You are using the account as a guest user. You can also place your order directly without logging in or signing up.
by Saeed Iqbal
30-01-2023لاہور میں جگر اور پتہ کی بیماریوں کے مریضوں کو اب یہ سہولت حاصل ہو گئی ہے کہ وہ ہیلتھ کارڈ کی مدد سے بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں مفت علاج حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لبلبے کی بیماریوں کے مریض بھی صحت کارڈ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جگر، پتہ، اور لبلبے کی بیماریوں کے شکار مریض بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سے ہیلتھ کارڈ کی مدد سے طبی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں!
.
.
.#LiverDisease #HealthCard #TrendingNow #BreakingNews #BahriaInternationalHospital #HealthwireNews
— Healthwire News (@HealthwireNews) January 30, 2023
بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال لاہور کا شمار ان ہسپتالوں میں ہوتا ہے جو کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ان سہولیات میں جگر اور پتہ جیسے اہم اعضاء کی بیماریوں کے مؤثر علاج شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کینسر کی سرجریز بھی شامل ہیں۔ اب بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں صحت کارڈ کی مدد سے جگر، پتہ، اور لبلبہ کی بیماریوں سے متاثرہ مریض اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر کسی مریض کو جگر، پتہ، یا لبلبہ کی بیماری کی وجہ سے سرجری کی ضرورت ہے تو وہ بھی صحت کارڈ کی مدد سے حاصل کی جا سکے گی۔ یہ سرجریز نہایت قابل طبی ماہرین کی زیرِ نگرانی پرفارم کی جاتی ہیں۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں پروفیسر ڈاکٹر فیصل حنیف، جو کہ نہایت تجربہ کار ماہر امراضِ جگر اور پتہ ہیں، ان بیماریوں کے خلاف اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سے صحت کارڈ رکھنے والے کینسر کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کینسر کے خلاف بہت سے ہسپتال طبی سہولیات مہیا نہیں کرتے، اس لیے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب کینسر کے مریضوں کی مشکلات بہت کم ہو جائیں گی کیوں کہ وہ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال سے کینسر کے خلاف کوئی بھی علاج حاصل کر سکیں گے۔ حتی کہ کینسر سرجری کے تمام مریض بھی صحت کارڈ سے علاج کروا سکیں گے۔