کینسر اور دل کی بیماریوں کی دوا 2030 تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گی: طبی ماہرین

Author

by Saeed Iqbal

10-04-2023
10 Best Activities

5

SHARES

طبے کے شعبے میں ایک بڑا انقلاب برپا ہونے جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چند ہی سالوں میں مارکیٹ میں ایسی ادویات دستیاب ہوں گی جن کی مدد سے دل کی بیماریوں اور مدافعتی نظام کے طبی مسائل کا علاج کیا جا سکے گا۔ اگر یہ علاج مفید اور مؤثر ثابت ہوا تو ہر سال لاکھوں افراد کی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سی ادویات کم وقت بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ توقع کی جا رہی کہ آنے والے چند ہی سالوں میں کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچانے اور ان کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

 

جان بچانے والی ان ادویات کے متعلق بات کرتے ہوئے موڈرنا کے چیف میڈیکل آفیسر پال برٹن کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں دستیاب ہونے والی یہ دوا بہت زیادہ مؤثر ثابت ہو گی اور اس سے لاکھوں زندگیاں بچاے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ یہ ادویات کینسر کی مختلف اقسام میں بننے والے ٹیومرز کے خلاف بھی مدد فراہم کریں گی۔

اس کے علاوہ پال برٹن کا مزید کہنا تھا کہ ان ادویات کی دستیابی کے بعد یہ ممکن ہو سکے گا کہ سانس کی نالی کے انفیکشنز کو صرف ایک ہی انجیکشن کی مدد سے کنٹرول کیا جا سکے۔ پال برٹن کے مطابق آنے والے دس سالوں میں ہم اس قابل ہو سکیں گے کہ بیماریوں کی جینیاتی وجہ کو جان سکیں۔

 

کینسر اور دل کی بیماریوں کے خلاف کردار ادا کرنے والی ان ادویات پر گزشتہ پندرہ برسوں سے کام جاری تھا جو اب مکمل ہونے کے نزدیک آ پہنچا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین کہتے ہیں کہ آگر یہ ادویات مؤثر ثابت ہوئیں تو طب کے شعبے میں ایک بہت بڑا انقلاب برپا ہو جائے گا۔