سے کھانوں اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ یہ تمام کھانے اور اشیاء انڈس ہسپتال کی جانب سے حفظانِ صحت کے اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ کھانوں کے اسٹالز پر ایسی پینٹنگز بھی آویزاں کی گئی تھیں جو کینسر سے متاثرہ بچوں نے تیار کی تھیں۔ انڈس ہپستال کے اسٹالز سے خریداری کرنے والے تمام خریداروں کو اسے کارڈز فراہم کیے گئے جو کینسر کا شکار بچوں نے لکھے تھے اور ان میں خریداری کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔
فیسٹیول کے اختتام پر ہسپتال کی جانب سے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے تمام طلباء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق یہ رضا کاروں کی محنت ہی تھی جس کی وجہ سے انڈس ہسپتال کو اتنی رقم جمع ہو گئی کہ جس سے کینسر کے شکار بچوں کے اڑتالیس مفت کیمو تھراپی سیشنز ہوں سکیں گے۔
کیمو تھراپی کے مفت سیشنز سے وہ بچے مستفید ہو سکیں گے جن کے والدین کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں کے اخراجات برداشت اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے۔