جامعہ کراچی میں چیسٹ پین یونٹ اور ویکسینیشن سینٹر ابتدائی طور پر قائم

Author

by Saeed Iqbal

13-04-2023
10 Best Activities

10

SHARES

ملک بھر میں دل کی بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی اضافے کے پیش نظر یونیورسٹی آف کراچی میں اساتذہ، طلباء، اور ملازمین کے لیے ابتدائی طور پر چیسٹ پین یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ یونٹ چوں کہ ابتدائی طور پر قائم کیا گیا ہے اس لیے اسے جلد ہی اپ گریڈ کر کے کارڈیک یونٹ میں  تبدیل کر دیا جائے گا۔

چیسٹ پین یونٹ کے لیے ای سی جی مشین اور دیگر طبی آلات ایک مقامی دوا ساز کمپنی کی جانب سے مہیا کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی میں بچوں کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے تا کہ طبی سہولیات میں بہتری لائی جا سکے۔

 

یونیورسٹی آف کراچی میں چیسٹ پین یونٹ اور ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح وائس چانسلر نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر جامعہ کراچی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اکمل وحید اور سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وفا بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اس یونٹ کو جلد ہی منی ہسپتال میں تبدیل کر دیا جائے۔

اس ہیلتھ یونٹ کو منی ہسپتال میں تبدیل کرنے سے اساتذہ، طلباء، اور ملازمین کو یونیورسٹی میں ہی تمام طبی سہولیات میسر ہو جائیں گے۔ چیسٹ پین یونٹ پر بچوں کی ابتدائی ویکسینیشن کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

 

چیسٹ پین یونٹ کے انچارج ڈاکٹر اکمل وحید، جو کہ تاج کنسلٹنٹ کلینکس اور یونائیٹڈ ہسپتال میں پریکٹس کرتے ہیں، اگر کسی شخص کو دل کا دورہ پڑے تو اس کے لیے ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کا وقت نہایت اہم ہوتا ہے کیوں کہ اس دوران اگر اسے طبی مدد مل جائے تو موت کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔